فضلہ کی زیادتی سے بیماری

ہستی باری تعالیٰ

۱۹۰
هستی باری تعالیٰ
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اعتراض کرنے سے غرض ہے، احقاق حق سے غرض نہیں۔بیماریاں کیا ہیں اور کیوں ہیں؟
دہریے یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ اچھا بجلی ، زلزلہ وغیرہ میں اور موذی جانوروں
میں تو حکمتیں ہیں مگر بیماریاں کیوں پیدا کی گئی ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ پہلے یہ دیکھنا
چاہئے کہ بیماری کیا چیز ہے؟ اول جب کسی جگہ زائد فضلہ جمع ہو جائے تو اس کا نام بیماری
ہے دوسرے انسان
کا جسم کچھ چیزوں سے مل کر بنا ہے ان میں سے اگر کوئی چیز اپنی مقدار
کے لحاظ سے کم ہو جائے تو یہ بیماری ہے۔تیسرے بیرونی چیزوں کے اثرات انسان پر پڑتے ہیں۔مثلاً انسان کھاتا ہے،سانس
لیتا ہے، سونگھتا ہے، پیتا ہے، اس کے جسم کا فعل کبھی تیز ہوجاتا ہے کبھی ست اسی کا نام بیماری ہے۔فضلہ کی زیادتی سے بیماری
اب ہم ان کے متعلق الگ الگ بحث کرتے ہیں فضلہ کی پیدائش کیوں اور کس
طرح ہوتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ پانی یا روٹی زیادہ کھا پی لے یا کوئی ایسی چیز کھالے
کہ جس کو معدہ ہضم نہ کر سکتا ہو اور سدا بن جائے۔جیسے گھر کی نالی میں جب کوئی اینٹ روڑا
آجاتا ہے تو پانی باہر نہیں نکل سکتا اسی طرح پیٹ میں کوئی ایسی چیز ڈال لی گئی جو پھنس گئی۔اب بیماری کے نہ ہونے کے کیا معنی ہوئے کیا یہی نہیں کہ اس کے جسم میں کبھی بھی فضلہ جمع نہ
ہوتا جس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہیں کہ انسان خواہ کس قدر بھی کھا جاتا اسے بیچ جانا
چاہئے تھا۔اب اس قانون کے ماتحت دنیا کو چلا کر دیکھو تو کس قدر جلد اس پر تباہی آجاتی

191 ہے۔اب
تو یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک حد تک کھا کر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ گو
منہ کو مزا آ رہا ہے لیکن انجام کار اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا اور جسم میں بیماری پیدا ہو جائے
گی لیکن اگر زیادہ کھانے سے بیمار نہ ہوتا تو ایک ہی شخص سینکڑوں آدمیوں کا کھانا کھا جاتا
اور پھر بھی سیر نہ ہوتا۔یا پھر یہ تجویز کی جاسکتی کہ انسان کچھ کھاتا پیتا ہی نہ جس کا یہ مطلب
ہے کہ وہ ہر قسم کے تغیر سے محفوظ ہوتا اور گویا خدا ہوتا پھر ایسے انسان کی پیدائش کا مقصد کیا
ہوتا ؟ مگر اس کے علاوہ بھی میں کہتا ہوں کہ اس حالت کو فرض کر کے ذرا انسانوں سے یہ
پوچھ کر تو دیکھو کہ اگر تمہیں سب میٹھی کھٹی نمکین چیزیں کھانے سے روک دیا جائے اور پھر
تمہیں کوئی بیماری نہ ہو تو کیا اسے پسند کرو گے؟ اس کا جواب وہ یہی دیں گے کہ یہ تو خود ایک
بیماری ہے اس میں مبتلاء ہونا کون پسند کرے گا۔یہ تو ایسی بات ہے جیسے ایک ایسا شخص جو
ناک کے ذریعہ بو کو بھی سونگھ سکے اور بد بوکو بھی اس کو کہا جائے کہ آؤ تمہاری سونگھنے کی قوت
ضائع کر دی جائے تا کہ نہ تم خوشبوسونگھ سکو اور نہ بد بو وہ آدمی خوش نہیں ہوگا بلکہ اسے گالی سمجھ
کر لڑنے پر آمادہ ہو جائے گا۔اور اگر یہ کہا جائے کہ زیادہ کھانے کی کسی کو توفیق ہی نہ ملتی۔جب کوئی شخص ایک یا دو
یا تین یا چار روٹیاں حسب استعداد کھالیتا تو فرشتہ آجاتا اور آکر اس کا ہاتھ پکڑ لیتا اور کہ دیتا
کہ بس اب نہ کھانا ورنہ فضلہ پیدا ہو کر بیمار ہو جاؤ گے۔مگر اس طرح تو گویا خدا ہی ان کے
پاس آجا تا اور انسان کے لئے امتحان کی کوئی صورت ہی باقی نہ رہتی اور اس کی پیدائش کی
غرض باطل ہو جاتی، اس کے دائیں اور بائیں فرشتے ہوتے جو ہر وقت اسے ٹوکتے رہتے کہ
یہ نہ کھانا وہ نہ کھانا اتنا نہ کھاؤ اتنا کھاؤ۔فرض کرو ایک چیز آدمی کو کھانی مناسب نہ ہوتی۔مثلاً
یہی فرض کر لو کہ ایک شخص کے لئے کدو مضر ہوتا جب وہ بازار سے خرید تا حجھٹ ایک فرشتہ آتا

آج 10 میں سے 10 باقی