مکمل نیکی خدا کو ماننے والا ہی کر سکتا ہے

ہستی باری تعالیٰ

1+9 وہ خدا تعالیٰ کی جو عبادت بھی کرتا ہے وہ اس لئے کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے پیدا کیا اور
اپنی صفت ربوبیت اور رحمانیت کے ماتحت اس پر احسان کئے۔گویا مؤمن کو آئندہ کی لالچ
مد نظر نہیں ہوتی بلکہ پچھلے احسانوں اور انعاموں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرنا مقصود
ہوتا ہے۔نماز میں مؤمن کیا کہتا ہے؟ یہی ناں کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّين ان آیات میں دیکھ لو کہ اکثر حصہ پچھلے انعامات کے
شکریہ کے متعلق ہی ہے اور آئندہ کا ذکر صرف اختصار کے ساتھ آیا ہے۔پس مؤمن کی
عبادات بطور شکر یہ ہوتی ہیں نہ بغرض لانچ۔اور شکر گزاری کو دنیا کی کوئی قوم بھی برا نہیں کہتی
بلکہ سب ہی اسے مستحسن فعل سمجھتے ہیں۔باقی رہا یہ سوال کہ مذاہب میں نیک کاموں کے بدلہ میں ثواب کا وعدہ دیا جاتا ہے
سواس کا جواب یہ ہے کہ خدا کا معاملہ اس کے اختیار میں ہے۔اس کے بدلہ دینے کے یہ
معنی نہیں کہ مؤمن اس بدلہ کے لئے یہ کام کرتا ہے ایک دوست دوسرے دوست کو ملنے جاتا
ہے تو وہ اس کی خاطر کرتا ہے اور سب ہی جانتے ہیں کہ جب دوست دوست کے پاس
جائے گا تو اس کی خاطر بھی ہو گی مگر کوئی نہیں کہتا کہ دوست اس لئے دوست سے ملنے گیا تھا
کہ تا اسے اچھے اچھے کھانے کھلائے جائیں۔اس کا جانا محبت کی وجہ سے تھا اور دوسرے کا
اس کی خاطر کرنا بھی اپنی محبت کے تقاضے سے تھا۔مکمل نیکی خدا کو ماننے والا ہی کر سکتا ہے
چوتھا جواب یہ ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو نیکی کے جس درجہ تک خدا کو
مانے والا پہنچ سکتا ہے دوسرا انسان
پہنچ ہی نہیں سکتا نہ دوسرا کوئی شخص ان تمام اقسام کی
الفاتحة ۲ تا ۴

11+ نیکیوں کو سمجھ سکتا ہے جو ایک خدا پرست کرتا ہے اس لئے کہ کئی نیکیاں ایسی ہیں کہ
جن کے کرنے میں کرنے والے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا۔جیسا کہ میں نے پہلے
بتایا ہے کہ ماں باپ سے نیک سلوک کرنا بچے کے لئے کسی رنگ میں بھی مفید نہیں ہو
سکتا۔پس ان کے آرام کے لئے تکلیف اُٹھانا یا ان پر مال خرچ کرنا ایک دہریہ
کے لئے بدی ہونا چاہیئے اور وہ روپیہ جو اُن پر خرچ کیا جاتا ہے اس کا اپنی ذات
پر خرچ کرنا نیکی ہونا چاہئے لیکن دہر یہ عملاً ایسا نہیں کرتا وہ بھی ماں باپ سے نیک
سلوک کرتا ہے حالانکہ عقلاً یہ کام صرف خدا کا ماننے والا کر سکتا ہے۔کیونکہ وہ شکر
گزاری کو نیکی سمجھتا ہے اور شکر گزاری صرف خدا کو مان کر ہی نیکی کہلا سکتی ہے۔اس کے علاوہ اور بہت سی نیکیاں ہیں جو صرف اسی تعریف کے ماتحت نیکی کہلا سکتی
ہیں کہ ایک کامل وجود ہے جو اپنے حسن میں بے مثل ہے۔اس کی مشابہت پیدا کرنا
ہمارے لئے ضروری ہے ورنہ فائدہ اور خوشی کے لحاظ سے وہ نیکیاں نہیں کہلا سکتیں
اور جس قدر نیکیاں کہ جان کی قربانیاں یا ساری عمر کے آرام کی قربانیاں چاہتی ہیں
وہ سب اسی تعریف کے ماتحت نیکیاں کہلاسکتی ہیں۔پس خدا پرست ہی کے لئے
موقع ہے کہ وہ کامل نیک ہو سکے۔جو خدا کو نہیں مانتا اگر وہ اپنے دعوئی کے مطابق
عمل کرے تو اس کے لئے نیک بننے کی کوئی صورت ہی نہیں۔مگر عجیب بات ہے کہ
د ہر یہ خدا کے ماننے والوں کے اخلاق پر تو اعتراض کر جاتا ہے مگر جہاں اس کی
تعریف نیکی کی رہ جاتی ہے وہاں وہ اپنے دعوئی کے خلاف خدا کو ماننے والے کی
تعریف کے مطابق نیکی کر کے اپنی ضمیر کو خاموش کرنا چاہتا ہے گو اس کا عمل اس کے
دعوی کو رد کر رہا ہوتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی