شرک کے خلاف قرآن کا طریق

ہستی باری تعالیٰ

۱۴۶ نیکیوں کے مقابلہ پر آکر انسان کی روحانی ترقیات میں روک نہیں بنتے پس باوجود ان کے
انسان نجات پا جائے گا مگر شرک ان گناہوں میں سے نہیں ہے۔اگر ایک انسان مشرک ہو تو
خواہ دوسرے اعمال اس کے کسقد ربھی اچھے کیوں نہ ہوں اسے اپنی روحانی پاکیزگی کے لئے
جد و جہد کرنی پڑے گی اور ایسے حالات میں سے گزرنا پڑیگا جن میں سے گزرے بغیر روح
اگلے جہان میں اپنی امراض کو دور نہیں کر سکے گی اور پھر یہ بھی بات ہے کہ یہ حکم شرک جلی کے
لئے ہے نہ کہ شرک خفی کے لئے۔شرک خفی کے متعلق اس کی نیت اور کوشش کو دیکھا جائے گا۔شرک کے خلاف قرآن کا طریق
شرک کے خلاف لوگ چونکہ غلط بحثوں میں پڑ جاتے ہیں اس لئے ان کی بحثوں کا
نتیجه قطعی نہیں نکلتا مگر جیسا کہ میں مختصراً اوپر ذکر کر آیا ہوں اس مسئلہ کے متعلق بحث زیادہ تر
تفصیلی کرنی چاہئے۔مثلاً بجائے اس پر بحث کرنے کے کہ سجدہ کرنا چاہئے یا نہیں اس پر
بحث کرے کہ وہ کونسا وجود ہے جو سجدہ کا مستحق ہے اس کو ہمارے سامنے پیش کرو۔قرآن
کریم نے اس طریق کو اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے مشرک کا ناطقہ اس طرح بند ہو گیا ہے
کہ اب موحد کے سامنے اس کی زبان نہیں کھل سکتی۔مثال کے طور پر میں مندرجہ ذیل
آیات کو پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءِ سَمَّيْتُمُوهَا
أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَنٍ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلهِ ۖ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا
إيَّاهُ ذلِكَ الدِّينُ الْقَيْمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔(یوسف: ۴۱) یعنی تم لوگ
سوائے چند ناموں کے جو تم نے اور تمہارے آباء نے آپ ہی رکھ لئے ہیں اور کسی کی
عبادت نہیں کرتے خدا تعالیٰ نے ان کے متعلق کوئی دلیل نہیں نازل کی۔اپنی طاقتیں دینے

۱۴۷ کا اختیار خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے نہ کہ تمہارے اختیار میں پھر ان کو کس نے طاقتیں
دیدیں۔خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے سب انبیاء تو یہی تعلیم دیتے چلے آئے ہیں کہ
اس کی پرستش کرو۔یہی سیدھا اور پکا طریق ہے لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ ہم یہ بحث نہیں کرتے کہ خدا کے سوا کوئی پرستش کے
قابل ہے یا نہیں ہمیں یہ بتا دو کہ کیا جن جن بھوں کی تم پوجا کرتے ہو ان میں خدا کی طاقت
آگئی ہے اگر یہ ثابت کر دو کہ وہ بیٹے دینے کی طاقت رکھتے ہیں، انسانوں کے دُکھ دور کر
سکتے ہیں تو ان کے معبود ماننے میں کیا عذر ہوسکتا ہے؟ لیکن اگر ان میں کچھ بھی طاقت نہیں تو
وہ معبود کیسے اور ان کی پرستش کیسی؟ فرماتا ہے مشرکوں سے یہی پوچھو کہ جن کو تم خدا کا
شریک بناتے ہو ان کے خدا ہونے کی دلیل پیش کرو جب خدائی کے اختیار خدا ہی دے سکتا
ہے اور وہ فرماتا ہے کہ اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا یله - (یوسف:۴۱) سب اختیار میرے ہی پاس
ہیں تو ان کے پاس کچھ نہ ہوا مگر تم کہتے ہو کہ وہ یہ بات کرتے ہیں یہ کام کرتے ہیں اس
لئے ثبوت دو کہ واقع میں ان میں بعض خدائی طاقتیں ہیں؟
ایک اور جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔هَذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِيْنَ مِنْ
دُونِهِ (لقمن : ۱۲) خدا کی مخلوق ظاہر ہی ہے اگر ان میں بھی کچھ طاقت ہے جن کو تم معبود
بناتے ہو تو دکھاؤ انہوں نے جو کچھ پیدا کیا ہے وہ کہاں ہے؟
شاید اس موقع پر کسی کے دل میں یہ خیال گزرے کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا
ہے کہ آدم کے سامنے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا اور یوسف علیہ السلام کو ان کے
والد نے سجدہ کیا تھا۔اگر غیر اللہ کے سامنے سجدہ کرنا نا جائز ہے تو پھر ایسا کیوں ہوا؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ سجدہ کے معنی اطاعت کے بھی ہیں۔فرشتوں سے کہا گیا تھا کہ آدم کی

آج 10 میں سے 10 باقی