وحدتِ وجود
ہستی باری تعالیٰ
ایسی صفت باقی ہے جو انسانوں سے تعلق رکھتی ہے اور ہمیں معلوم نہیں تو خاتم النبیین ابھی
آنے والا ہے۔مگر خاتم النبیین چونکہ آ گیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی وہ تمام صفات جو اس
دنیا سے تعلق رکھتی ہیں وہ سب اس نے بیان کر دی ہیں۔مسلمانوں کا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ کی ننانوے صفات ہیں جو انسانوں سے تعلق
رکھتی ہیں مگر انہوں نے ایک حدیث سے دھوکا کھایا ہے جس کا مطلب اور ہے۔درحقیقت
اس دنیا میں تعلق رکھنے والی صفات بھی بہت سی ہیں جن میں سے بعض ظاہر الفاظ میں اور
بعض اشارات میں کلام الہی میں بیان ہوئی ہیں۔مدت وجود
اس جگہ ایک اور بات بھی میں بیان کرنی چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
صفت احدیت اور خالقیت یعنی خدا کا ایک ہونا اور کوئی شریک نہ ہونا اور خالق ہونا ان امور
کو مد نظر رکھ کر بعض لوگوں نے بعض شبہات پیدا کئے ہیں۔وہ خیال کرتے ہیں اور افسوس
کہ مسلمانوں میں سے بھی بعض اس خیال میں مبتلاء ہو گئے ہیں کہ خدا کا ایک ہونا اس کی
صفات کے لحاظ سے یا الوہیت کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ ہر طریق سے ہے اس لئے وہ کہتے
ہیں کہ دنیا میں خدا ہی خدا ہے اور کچھ نہیں ان کے اس خیال کو فلسفہ کے اس مسئلہ سے بھی
تقویت مل گئی ہے کہ مادہ مادہ سے ہی پیدا ہوسکتا ہے جو چیز نہ ہو وہ وجود میں نہیں آسکتی چونکہ
وحدت وجود کا خیال ہمارے ملک میں عام ہے خصوصا فقراء اکثر اس مرض میں مبتلاء ہیں
اس لئے اس خیال کی بے ہودگی کو خوب سمجھ لینا چاہئے۔جہاں بھی فقیر ہمارے ملک میں
پائے جائیں وہاں ان
کا فقرہ اللہ ہی اللہ ہے اور سب کچھ اللہ ہی ہے بھی سنائی دے گا۔وہ
کہتے ہیں جب خدا ایک ہے تو اگر کوئی دوسرا وجود مانا جائے تو دو ہو گئے اور خدا کی یکتائی باقی
نہ رہی۔مخلوق کی مثال وہ دریا سے دیتے ہیں جس پر حباب تیر رہے ہوں جس طرح وہ
حباب الگ وجود نظر آتے ہیں مگر در حقیقت الگ وجود نہیں ہوتے اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ
گو مختلف شکلیں نظر آتی ہیں مگر در حقیقت خدا کے سوا کچھ نہیں ہے جس طرح حباب پانی کی
ہی ایک شکل ہے اسی طرح دنیا میں جو کچھ ہے یہ بھی خدا ہی کی ایک شکل ہے مگر اس قسم کی
مثالیں بالکل باطل ہیں۔مثلاً یہی حباب والی مثال لے لو۔حباب کیا ہے؟ پانی میں ہوا
داخل ہو کر حباب بن گیا اسی طرح مخلوق کی مثال حباب کی سی ہے تو یہاں بھی خدا کے سوا
کوئی اور وجود ماننا پڑے گا جو ہوا کی طرح خدا میں داخل ہو کر اس کی مختلف شکلیں بنا دیتا
ہے۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ تِلْكَ الْخُرَافَاتِ
بہر حال ان لوگوں کا یہ خیال ہے کہ در اصل چیز ایک ہی ہے آگے اس کی شکلیں
مختلف ہیں اس کے لئے انہوں نے مذہبی دلیلیں بھی بنا رکھی ہیں مثلاً وہ یہ کہتے ہیں کہ لا إله
إلَّا اللہ کے معنے ہیں خدا کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ دُنیا میں
ہزاروں لاکھوں وجودوں کی عبادت کی جاتی ہے تو کیا کلمہ شریفہ میں یہ دعویٰ جھوٹا کیا گیا ہے
کہ خدا کے سوا کوئی اور معبود نہیں، پس کلمہ شریفہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے سوا جن
چیزوں کی پرستش کی جاتی ہے وہ بھی خدا کا ہی جزو ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خواہ
جس کی بھی پرستش کرو آخر پرستش تو اللہ کی ہی ہے کیونکہ اس کے سوا کوئی اور وجود ہی نہیں
جب اس کے سوا کوئی اور وجود ہی نہیں تو اس کے سوا کوئی معبود بھی نہیں۔قرآن کریم کی آیت اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا۔(ص:۶) سے بھی یہ لوگ یہ
استدلال کرتے ہیں کہ خدا کے سوا اور کچھ نہیں کیونکہ کہتے ہیں کہ کفار نے کلمہ شریفہ کے معنے
۱۶۳ یہی سمجھے ہیں کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ خدا کا غیر نہیں ہیں بلکہ خدا کا جزو ہیں تبھی وہ
کہتے ہیں کہ اس نے تو اتنے معبودوں کو ایک ہی معبود بنادیا اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ
کفار جو عربی کے ماہر تھے کلمہ شریفہ کے یہی معنے سمجھتے ہیں اور قرآن کریم نے اس کا رد بھی
نہیں کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو معنے انہوں نے
کلمہ شریفہ کی طرف منسوب کئے ہیں ان
کو صحیح تسلیم کر لیا گیا ہے۔تیسری دلیل یہ لوگ آیت نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ۔(ق: ۱۷) سے
پیش کرتے ہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم رگ جان سے بھی انسان کے
زیادہ قریب ہیں۔اب یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر وجود درگ جان سے زیادہ قریب
ہے۔پس اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ ہم خدا کا جزو ہیں کیونکہ وجود مطلق وجود مقید سے
زیادہ قریب ہوتا ہے۔چوتھی دلیل یہ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نسبت قرآن کریم میں آتا ہے کہ هُوَ الْأَوَّلُ
وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحدید: ۴) پس جب خدا ہی اول ہے وہی آخر وہی اندر
وہی باہر تو اور کیا چیز باقی رہی؟
ایک دلیل یہ بھی دیتے ہیں کہ قرآن کریم میں آیا ہے لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ (الرعد: ۱۶) زمین و آسمان میں جو کوئی بھی ہے خدا کو ہی سجدہ کر رہا ہے۔اب
اگر خدا کے سواد نیا میں کچھ اور بھی ہے تو پھر یہ غلط بات ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اور
وجودوں کو بھی سجدہ کرتے ہیں۔اگر بت خدا نہیں تو معلوم ہوا کہ خدا کے سوا اور کو بھی سجدہ کیا
جاتا ہے اور یہ آیت درست نہیں رہتی اس لئے معلوم ہوا کہ وہ بھی خدا ہی ہیں۔اگر کہا جائے کہ اگر یہ درست ہے تو پھر شرک کیا چیز ہے اور کیوں لوگوں کو دوسری