قرآن میں دہریت کا کیوں ردّ نہیں

ہستی باری تعالیٰ

اونی کے لئے اعلیٰ کی قربانی
خدا تعالیٰ کے منکرین اللہ تعالیٰ کے وجود کے خلاف ایک یہ اعتراض بھی پیش کیا
کرتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہوتا تو ہمیں یہ بات نہ نظر آتی کہ اعلیٰ چیزیں ادنی پر قربان
کی جاتی ہیں جیسے مچھر اور طاعون کے کیڑے ہیں کہ ان کی پرورش انسان کی قربانی پر
ہو رہی ہے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا کی تدبیر کسی بالا رادہ ہستی کے حکم کے ماتحت
نہیں ہو رہی۔اس بات کی تفصیل کہ مچھر اور ٹڈی وغیرہ کیوں پیدا کئے گئے ہیں۔تو میں آگے
بیان کروں گا۔فی الحال اس سوال کا جواب دیتا ہوں جو ادنی پر اعلیٰ کے قربان ہونے کے
متعلق کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کا نظام اور انسان کے پیدا کرنے کی غرض اسی طرح
پوری ہو سکتی تھی کہ انسان مرتا اور یہ چیزیں انسان کے مارنے کے ذرائع میں سے بعض
ذریعے ہیں۔پس چونکہ انسان کا مرنا اس کی ترقیات کیلئے ضروری تھا اس لئے بعض ذرائع
اس کی موت کے لئے پیدا کئے جانے بھی ضروری تھے۔پس ان کیڑوں کے ذریعہ سے
ادنی پر اعلیٰ قربان نہیں ہورہا بلکہ اعلیٰ کو اعلیٰ مقام پر لے جایا جاتا ہے۔قرآن میں دہریت کا کیوں رو نہیں
دہر یہ لوگ مذاہب پر ایک اور بھی سوال کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر خدا ہے
تو اسے سب سے پہلے دہریت کا رڈ اپنی کتب میں کرنا چاہئے تھا مگر سب کُتب
یت کے متعلق خاموش ہیں حالانکہ مذہب کا سب سے بڑا دشمن یہ مسئلہ ہے۔پس

١١٢ مذہبی کتب کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ چونکہ یہ کتب انسانوں نے بنائی ہیں اور ان
کے زمانہ میں دہریت کے عقائد رائج نہ تھے وہ ان کا جواب دینے کی کوشش بھی
نہیں کر سکے ورنہ جو مسئلہ سب سے بڑا ہے اسے بالکل نظر انداز کس طرح کیا جا سکتا
تھا۔قرآن (کریم) جو سب سے آخری کتاب کہی جاتی ہے وہ بھی اس مسئلہ میں
بالکل خاموش ہے حالانکہ شرک کے رد میں اس میں بہت زور لگایا گیا ہے۔جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایسے علاقہ میں رہتے تھے جہاں
دہریت کو ماننے والا کوئی نہ تھا اس لئے اس کے متعلق انہوں نے کوئی ذکر نہیں کیا
اور شرک کے متعلق بہت کچھ بیان کر دیا کیونکہ ان کے چاروں طرف مشرک ہی
مشرک تھے۔دوسرے مذاہب سے مجھے اس وقت سرو کار نہیں۔اسلام کے متعلق یہ اعتراض غلط
ہے۔حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دہریت کے متعلق علم تھا۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جبکہ لوگ کہیں
گے دنیا کو کس نے بنایا؟ جب اسے بتایا جائے گا کہ خدا نے تو وہ پوچھے گا کہ خدا کوکس نے
بنایا ہے؟ اور یہی وہ سوال ہے جو دہریت کے بانی سپنسر نے اپنی کتاب میں اُٹھایا ہے۔پس اس حدیث میں صاف ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے دہریت
سے متعلق علم دیا ہو ا تھا حالانکہ عرب دہریوں سے خالی تھا۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں اس اعتراض کو صاف لفظوں میں کیوں
نہیں اُٹھایا گیا۔یہ بات ظاہر ہے کہ اگر قرآن کریم انسانی طاقت سے بالا ثابت ہو
جائے تو علاوہ اس کے کہ یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۸۲

آج 10 میں سے 10 باقی