نبیوں کی اطاعت کی وجہ

ہستی باری تعالیٰ

۱۵۰ ہے اور سب کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں جو چاہے اس کے قرب کی تلاش
کرے۔وہ نہیں چاہتا کہ انسان اور اس کے درمیان کوئی واسطہ بن کر کھڑا ہو خواہ وہ نبی
ہی کیوں نہ ہو بلکہ یہ چاہتا ہے کہ انسان خود اس کے سامنے آئے۔اب دیکھو کہ کوئی
بادشاہ اپنی رعایا سے چاہے کہ وہ خود اس سے بات کریں مگر وہ دوسروں سے جا کر کہیں
کہ تم ہمارا کام کر دو ہم بادشاہ کے پاس نہیں جاتے تو کیا وہ پسند کرے گا ؟ یہ خیال غلط ہے
کہ بادشاہ سب سے تعلق نہیں رکھ سکتے آخر ان کے نائب مقرر ہوتے ہیں کیونکہ بادشاہ
انسان ہوتا ہے اور اس کی طاقتیں محدود ہوتی ہیں مگر خدا تعالیٰ کی طاقتیں محدود نہیں ہیں۔بادشاہ کے لئے سب سے تعلق رکھنا ممکن نہیں مگر خدا تعالیٰ کی طاقت اور قدرت میں ہے
کہ وہ سب سے براہ راست تعلق رکھے اور وہ پسند نہیں کرتا کہ اس کے اور بندے کے
درمیان کوئی حجاب بنے کیونکہ اس نے انسان کو پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ وہ اس کا قرب
حاصل کرے۔دیکھو تو حید پر ایمان لا کر انسان کی نظر کسقدر وسیع ہو جاتی ہے۔اس کا ایک ہی
مقصد ہوتا ہے کہ اس کا تعلق براہ راست خدا تعالیٰ سے ہوا سے خدا تعالیٰ سے ملنے کے لئے
کسی شفیع کی ضرورت نہیں نہ کسی نبی کی نہ کسی ولی کی۔نبیوں کی اطاعت کی وجہ
اس موقع پر کہا جاسکتا ہے کہ اگر یہ بات ہے تو نبیوں کی اطاعت کیوں کی جاتی ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اطاعت اور چیز ہے اور وسیلہ ڈھونڈنا اور شئے ہے۔اطاعت تو یہ ہے
کہ جس رستے پر وہ چلتے ہیں ہم بھی اس راستہ پر چلیں یا متفقہ عمل کے لئے اس نظام کی

۱۵۱ پابندی کریں جسے وہ مقرر کرتے ہیں۔مگر وسیلہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی شخص کو اس لئے پیدا
کرے یا اس عہدہ پر مقرر کرے کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی اندر نہ آسکے یا یہ کہ اپنے
بعض اختیار اسے دیدے تا وہ بھی خدا کی بعض صفات کے ذریعہ سے دنیا میں تصرف
کرے۔نبیوں کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک واقف راہ ایسے شخص کو جو کسی مقام کا رستہ نہ جانتا
ہو اپنے ساتھ لے جا کر راستہ دکھا دے۔دُنیا کا کوئی شخص نہ کہے گا کہ یہ راستہ دکھانے والا
شخص درمیانی وسیلہ ہے۔وہ راہنما کہلا سکتا ہے، رہبر کہلاسکتا ہے، استاد کہلا سکتا ہے مگر وہ
درمیانی ہرگز نہیں ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی طاقتوں پر متصرف نہیں ہے۔رسول لوگوں کو بلانے
آتا ہے نہ کہ ان کے سامنے دروازہ بند کر کے کھڑے ہو جانے کے لئے۔خلفاء کا تعلق بھی انبیاء سے یہی ہوتا ہے وہ انبیاء کی تعلیم پر لوگوں کو مل کرانے
اور نظام قائم کرنے کے لئے ہوتے ہیں نہ کہ نبیوں اور لوگوں کے درمیان روک ہوتے
ہیں۔یہ نکتہ تھا جس کو بیان کرتے ہوئے حضرت احمد سر ہندی رحمتہ اللہ علیہ کے منہ سے
نکل گیا تھا کہ
پنجه در پنجه خدا دارم من چه پروائے مصطفی دارم
ایسے نیک انسان کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے
ادبی کریگا۔ان کا دوسرا کلام ہرگز اس امر کی تصدیق نہیں کرتا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بے ادب تھے جو کچھ انہوں نے کہا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے ملنے
کا راستہ سب کے لئے کھلا چھوڑا ہے اس غرض کے لئے کسی وسیلے کی اسے ضرورت نہیں خواہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کیوں نہ ہوں اور اس میں کیا شک ہے کہ انسان کو قرب الہی
کے حصول کے لئے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں گونمونے اور رہنما کی اسے ضرورت ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی