دیگر اشیاء پیدا کرنے کی وجہ
ہستی باری تعالیٰ
آٹھواں جواب
IAA یہ ہے کہ جب انسان عسر یسر سے گزرتے وقت صبر و استقامت سے کام لیتا ہے تو
اس پر ترقی کے دروازے کھولے جاتے ہیں کیونکہ تمام ترقیات کے پانے کا ذریعہ نگی اور
مشکلات ہی ہیں اور جو انسان ان میں سے کامیابی کے ساتھ گزرتا ہے وہی خدا کا قرب پا
سکتا ہے۔پس اگر مشکلات نہ ہوتیں تو گویا انسان کو پیدا ہی نہ کیا جاتا کیونکہ اگر تکلیفیں نہ
ہوتیں اور ان میں انسان نہ پڑتا تو اس کو خدا کے انعام کس طرح ملتے اور جس غرض کے لئے
وہ پیدا کیا گیا ہے وہ کس طرح پوری ہوتی۔دیکھو سکولوں میں لڑکوں کو دوڑاتے ہیں اگر کوئی
لڑکا نہ دوڑے تو اس کے لئے انعام کیسا ؟ دوڑنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے مگر جو دوڑتا ہے
اس کو انعام ملتا ہے اور تکلیف کے مطابق ہی ملتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کا قرب جیسا بڑا انعام
ہے ویسی ہی بڑی اس کے لئے تکالیف بھی ہیں۔پھر کہتے ہیں جو لوگ اس طرح مرتے ہیں ان کے رشتہ دار کیا کہتے ہوں گے۔اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں۔یا تو خدا کو ماننے والے یا نہ ماننے والے۔ماننے والے تو کہیں گے کہ خدا کے قانون قدرت کے ماتحت اپنے عمل کے مطابق یا خدا کی
خاص حکمت کے ماتحت مرنے والے نے جان دی ہے اور جو نہیں مانتے انہوں نے جب خدا
کو مانا ہی نہیں تو انہوں نے کیا کہنا ہے وہ اپنے ذہنی قانون قدرت کو گالیاں دیتے ہوں گے۔دیگر اشیاء کے پیدا کرنے کی وجہ
کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ مخلوق تو وہ ہے جو ذی روح ہے ان کے متعلق تم نے کہہ لیا کہ اس
۱۸۹ کی اپنی جدا گانہ ہستی بھی ہے لیکن بجلی وغیرہ نقصان رساں چیزیں کیوں پیدا کی گئیں ہیں؟
اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی چیزیں بھی خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت پیدا ہوئی ہیں
اور ہمیشہ سے موجود ہیں یہ نہیں ہوتا کہ جب کسی پر بجلی گرنی ہوتی ہے اس وقت اسے پیدا کر
کے بھیجتا ہے اس نے ایک قانون بنا دیا ہے اس قانون کے خلاف جو چلتا ہے وہ ہلاک ہوتا
ہے۔پھر ایسی چیزوں میں فائدے بھی ہوتے ہیں بلکہ ان کا فائدہ زیادہ ہے اور نقصان کم
ہے۔مثلاً طبعی طور پر جو دلوں کو ڈرانے والی چیزیں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ
خطرناک زلزلہ ہے مگر یہی زلزلہ ہے جس کے ذریعہ سے دنیا قابل رہائش بنی ہے اور اب بھی
اس کے ذریعہ سے تغیرات پیدا ہو رہے ہیں جن میں سے بعض کو سائنس دان
سمجھتے ہیں اور
بعض ابھی ان پر بھی مخفی ہیں۔در حقیقت زلزلہ دنیا کی زندگی کولمبا کرنے کے لئے آتا ہے اور
اس کے ذریعہ سے انسان کے لئے ضروری اشیاء کے خزینے پیدا کرنے یا انہیں محفوظ رکھنے کا
سامان پیدا کیا جاتا ہے۔انبیاء کے وقت اس لئے زلزلے آتے ہیں کہ دنیا کے قیام کی صورت
پیدا ہو۔اسی طرح اگر کسی پر بجلی گرتی ہے تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ایسا شخص ایک عام
قانون کی زد میں آگیا ہے اگر وہ مؤمن ہے تو اس کو اس کا بدلہ آخرت میں مل جائے گا اور اگر کافر
ہے تو اس کو اس کے اعمال کی سزائل گئی۔مگر یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ بجلی سے اگر ایک آدمی مرتا ہے
تو لاکھوں کی جان بچتی ہے کیونکہ بجلیوں کے ذریعہ سے ہزاروں قسم کے زہر اور زہر یلے جرمز *
مرتے ہیں۔اس بجلی سے روشنی لی جاتی ہے، ریلیں چلائی جاتی ہیں، کارخانے چلائے جاتے
ہیں، لاکھوں آدمی ان بجلی کے کارخانوں میں ملازمت کر کے روٹی کماتے اور زندگی بسر کرتے
ہیں، پھر ہزاروں بیماریوں سے لوگ اس کے ذریعہ شفاء پاتے ہیں کئی بیماریاں اس کے ذریعہ
دور ہو جاتی ہیں۔اس کی موتیں ان لوگوں کو نظر آتی ہیں مگر اس کے زندگی بخش اثر نظر نہیں آتے
GERMS