حدیث میں خدا کی صورت بتانے کا کیا مطلب ہے؟
ہستی باری تعالیٰ
۱۲۸ کیا خدا کی کوئی صورت شکل ہے؟
خدا تعالیٰ کے متعلق یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کی کوئی صورت شکل بھی ہے
اس کا جواب اسلام یہ دیتا ہے کہ اس کی کوئی صورت شکل نہیں۔صورت کے یہ معنی ہوتے
ہیں کہ ایک جسم ہے جو مختلف حصے رکھتا ہے اور ہر ایک حصہ کی ایک حد بندی ہے مگر خداسب
حد بندیوں اور سب تقسیموں سے پاک ہے اس لئے اس کی کوئی صورت نہیں ہو سکتی صورت
صرف مادی اشیاء کے لئے ہوتی ہے بلکہ ان میں سے بھی کثیف مادی اشیاء کی۔خدا کوئی جسم
نہیں رکھتا بلکہ جسموں اور مادے کا خالق ہے۔حدیث میں خدا کی صورت بتانے کا کیا مطلب ہے؟
اس بیان پر سوال ہو سکتا ہے کہ بعض حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی صورت
ہے ان احادیث کا کیا مطلب ہے؟ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ ایک دن رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور آپ نے دیکھا کہ ایک شخص اپنے غلام کو مار رہا ہے۔اس پر آپ نے فرما یا اِنَّ اللهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۴۴
۲۵۱، ۳۱۵) کہ آدم کو خدا نے اپنی صورت پر بنایا۔پس چاہئے کہ اس کی صورت کا ادب
اور احترام کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ خدا کی صورت ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کیوں فرماتے کہ آدم کو خدا نے اپنی صورت پر پیدا کیا ہے تم اس کی صورت کا ادب اور
احترام کرو۔یا د رکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے دو معنی
۱۲۹ ہیں۔ایک تو یہ ہے کہ صورت کے معنی عربی میں وصف اور صفت کے بھی آتے
ہیں۔اس لئے اِنَّ اللهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ کے یہ معنی ہوئے کہ خدا نے آدم کو
اپنی صفات پر پیدا کیا ہے۔جیسے فرما یا عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا (البقرة : ٣٢)
یعنی خدا نے اپنی وہ ساری صفات جو بندوں سے تعلق رکھتی ہیں آدم کو سکھا ئیں۔یعنی انسان کو خدا نے ایسا دماغ دیا کہ جو اس کی صفات کو جلوہ گر کر سکے۔وہ شخص
چونکہ اپنے غلام کے منہ پر مار رہا تھا اور ممکن تھا کہ اس کے دماغ کو صدمہ پہنچے اس
لئے رسول کریم نے اسے فرمایا کہ اس طرح نہ مارو اور جس سے وہ غرض جس کے
لئے انسان بنایا گیا ہے وہ باطل ہو جائے گی۔چنانچہ دوسری حدیثوں سے بھی پتہ
لگتا ہے کہ رسول کریم نے فرما یا منہ پر نہیں مارنا چاہئے۔وجہ یہ کہ دماغ مرکز
ہے ساری صفات کا اور اس کو صدمہ پہنچنے سے صفات کا ظہور رک جاتا ہے۔اس
لئے رسول کریم نے فرمایا خدا کی صفات کا ادب کرو۔خدا نے انسان کا دماغ
اس لئے پیدا کیا ہے کہ اس کی صفات اخذ کرے۔مگر تم منہ پر مارتے ہو جس سے
خطرہ ہوتا ہے کہ دماغ کو جو اس کے بالکل قریب ہے صدمہ پہنچ جائے اور انسان
کی عقل کو نقصان پہنچ جائے جس سے وہ اپنی پیدائش کی غرض کو پورا کرنے سے ہی
محروم ہو جائے۔اس حدیث کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں علی صُورَتِهِ سے مراد عَلَى صُورَةِ الْإِنْسَانِ
ہو۔یعنی آدم کو اس کے مناسب حال شکل پر پیدا کیا۔اس صورت میں اس حدیث کا یہ
مطلب ہوگا کہ چونکہ وہ زور سے مار رہا تھا اس لئے ممکن تھا کہ غلام کا کوئی عضو ٹوٹ
جاتا۔اس پر رسول کریم نے فرمایا خدا نے تو اسکو اس کے مناسب حال شکل دی تھی کیا
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۲۴