شرک کی سخت نا پسندیدگی کی وجہ
ہستی باری تعالیٰ
۱۴۸ اطاعت کرو اور حضرت یوسف کے متعلق جو آیت ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ یوسف کی
ترقی دیکھ کر اور ان کو سلامت پا کر ان کے والد نے شکریہ کے طور پر خدا کو سجدہ کیا نہ یہ کہ
یوسف علیہ السلام کو سجدہ کیا۔شرک کی سخت ناپسندیدگی کی وجہ
اب میں یہ بتا تا ہوں کہ شرک کو اتنا نا پسند کیوں کیا گیا ہے؟ کہ سارے قرآن میں
اس پر نفرت کا اظہار کیا گیا ہے۔اوّل یہ کہ خدا کا شریک بنانے سے اس کی غیرت بھڑکتی ہے اور وہ پسند نہیں کرتا کہ
اس کی شان کسی اور کو دی جائے اور غیرت بھی اعلیٰ صفات میں سے ہے اور اس کا پایا جانا خدا
تعالیٰ کے کامل الصفات ہونے پر دلالت کرتا ہے نہ کہ نقص پر۔دوم بندوں
پر رحم اور مہربانی بھی شرک سے روکنے کا باعث ہے اگر لوگ خدا کے سوا اور
معبودوں پر بھی یقین رکھیں گے تو اکثر کم ہمتی کی وجہ سے ( تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر ایسے
ہی ہوتے ہیں) کہہ دیں گے کہ ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہم نے چھوٹے خداؤں کو خوش
کر لیا۔اس سے آگے جا کر کیا کرنا ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ کی عبادت سے جو روحانی
ترقیات کے لئے ضروری ہے، محروم ہو جائیں گے۔پس لوگوں کو ہلاکت سے بچانے کے
لئے شرک کے دُور کرنے کی طرف اللہ تعالیٰ دوسرے امور کی نسبت زیادہ توجہ فرماتا ہے۔سوم یہ کہ جو امور معبودان باطلہ میں تسلیم کئے جاتے ہیں اگر فی الواقع خدا کے سوا
اور وجودوں میں پائے جائیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے
درمیان حجاب اور پردے پیدا کر چھوڑے ہیں حالانکہ بنی نوع انسان کو پیدا ہی قرب الہی
۱۴۹ کے حصول کے لئے کیا گیا ہے پس شرک کی وجہ سے چونکہ محبت الہی کم ہو جاتی ہے اور
پیدائش کی غرض پوشیدہ ہو جاتی ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے گو یا اللہ تعالیٰ اپنے اور اپنے بندوں
کے درمیان روک پیدا کرنی چاہتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ اس غلط عقیدہ کو مٹا کر انسان کے
دل میں اپنی کامل محبت پیدا کرنی چاہتا ہے جو بلا توحید پر ایمان لانے کے ہو ہی نہیں سکتا۔چوتھے یہ کہ شرک سے جھوٹ ، جہالت اور بزدلی پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نہیں
چاہتا کہ اس کے بندے ان گناہوں میں مبتلاء ہوں اس لئے وہ اس ناپاکی کو دور فرماتا
ہے۔جھوٹ شرک میں یہ ہے کہ جو طاقتیں خدا نے کسی کو نہیں دیں ان کی نسبت کہا جاتا
ہے کہ فلاں فلاں شخص یا چیز میں وہ موجود ہیں۔جہالت اس لئے کہ جن چیزوں کو خدا
تعالیٰ نے انسان کے فائدہ کے لئے اور خدمت کے لئے بھیجا ہے انہیں وہ اپنا افسر اور
حاکم سمجھ کر ان سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہو جاتا ہے اور ایسے ذرائع سے ان سے نفع
حاصل کرنا چاہتا ہے جس طریق سے وہ نفع حاصل نہیں کر سکتا اور بزدلی اس لئے کہ جن
وجودوں سے اسے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں جن سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا وہ ان
سے کانپتا اور لز رتا ہے۔حق یہ ہے کہ شرک انسان کا نقطہ نگاہ بہت ہی محدود کر دیتا ہے اور اس کی ہمت کو
گرا دیتا ہے اور اس کے مقصد کو ادنی کر دیتا ہے۔مشرک انسان یہ خیال کرتا ہے کہ وہ
براه راست خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا اور اسے کسی واسطہ کی ضرورت ہے حالانکہ اللہ
تعالیٰ نے اپنے اور انسان کے درمیان کوئی واسطہ نہیں رکھا وہ سب انسانوں سے یکساں
محبت کرتا ہے۔ہاں اگر ان کے اعمال میں فرق ہو تو بیشک وہ اعمال کے لحاظ سے تعلق
میں بیشک فرق کرتا ہے لیکن بلحاظ بندہ ہونے کے کافر اور مؤمن سے اس کا یکساں سلوک