ہر چیز کو اللہ کہنے والوں کے دلائل کا ردّ
ہستی باری تعالیٰ
۱۶۴ چیزوں کے آگے سجدہ کرنے سے روکا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ باوجود اس
کے کہ سب کچھ خدا ہی ہے پھر بھی بعض مظاہر کی پرستش شرک ہی کہلائے گی۔کیونکہ جولوگ
بتوں کو سجدہ کرتے ہیں وہ انہیں خدا سمجھ کر نہیں کرتے۔بلکہ خدا کے قائم مقام سمجھ کر کرتے
ہیں۔پس چونکہ وہ یہ خیال کرتے ہوئے ان کو سجدہ کرتے ہیں کہ یہ خدا نہیں ہیں اس لئے
ان
کا یہ فعل شرک ہے۔ہر چیز کو اللہ کہنے والوں کے دلائل کا رد
اب میں ان لوگوں کے دلائل کا رد بیان کرتا ہوں۔اول لا إلهَ إِلَّا الله کے وہ معنے جو
یہ لوگ کرتے ہیں بالکل غلط ہیں۔الہ کے معنی انہوں نے زبردستی سے کر لئے ہیں اور پھر ان پر
اپنے دعویٰ کی بنیا درکھ دی ہے حالانکہ عربی میں اس لفظ کے دو معنی ہیں ایک تو یہ کہ کوئی معبود ہو
سچا ہو یا جھوٹا دوسرے یہ کہ وہ معبود جو سچا ہو جھوٹا نہ ہو۔قرآن کریم میں ان دونوں معنوں میں
یہ لفظ استعمال ہوا ہے مگر انہوں نے یہ معنی لے لئے ہیں کہ کوئی جھوٹا معبود بھی نہیں حالانکہ جب
قرآن کریم میں دوسری جگہوں پر صاف بیان ہے کہ لوگ خدا کے سوا اور معبودوں کی پرستش
کرتے ہیں تو اللہ کے معنے بچے معبود کے سوا جائز ہی نہیں کیونکہ صحیح معنی وہی ہوتے ہیں جو
بولنے والے کے منشاء کے مطابق ہوں۔اب جو اللہ تعالیٰ دوسری جگہوں میں صاف الفاظ میں
بیان فرماتا ہے کہ اس کے سوا بھی لوگ دوسروں کی پوجا کرتے ہیں تو لا إلهَ إِلَّا الله کے یہ معنی
نہیں کئے جاسکتے کہ اس کے سوانہ کوئی جھوٹا معبود ہے نہ سچا بلکہ اس کے یہی معنے کئے جائیں گے
کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور ان معنوں سے ہرگز وحدت وجود کا مسئلہ نہیں نکلتا۔اب کوئی کہے کہ جب اس لفظ کے دو معنی تھے تو وہی کیوں نہ مانے جا ئیں جو وحدت
۱۶۵
هستی باری تعالیٰ
وجودی کرتے ہیں اور کیا اس طرح وہ کلمہ جس پر اسلام کی ساری بنیاد ہے مشتبہ نہیں ہو جاتا ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ ایک لفظ کے مختلف معنی دیکھ کر ہر جگہ پر اس کے تمام معنوں کو استعمال
کرنا درست نہیں ہوتا آخر قرآن کریم عربی زبان میں ہے اس زبان کے قواعد کے مطابق
ہم فیصلہ کریں گے اور یہ بات کہ ہر لفظ کے ہر معنی ہر جملے میں استعمال نہیں ہوتے۔عربی
زبان سے ہی خاص نہیں سب زبانوں
کا یہ قاعدہ ہے کہ لفظ کے خواہ کتنے ہی معنے ہوں جب
وہ عبارت میں آجائے تو اس کے وہی معنے کئے جاتے ہیں جو اس فقرے کے مضمون سے یا
اس کتاب کی دوسری جگہوں کے مفہوم سے نکلتے ہوں نہ کہ تمام معنے جو اس لفظ کے لغت میں
نکلتے ہوں۔اب چونکہ یہ ثابت ہے کہ قرآن کریم اس کا بار بار ذکر فرماتا ہے کہ مشرک خدا
کے سوا اوروں کی پوجا کرتے ہیں تو جب وہ یہ فرماتا ہے کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو ان
دوسری آیتوں سے ملا کر اس کے یہی معنی ہوں گے کہ خدا کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور جب
دوسری عبارتوں سے مل کر کلمہ کے معنی واضح ہو جاتے ہیں تو شک وشبہ کا سوال اُٹھ گیا۔دوسری آیت یعنی أَجَعَلَ الْأَلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا۔(ص:۶) کے بھی وہ معنے نہیں جو یہ
لوگ کرتے ہیں بلکہ یہ ہیں کہ اس نے سارے معبودانِ باطلہ کو مٹا کر ان کی جگہ ایک معبود
قرار دیدیا ہے یہاں جعل بمعنی قرار دینا ہے ورنہ اگر لفظی معنی ہی لئے جائیں گے تو یہ ہو گا
کہ ان کو کوٹ کوٹ کر ایک بنالیا ہے۔لیکن یہ معنے نہ وہ لیتے ہیں اور نہ ہم اس لئے جعل کے
یہی معنے ہونگے کہ بہت سے معبود تھے ان سب کو مٹا کر اس نے ایک قرار دے دیا۔اب رہی تیسری آیت نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ۔(ق: ۱۷ ) اس کے جو
معنی همه اوست والے کرتے ہیں وہ بنتے ہی نہیں۔وہ کہتے ہیں مقید سے مطلق زیادہ قریب
ہوتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کس کے زیادہ قریب ہوتا ہے مقید کی اپنی ذات کی نسبت مطلق
۱۶۶ اس کے زیادہ قریب کیونکر ہو سکتا ہے۔پس جب غیر کوئی ہے ہی نہیں تو مطلق و مقید کی بحث
یہاں پیدا ہوتی ہی نہیں۔مقید و مطلق تو غیر کو فرض کر کے بنتے ہیں جب چیز ہی ایک ہے تو
مقید کو قید کس نے کیا؟
یہ ساری آیت یوں ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - (ق: ۱۷ ) اور یقیناً ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور
ہمیں پتہ ہے کہ اس کے دل میں شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں۔مگر اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے اسے پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا بلکہ ہم حَبْلِ الْوَرِيدِ
سے بھی اس کے زیادہ قریب ہیں۔حبل الورید کے معنی اس رگ کے ہیں جو دل سے دماغ کی طرف خون پہنچاتی ہے
اور طب سے پتہ لگتا ہے کہ دماغ کبھی کام نہیں کر سکتا جب تک اسے خون نہ پہنچے تو گویا د ماغ
کا کام بھی رگ جان کی امداد پر منحصر ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زندگی کے ساتھ
خیالات اور خیالات کے ساتھ وساوس لگے ہوئے ہیں اور بیشک یہ انسان کے راستہ میں
روک بنتے ہیں مگر رگ جان سے بھی ہم انسان کے زیادہ قریب ہیں کہ رگ جان کئے تو
مرتے مرتے انسان کو پھر بھی چند سکنڈ لگیں گے لیکن ہماری مدد بند ہو تو انسان کی تباہی پر کوئی
وقت بھی نہ لگے۔پس کیوں انسان ایسے وساوس اور شبہات کے وقتوں میں ہماری طرف
توجہ نہیں کرتا کہ ہم اس کے وسوسوں کو اور شہوں کو دور کریں۔کیا وہ باوجود اس کے کہ اس کا
ذرہ ذرہ ہمارے قبضہ میں ہے یہ خیال کرتا ہے کہ اس کے وساوس کا علاج ہمارے پاس
نہیں؟ حالانکہ وساوس و خیالات زندگی کا ایک شعبہ ہیں اور زندگی خود ہمارے ذریعہ سے
ہے پس اس کی مشکلات کو حل کرنا بھی ہمارے ہی اختیار میں ہے۔
۱۶۷ غرض حَبْلِ الْوَرِيدِ اس جگہ انسان کی زندگی کے سہارے کے معنی میں آیا ہے۔مگر
اس کے غلط معنے لے کر کچھ کا کچھ بنا دیا گیا ہے۔اور یہ جو اُن کی دلیل ہے کہ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحديد: ۴)
وہی شروع ہے اور وہی آخر اور وہی اندر ہے اور وہی باہر ہے۔اس سے یہ استدلال ہوتا ہے
کہ سب جگہ خدا ہی خدا ہے یہ دلیل بھی بالکل غلط ہے کیونکہ اول اور آخر اور ظاہر اور باطن
چاروں الفاظ اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کچھ اور بھی ہے اگر غیر کوئی
ہے ہی نہیں تو پھر اوّل کہنے اور آخر کہنے کی کیا ضرورت تھی اور ظاہر کہنے اور باطن کہنے کی کیا
ضرورت تھی پھر تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ وہی وہ ہے اور کچھ نہیں۔اس آیت کا صرف یہ مطلب
ہے کہ خدا تعالیٰ محیط ہے۔یہ نہیں کہ سب کچھ اللہ ہی اللہ ہے۔اندر اور باہر کے الفاظ بھی
اول اور آخر کے الفاظ بھی احاطہ پر دلالت کرتے ہیں۔پس یہ آیت یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے اپنی صفات کے ساتھ تمام چیزوں کا احاطہ کیا ہوا ہے۔آیت لله يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الرعد: ۱۶) کے معنے یہ ہیں کہ ہر
چیز خدا کی فرمانبرداری کر رہی ہے۔سجدہ کے اصل معنی فرمانبرداری کے ہیں اور زمین پر
سر رکھنے کے معنے مجاز بنتے ہیں اور فرمانبرداری کے لحاظ سے کوئی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کی
فرمانبرداری سے باہر ہے؟ دنیا کا ایک ایک ذرہ خدا کی فرمانبرداری کر رہا ہے۔مثلاً
زبان ہے اسے اگر میٹھا دو گے تو میٹھا چکھے گی اگر کروا دو گے تو کروا چکھے گی یہ الگ بات
ہے کہ وہ خدا کا انکار کر دے۔مگر جو کام خدا نے اس کا مقر رکیا ہے اسے نہیں چھوڑ سکتی اور
اس میں نافرمانی نہیں کر سکتی۔باقی رہا یہ کہ انسان خدا کی نافرمانی بھی کرتا ہے سوسوال یہ
ہے کہ کس جگہ نافرمانی کرتا ہے وہیں جہاں خدا نے اسے مقتدرت دیگر امتحان کی غرض