عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق خدا پر اعتراض

ہستی باری تعالیٰ

۱۲۰ نجات پا جائے گا کیونکہ مسیح اس کا کفارہ ہو گئے ہیں اور اب بغیر اس کے کہ خدا کے عدل میں
فرق آئے وہ لوگوں کو نجات دے سکتے ہیں۔عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق خدا پر اعتراض
مگر اس عقیدہ کے مطابق خدا پر کئی الزام عائد ہوتے ہیں۔گو زبان سے خدا کو
رحیم رحیم کہیں لیکن اگر اس کے متعلق یہ مانیں جو عیسائی کہتے ہیں تو اس کے یہ معنی ہوئے
کہ گناہ کرنے کے بعد خواہ کوئی کتنی التجائیں کرے ناک رگڑے خدا اس کی درخواست کو
رڈ کر دے گا کیونکہ وہ اس کا گناہ معاف نہیں کر سکتا۔اب اگر خدا رحیم ہے اور ہم سے
زیادہ رحیم تو جب ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی ہمارا قصور کر کے ہم سے رحم کی التجا کرتا ہے تو
ہم اسے معاف کر دیتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا معاف نہیں کرتا۔یہ کہنا کہ اس سے اس
کے عدل میں فرق آتا ہے بالکل باطل ہے کیونکہ جب ہم کسی کو معاف کر دیتے ہیں تو کیا
ہماری نسبت یہ کہا جاتا ہے کہ ہم عادل نہیں ہیں۔اگر باوجو د رحم کے ہم عادل کے عادل
ہی رہتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ اگر رحم کرے تو وہ عادل نہیں رہتا۔مسیحیت کو سب
سے زیادہ اس بات پر ناز ہے کہ اس میں خدا کو باپ قرار دیا گیا ہے۔کیا باپ اپنے
بچوں سے ویسا ہی سلوک کرتے ہیں جو سیحی کہتے ہیں کہ خدا بنی نوع انسان سے کرتا ہے
خواہ وہ کس قدر بھی تو بہ کیوں نہ کریں وہ ان کے قصور معاف نہیں کرتا۔مسیحی یہ نہیں کہہ
سکتے کہ دنیوی باپ بوجہ کم علمی اور جہالت کے ایسا کرتے ہیں ورنہ اگر وہ عدل کو مہِ نظر
رکھیں تو اپنے بچوں کا قصور بغیر کفارہ کے معاف نہ کریں کیونکہ خود مسیح علیہ السلام نے
انجیل میں خدا کو باپ سے تمثیل دے کر انسان سے سلوک کی مندرجہ ذیل حکایت کے

۱۲۱ ذریعہ سے کیفیت بیان کی ہے۔د کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔ان میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا کہ اے
باپ مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے۔اس نے اپنا مال متاع انہیں بانٹ
دیا اور بہت دن نہ گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپنا سب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ
ہوا اور وہاں اپنا مال بدچلنی میں اُڑا دیا اور جب سب خرچ کر چکا تو اس ملک میں
سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔پھر اس ملک کے ایک باشندے کے ہاں جا
پڑا۔اس نے اس کو اپنے کھیتوں میں سور چرانے بھیجا اور اسے آرزو تھی کہ جو
پھلیاں سور کھاتے تھے، انہیں سے اپنا پیٹ بھرے مگر کوئی اسے نہ دیتا تھا۔پھر
اس نے ہوش میں آکر کہا کہ میرے باپ کے کتنے ہی مزدوروں کو روٹی افراط
سے ملتی ہے اور میں یہاں بھوکا مر رہا ہوں۔میں اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس
جاؤں گا اور اس سے کہوں گا کہ اے باپ میں آسمان
کا اور تیری نظر میں گنہگار
ہوا۔اب اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں مجھے اپنے مزدوروں جیسا کر
لے۔پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اسے دیکھ کر
اس کے باپ کو ترس آیا اور دوڑ کر اس کو گلے لگالیا اور بوسے لئے۔بیٹے نے اس
سے کہا کہ اے باپ میں آسمان کا اور تیری نظر میں گنہگار ہوا۔اب اس لائق نہیں
رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں۔باپ نے اپنے نوکروں سے کہا کہ اچھے سے اچھاجامہ
جلد نکال کر اسے پہناؤ اور اس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ اور
پہلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو تا کہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔کیونکہ میرا یہ بیٹا
مُردہ تھا اب زندہ ہوا۔کھویا ہوا تھا اب ملا ہے۔پس وہ خوشی مانے لگے لیکن اس

کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا جب وہ آکر گھر کے نزدیک پہنچا تو گانے بجانے اور
ناچنے کی آواز سنی اور ایک نوکر کو بلا کر دریافت کرنے لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اس
نے کہا تیرا بھائی آگیا ہے اور تیرے باپ نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا ہے۔اس
لئے کہ اسے بھلا چنگا پایا۔وہ غصے ہو ا اور اندر جانا نہ چاہا۔مگر اس کا باپ باہر جا
کے اسے منانے لگا۔اس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا کہ دیکھ اتنے برس
سے میں تیری خدمت کرتا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی۔مگر مجھے تو نے
کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی منا تا لیکن جب
تیرا یہ بیٹا آیا جس نے تیرا مال متاع کسبیوں میں اُڑا دیا تو اس کے لئے تو نے پلا
ہوا بچھڑا ذبح کرایا۔اس نے اس سے
کہا بیٹا تو تو ہمیشہ میرے پاس ہے اور جو
کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے لیکن خوشی منانی اور شادماں ہونا مناسب تھا۔کیونکہ
تیرا یہ بھائی مردہ تھا اب زندہ ہو ا کھویا ہوا تھا اب ملا ہے۔“
( لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۰۶ء)
اس تمثیل سے حضرت مسیح نے یہ بتایا ہے کہ خدا کو بھی بندہ سے ایسا ہی پیار اور محبت
ہے اور جو بندہ گناہ کر کے پچھتاتا ہو ا خدا کے پاس آتا ہے اس پر اسی طرح رحم کرتا ہے جس
طرح باپ اپنے بیٹے پر۔مگر یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح" تو خدا تعالیٰ کے بندوں سے
تعلق کو اوپر کی تمثیل سے واضح کر کے اسے بہترین عفو کر نے والا قرار دیتے ہیں مگر مسیحی
اسے ایسا ظالم قرار دیتے ہیں کہ خواہ کوئی کتنی ہی التجا کرے وہ اسے معاف ہی نہیں کرتا۔کیا
اس باپ نے جس کی حضرت مسیح نے تمثیل دی ہے اپنے آنے والے بیٹے کو پہلے مارا اور پھر
معاف کیا تھا یا اس کی ندامت کو قبول کر کے بغیر کسی سزا کے معاف کر دیا تھا اور اس کے

آج 10 میں سے 10 باقی