نیکی کیا ہے؟
ہستی باری تعالیٰ
1+4 لیکن نہ ماننے والا برائی کو برائی سمجھ کر چھوڑتا ہے اور نیکی کو نیکی سمجھ کر کرنا اور برائی کو
برائی سمجھ کر چھوڑنا بہ نسبت لالچ سے نیکی کرنے اور ڈر سے برائی کو چھوڑنے کے
بہت اعلیٰ ہے۔ہم کہتے ہیں نیکی کی حقیقی تعریف یہ ہے کہ وہ اس
عمل یا خیال کا نام ہے جو ایک کامل
اور بے عیب ذات سے مشابہت پیدا کرتا ہو اور بدی اس فعل یا خیال کا نام ہے جو اس کامل
اور بے عیب ذات کی پسندیدگی یا فعل کے خلاف ہو۔اس کامل نمونہ کی مشابہت یا مخالفت کو
مدنظر ر کھے بغیر نیکی کی کوئی تعریف ہو ہی نہیں سکتی۔اگر ایسا کامل نمونہ ہی موجود نہیں ہے تو پھر
نیکی بدی کی مکمل تعریف بھی ناممکن ہے۔نیکی کیا ہے؟
جو لوگ خدا تعالیٰ کے ماننے والے نہیں یا جو لوگ خدا تعالیٰ کے وجود کو معرض بحث
میں لانے کے بغیر اخلاق کی بحث کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں وہ نیکی کی تعریف میں اختلاف
رکھتے ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ نیکی وہ عمل ہے کہ جس سے سب سے زیادہ خوشی حاصل ہو اور
جو انہیں حالات میں اتنی خوشی نہ پیدا کرے وہ بدی۔دوسرے کہتے ہیں کہ خوشی کے کیا معنی ہیں؟ ایک شخص ڈاکہ مارتا ہے وہ اسی پر خوش
ہوتا ہے مگر ڈاکہ ڈالنا نیکی نہیں۔اس لئے نیکی کی یہ تعریف درست نہیں۔اس کی اصل تعریف
یہ ہے کہ جس بات سے سب سے زیادہ نفع پہنچے وہ نیکی ہے اور انہیں حالات میں جن امور
میں کم نفع پہنچے یا نقصان پہنچے وہ بدی ہے۔مگر اس پر یہ سوال پڑتا ہے کہ کس کو نفع پہنچے ؟ اگر دوسروں کو تو جب کوئی مال
1+2 ٹوٹنے لگے تو کیا اسے روکنا نہیں چاہئے بلکہ کہنا چاہئے کہ جس قدر لے جاسکتے ہو لے جاؤ
کیونکہ مال سے اس کو فائدہ پہنچے گا اور یہ نیکی ہے۔اس پر کہتے ہیں نیکی وہ ہے جس سے اپنی ذات کو زیادہ نفع پہنچے اور بدی وہ ہے جس
سے اپنی ذات کو نقصان پہنچے۔مگر اس تعریف سے تو وہی اعتراض منکرین خدا پر عائد ہو گیا
جو وہ خدا کو ماننے والوں پر کرتے تھے۔کیونکہ ان کا اعتراض تو یہی تھا کہ خدا کو ماننے والے
نیکی لالچ کی وجہ سے کرتے ہیں۔لیکن اگر نیکی کی یہ تعریف ہے کہ جس سے اپنی ذات کو
سب سے زیادہ خوشی یا نفع پہنچے تو پھر ایک دہر یہ بھی تو نیکی کی خاطر نہیں بلکہ خوشی اور نفع کی
خاطر کرتا ہے پس اگر خدا کو ماننے والا نیکی خدا کی خوشی کی خاطر کرتا ہے یا بدی سے اس کی
سزا سے ڈر کر بچتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں ہو؟
بعض یورپ کے فلاسفر نیکی کی تعریف یہ کرتے ہیں کہ نیکی ایک فرض کا نام ہے مگر
یہ تعریف بھی ان کے کام نہیں آسکتی۔کیونکہ فرض وہ چیز ہے جسے کوئی دوسرا وجود ہمارے
لئے مقرر کر دیتا ہے۔اگر نیکی کو فرض قرار دیا گیا تو فرض مقرر کر نے والے وجود کو بھی ماننا
پڑے گا۔غرض منکرین خدا کا یہ دعوئی کہ ان کے کاموں کا مقصد خدا پرستوں سے اعلیٰ
ہے کیونکہ وہ نیکی نیکی کی خاطر کرتے ہیں، ایک دھوکا ہے ایک فریب ہے کیونکہ وہ خدا کو
چھوڑ کر مجبور ہیں کہ نیکی کی تعریف یہ کریں کہ جس سے اپنی ذات کو سب سے زیادہ خوشی
ہو یا فائدہ ہو اور اسی تعریف کے ماتحت وہ لالچ کے الزام سے بچتے نہیں بلکہ اور بھی
زیادہ اس الزام کے نیچے آجاتے ہیں ان کے تمام کام اپنے ذاتی نفع اور ذاتی فائدہ
کے لئے ہوتے ہیں۔