شرک کا ردّ

ہستی باری تعالیٰ

شرک کی دسویں قسم
۱۴۱ دسویں قسم شرک کی یہ ہے کہ خواہ عمل نہ ہو مگر دل میں محبت ادب خوف اور اُمید کے
جذبات خدا کی نسبت اوروں سے زیادہ رکھتا ہو یا خدا کے برابر رکھتا ہو۔ان دن قسموں کے باہر کسی قسم کا شرک میرے نزدیک نہیں بچتا۔واللہ اعلم
بالصواب۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں سب اقسام شرک کی ان دنل قسموں میں آجاتی ہیں۔مجھے ساری عمر اس بات کی جستجو اور تلاش رہی ہے کہ شرک کیا ہے؟ لوگ کہتے ہیں یہ
موٹی بات ہے۔مگر میں طالب علمی کے زمانہ میں اسے سمجھنا چاہتا تھا اور سمجھ نہیں سکتا تھا۔یہ
جانتا تھا کہ یہ بات شرک ہے اور یہ نہیں لیکن ایسی تعریف نہیں ملتی تھی کہ جس کے اندر شرک
کی سب اقسام آجائیں اور ایسی بات داخل نہ ہو جو شرک نہ ہو۔آخر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ
شرک کی ایک تعریف کرنا ہی غلطی ہے جس طرح خدا تعالیٰ کے وجود کا تصور کبھی ذات کے
لحاظ سے ہوتا ہے کبھی ان صفات کے لحاظ سے جن میں مخلوق کو کسی قسم کی بھی قدرت نہیں دی
گئی کبھی ان صفات کے لحاظ سے جن میں بظاہر بندے بھی شریک ہوتے ہیں اس لئے سب
امور کو مد نظر رکھ کر شرک کی مختلف اقسام کی تعریف الگ الگ ہی کرنی چاہئے۔شرک کارد
شرک کی تعریف بیان کرنے کے بعد میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ مشرکانہ خیال کا رد
کس طرح کیا جائے؟ میں نے اس سوال پر بھی غور کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ
سوال بھی نہایت پیچیدہ ہے میرے نزدیک عوام الناس اس کے متعلق فلسفیانہ اور باریک

۱۴۲ بحثوں
کو سمجھ نہیں سکتے اور چونکہ لوگ فلسفیانہ بحثوں میں ہی اکثر پڑ جاتے ہیں اس لئے عوام
الناس کو چنداں فائدہ نہیں ہوتا۔شرک کے مقابلہ کا اصل طریق فطرت انسانی سے اپیل ہے
خدا تعالیٰ نے شرک کے خلاف انسان کی فطرت میں مادہ رکھا ہے اور اس کے پاس اپیل
رائیگاں نہیں جاتی۔ایک مشرک آدمی سے بھی بجائے فلسفیانہ بحث کرنے کے اگر اس کی
عقل اور ضمیر سے اپیل کرتے ہوئے اس کی توجہ کو اس طرف پھیرا جائے تو وہ بہت جلد حق
کی طرف رجوع کرتا ہے۔قرآن کریم نے اسی طریق پر زیادہ زور دیا ہے بجائے اس پر
بحث کرنے کے کہ خدا کا شریک ہو سکتا ہے یا نہیں۔لوگوں کو یہ توجہ دلائی ہے کہ خدا تعالیٰ
کے احسانات کو یاد کرتے ہوئے دوسروں کو اس کے برابر قرار نہ دو اور پھر ان چیزوں کی
کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی ہے جن کو لوگ خدا کا شریک قرار دیتے تھے اور اس طرح
لوگوں کی صحیح فطرت کو اُکسایا ہے جس کا اثر یہ ہوا کہ ملک کا ملک شرک کو چھوڑ کر توحید کی
طرف لوٹ آیا۔اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک قانون قدرت بنایا ہے اور جو طاقتیں
کسی کو دینی تھیں وہ دے دی ہیں۔ان سے الگ جو کام انسان کرنا چاہتا ہے اس کے
کرنے کی طاقت خدا نے اپنے قبضہ میں رکھی ہے تا کہ اس کی طرف انسان کی توجہ ہو۔اگر سب کچھ انسان خود کر لیں تو اس کی طرف کون توجہ کرے۔پس خدا تعالیٰ نے
قانونِ قدرت بنا دیا اور پھر یہ فیصلہ کر دیا کہ اگر کوئی اس میں فرق کرنا چاہے تو وہ مجھ
سے دُعا کرے اس کے بدلنے کی طاقت میں کسی اور کو نہیں دوں گا۔پس صرف ایک
ذریعہ دعا کا انسان کے ہاتھ میں رکھا گیا ہے اور دُعا صرف خدا تعالیٰ سے کی جاسکتی ہے
اور کسی سے نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی