خدا تعالٰی کی ہستی کو مان لینے کے بعد کی حالت

ہستی باری تعالیٰ

سے ہیں یہ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ خدا بھی ضرور ہے پس قرآن کریم کی سچائی ثابت ہو
جانے کے ساتھ دہریت کا بالکل خاتمہ ہو جاتا ہے اور اس صورت میں اس کا ایک
ایک لفظ دہریت کا رد بن جاتا ہے۔پس دہریت کا سوال کوئی مستقل سوال نہیں
ہے۔کلام الہی کے سوال کے حل ہونے کے ساتھ یہ خودحل ہو جاتا ہے۔لیکن خدا
تعالیٰ کے ثابت کر دینے کے بعد کلام الہی کا سوال حل کرنا پھر بھی باقی رہ جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے وہی طریق اختیار کیا جس سے کہ دوسوال ایک دم حل ہو جاتے تھے
یعنی قرآن کریم کے ایک بالا ہستی کی طرف سے نازل ہونے کا ثبوت دید یا اور اس
ثبوت میں دہریت کا جواب خود بخود آ گیا۔پس یہ کہنا کہ شرک کا رد قرآن کریم میں
زیادہ ہے بالکل غلط ہے۔شرک کے رد میں تو خاص خاص آیتیں ہیں اور دہریت کے
رد میں قرآن کریم کی ہر آیت ہے اور جب ہر آیت قرآن دہریت کا رد ہے تو الگ
ذکر کی کیا ضرورت تھی ؟
لیکن حق یہ ہے کہ قرآن کریم میں دہریت کے رد کے دلائل الگ بھی بیان ہیں جیسا
کہ شروع مضمون میں ہم نے بیان کیا ہے کہ گوان
کا نام کوئی نہیں رکھا گیا کیونکہ دہریئے خود
اپنا نام کوئی تجویز نہیں کرتے۔خدا تعالیٰ کی ہستی کو مان لینے کے بعد کی حالت کا ثبوت دینے اور اس کے متعلق جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کو
دور کرنے کے بعد ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جو مقام حیرت کہلاتا ہے کیونکہ کسی شخص پر یہ
ثابت ہو جائے کہ میرا پیدا کرنے والا کوئی موجود ہے تو اس کے دل میں قدرتاً یہ سوال پیدا

آج 10 میں سے 10 باقی