خدا کیلئے نام تجویز کرنا
ہستی باری تعالیٰ
۱۵۴ ہیں۔قدوس۔سلام۔مؤمن مہیمن - عزیز۔جبار۔متکبر۔خالق۔باری۔مصور - حکیم۔علیم۔رزاق۔سمیح۔بصیر۔حفیظ۔کریم۔محی۔قیوم۔رؤف۔رحیم غنی صمد و دود۔ان
ناموں کے بتانے کی غرض یہ ہے کہ بندہ ان ناموں کے ذریعہ سے معلوم کر سکے کہ وہ خدا
سے کس کس طرح تعلق پیدا کر سکتا ہے۔خدا کے لئے نام تجویز کرنا
اب ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ خدا نے کہا ہے کہ میرے اچھے نام ہیں تو کیا
ہم خود بھی کوئی اچھا نام دیکھ کر خدا کی طرف منسوب کر دیا کریں؟
میرے نزدیک ایسا نہیں کرنا چاہئے۔وجہ یہ کہ اس میں بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہو
جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِلهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْلَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ
يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الاعراف:۱۸۱) تمام صفات حسنه
خدا کی ہیں پس تم ان کے ساتھ اسے پکار و اور ان لوگوں کو جو خدا تعالیٰ کے ناموں کے بارہ
میں اپنی طرف سے باتیں بنا لیتے ہیں تم انکو چھوڑ دو۔چونکہ انسان جب خود عقل سے صفات الہیہ پر غور کرتا ہے تو کچھ کا کچھ بنالیتا ہے اس
لئے اس طرح کرنا ٹھیک نہیں۔ہاں اگر کوئی شخص جوش محبت میں ایسا کر بیٹھے تو ہم اسے بڑا
بھی نہیں کہیں گے۔جیسے مثنوی والے نے ایک قصہ لکھا ہے کہ ایک گڈریا کہہ رہا تھا کہ اگر
خدا مجھے مل جائے تو میں اس کی جوئیں نکالوں، اسے دودھ پلاؤں، اس کے پاؤں دباؤں۔حضرت موسیٰ نے پاس سے گزرتے ہوئے جب یہ سنا تو اسے ڈانٹا کہ اس طرح نہ کہو۔خدا
تعالیٰ نے حضرت موسی کو فر ما یا تم نے اس کا دل کیوں توڑا۔اس کا اسی قدر علم تھا یہ اپنے علم
۱۵۵ کے مطابق اظہار محبت کر رہا تھا لیکن اگر یہی خیال جو جوش محبت میں گڈریا ظاہر کر رہا تھا
اس کا عقیدہ بن جاتا اور دوسرے لوگ بھی اس کو سیکھتے تو خدا تعالیٰ کے متعلق کیسا بھڑا
خیال دنیا میں باقی رہ جاتا۔چنانچہ ہندوؤں میں اسی قسم کے خیالات نے بڑی ابتری
پھیلائی ہوئی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ جب پرمیشور سوتا ہے تو کچھی اس کے پاؤں سہلاتی
ہے۔چونکہ ان کو دولت سے بہت محبت ہے اس لئے انہوں نے سمجھا کہ پر میشور کی بھی
یہی حالت ہوگی اس لئے انہوں نے سب سے بڑی عظمت خدا کی یہی سمجھی کہ جب وہ
سوتا ہوگا تو بچھی جسے وہ دولت کی دیوی سمجھتے ہیں پر میشور کے پاس آتی اور اس کے پاؤں
سہلاتی ہوگی۔اس طرح عیسائیوں کے عجیب و غریب خیالات ہیں۔آج کل ان میں رواج ہے
کہ لوگوں کو مذہب کی طرف توجہ دلانے کے لئے نا تک دکھاتے ہیں۔ایک قصہ مشہور ہے
جس میں یہ نقشہ کھینچا جاتا ہے کہ یسوع کو صلیب پر چڑھانے لگے ہیں ایک دوسرا کمرہ ہے
جس میں خدا سو رہا ہے ایک شخص جاتا ہے اور جا کر دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور کہتا ہے کہ باپ
اُٹھ بیٹا صلیب پر چڑھنے لگا ہے اس پر خدا آنکھیں ملتا ہوا اٹھتا ہے اور کہتا ہے میری روح
کو شیطان ہی لے جائے اگر مجھے اس بات کا پتہ لگا ہو۔پس پسندیدہ طریق یہی ہے کہ اپنی طرف سے خدا کے متعلق کوئی بات نہ تجویز کی
جائے۔جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام :۹۲) اپنی طرف
سے خدا کے متعلق باتیں بنانے والے کچھ کا کچھ بنا دیتے ہیں۔جیسے عیسائیوں نے اسے
عادل بنایا اور پھر کہ دیا کہ وہ رحم نہیں کر سکتا دیکھو وہ کہاں سے کہاں نکل گئے تو خدا تعالیٰ کے
اسماء وہی درست ہو سکتے ہیں جو خدا نے خود بتائے ہیں۔