خدا تعالی مادہ کا خالق ہے

ہستی باری تعالیٰ

124 لگتا ہے حالانکہ جولوگ واقف ہیں وہ کبھی اس کے یہ معنی نہیں لیتے کہ عدم سے گھڑ کر وجود بنا
بلکہ ان کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ پہلے نہ تھیں پھر ہو گئیں۔آریہ مذہب بھی اس دھو کے کا شکار ہو رہا ہے کہ جب مادہ نہیں تھا تو خدا نے مخلوق کو
پیدا کس طرح کیا ؟ اس لئے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے مادہ کو پیدا نہیں کیا مگر یہ استدلال
بالکل غلط ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کا بندوں کی صفات پر قیاس کرنا ہی غلط ہے۔کوئی
انسان بغیر آنکھ کے نہیں دیکھ سکتا۔خدا تعالیٰ بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتا ہے۔کوئی چیز دنیا میں
مادہ کے بغیر نہیں بن سکتی۔خدا تعالیٰ کی نسبت آریہ بھی مانتے ہیں کہ بغیر مادہ کے ہے۔ہمارا
تجربہ بتاتا ہے کہ جب کوئی چیز کہیں رکھی ہوئی ہو تو وہ دوسری چیزوں کی راہ میں روک ہوتی
ہے اور ان کے دائرہ کو محدود کر دیتی ہے۔مگر باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے سواروح اور مادہ
کو بھی آریہ مانتے ہیں پھر خدا تعالیٰ کو محدود نہیں مانتے۔ان امور سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
تسلیم کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے متعلق ہم ان قوانین کو جاری نہیں کر سکتے جو مادہ اور روح
کی حالتوں پر قیاس کر کے ہماری عقل تجویز کرتی ہے۔جب یہ بات ہے تو یہ کس دلیل سے
کہا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ مادہ کو پیدا نہیں کر سکتا۔اگر اس کی ذات ہماری عقلوں سے بالا ہے
تو ہماری عقلوں کے ماتحت اس کے لئے قانون کس طرح بیان کئے جاسکتے ہیں۔خدا تعالی مادہ کا خالق ہے
یہ بات کہ خدا تعالیٰ مادہ کا خالق ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ انسانی قواعد اور
انسانی طاقتوں کو مد نظر رکھ کر نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے اور طریق ہیں اور میرے
نزدیک وہ ایسے سہل ہیں کہ ان پڑھ آدمی بھی ان کے ذریعہ سے حق کو معلوم کر سکتے

ہیں۔دیکھو جب کبھی کسی کھیت کی مینڈھ کے متعلق جھگڑا پیدا ہو جاتا ہے ایک کہتا ہے
ا
میری زمین کی اس جگہ پر حد ہے۔اور دوسرا کہتا ہے یہاں نہیں وہاں ہے تو اس کے
فیصلہ کے لئے حدود برآری کرایا کرتے ہیں۔یہاں بھی مادہ کے متعلق جھگڑا پیدا ہو گیا
کہ یہ آپ ہی آپ ہمیشہ سے ہے یا خدا نے اسے پیدا کیا ہے اس کے متعلق بھی حدود
برآری کرانے کی ضرورت ہے اور اس طریق کے اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو
حدود برآری کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔زمین کی حدود برآری کے لئے یہی کرتے
ہیں کہ ایک مستقل جگہ منتخب کرتے ہیں جو بدلنے والی نہ ہو مثلاً پرانا کنواں یا پرانا
درخت۔کاغذات میں اس کی جو جائے وقوع درج ہو گی اسے اصل قرار دے کر حدود
برآری کریں گے اس کنویں یا درخت کے آگے جس قدر زمین سرکاری کاغذات میں
لکھی ہو اس کے مطابق ناپ لیں گے پھر جس قدر زمین کسی کے قبضہ میں ثابت ہوا
سے
دے دیں گے۔اسی طرح صفات باری کے متعلق ہم غور کر سکتے ہیں یعنی ایسے امور کو لیکر جو مسلمہ
ہیں ہم غور کریں کہ وہ مختلف فیہ مسئلہ کی کس شق کی تائید کرتے ہیں۔جس خیال اور رائے کی
مسلمہ اُمور تائید کریں وہی تسلیم کرنی ہوگی کیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جس رائے کی دوسرے
امور تائید کریں وہ غلط ہو اور جس کی دوسرے امور تردید کریں وہ صحیح ہو۔یہ اسی طرح ناممکن
ہے کہ جس طرح یہ ناممکن ہے کہ مختلف درختوں سے پیمائش کے بعد جو جگہ کھیت کی ثابت ہو
وہ غلط ہو اور محض خیالی اور وہی مقام درست ہو۔اس مسئلہ میں جن مقامات کو ہم حدود برآری کے لئے چن سکتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی
دوسری صفات ہیں اگر خدا تعالیٰ کی وہ صفات جن کے متعلق آریہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس

آج 10 میں سے 10 باقی