تائیدی آیات قرآنی

ہستی باری تعالیٰ

۱۶۸ سے آزاد چھوڑ دیا ہے پس جس امر میں خدا تعالیٰ نے خود انسان کو مقدرت دیگر امتحان
کے طور پر آزاد کیا ہے، انسان کی اس نافرمانی کی وجہ سے ہم یہ ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ
کوئی چیز خدا کی فرمانبرداری سے باہر ہے کیا ابو جہل اور فرعون خدا کے بنائے ہوئے
قانونِ قدرت کی فرمانبرداری کرتے تھے کہ نہیں؟ اگر کرتے تھے تو سب خدا کے
فرمانبردار ہیں۔یہ لوگ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ سے بھی استدلال کرتے ہیں کہ جب خدا ہی سنتا اور
دیکھتا ہے تو معلوم ہوا کہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے۔کیونکہ سنتے اور دیکھتے ہم بھی ہیں۔اگر ہم
خدا نہیں تو یہ آیت غلط ہو جاتی ہے۔حالانکہ اس آیت سے بھی یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے کیونکہ جو
چیز کسی کی دی ہوئی ہو وہ دراصل اس کی ہوتی ہے پس جب نظر خدا کی دی ہوئی ہے جس سے
ہم دیکھتے ہیں اور سننے کی طاقت بھی اس کی دی ہوئی ہے جس سے ہم سنتے ہیں تو خدا ہی سنتا
اور دیکھتا ہے۔تائیدی آیات قرآنی
پھر اسکے مقابلہ میں ہم دوسری آیات دیکھتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی یہ
سب باتیں غلط ہیں خدا تعالیٰ اپنی ہستی کے متعلق فرماتا ہے لیس گیفله شنی کہ اس
جیسی کوئی اور ہستی نہیں کوئی چیز خدا کے مشابہ نہیں۔ہم کہتے ہیں اگر کوئی چیز ہی دنیا میں نہیں
بلکہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے تو لَيْسَ كَمِثْلِه شنی (الشوری:۱۲) کا کیا مطلب ہوا؟
وحدت الوجود والے کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز نہیں سب کچھ ایک ہی ہے ہم کہتے ہیں
جب ایک ہی ہے تو یہ کہنے کا کیا مطلب کہ خدا جیسی کوئی چیز نہیں۔

دوسری آیت یہ ہے فَإِنَّهُمْ عَدُولِى إِلَّا رَبَّ الْعَلَمِينَ (الشعراء: ۷۸) خدا کے
سوا جو معبود سمجھے جاتے ہیں وہ سب میرے دشمن ہیں کیونکہ میں ان کا مخالف ہوں۔اب اگر
معبودان باطلہ بھی واقعہ میں اللہ تھے تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ مقید شکل میں تو وہ دشمن ہیں
اور مطلق میں دوست مگر یہ معنے بالبداہت باطل ہیں۔تیسری آیت جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے سوا بھی اور چیزیں ہیں یہ ہے قُل
أَفَغَيْرَ اللهِ تَأْمُرُونى أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ (الزمر: ۶۵) اے جاہلو! کیا تم خدا کے سوا
دوسری چیزوں کی عبادت کے لئے مجھے کہتے ہو؟ اس آیت میں ان وجودوں کو جنہیں بت
پرست پوجتے تھے غیر اللہ کہا گیا ہے۔چوتھی آیت یہ ہے لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوّاً
بِغَيْرِ عِلْمٍ - (الانعام : ۱۰۹) کہ ان معبودوں کو جن کی یہ خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں
گالیاں نہ دو ورنہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کو دشمنی کے جذبات کے ماتحت جہالت و نادانی سے
گالیاں دینے لگ جائیں گے۔اب ہم پوچھتے ہیں اگر وہ بھی خدا ہی ہیں تو مِن دُونِ اللہ کیوں کہا؟ اور اگر کہو کہ چونکہ
مشرک ان کو مِن دُونِ اللہ کہتے تھے اس لئے ان کو ان کے عقیدہ کے ماتحت مِنْ دُونِ اللہ
کہا گیا ہے تو پھر یہ سوال ہے کہ بہت اچھا مِن دُونِ اللہ تو ان لوگوں کے عقیدہ کی وجہ سے کہا مگر
پھر یہ کیوں فرمایا کہ ان معبودوں کو گالیاں نہ دو ورنہ وہ خدا کو گالیاں دینے لگ جائیں گے یہ کیوں
نہ کہا کہ ان معبودوں کو گالیاں نہ دو کیونکہ وہ بھی در حقیقت خداہی ہیں گو یہ نادان مشرک ان کو من
دُونِ
اللہ سمجھ کر ان کی پرستش کر رہے ہیں کیونکہ خدا کے کسی حصہ کو اس لئے گالی دینا منع نہیں کہ
کوئی مطلق خدا کو گالی دینے لگے گا بلکہ اس لئے منع ہے کہ وہ خدا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی