خارجی اثرات سے بیماری
ہستی باری تعالیٰ
۱۹۲ اور اس سے چھین کر دکاندار کو واپس کرتا اور اس سے پیسے چھین کر اسے لا کر دیتا۔غرض یہ
عجیب قسم کا کھیل بن جاتا جس سے انسان کی پیدائش کی غرض بالکل ہی باطل ہو جاتی۔معترض کہتے ہیں کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ معدہ ہی ایسا بنادیا جاتا کہ جس قدر انسان کے
جسم کے لئے ضرورت ہوتی اتنی چیز جذب کر لیتا اور باقی نکال دیتا لیکن اس کا مطلب یہ
ہوا کہ معدہ کے اندر بھی ایک دماغ بنایا جاتا جو موجودہ دماغ سے بھی اعلیٰ ہوتا اور اسے پوری
طرح طلب کا علم بھی ہوتا کہ جو چیز مضر ہوتی فوڑا اسے نکال کر باہر پھینک دیتا۔مگر کیا اس سے
انسان کی انسانیت کچھ باقی رہ جاتی کیا وہ ایک مکمل مشین نہ بن جاتا جس کا اس کے اعمال پر
کچھ بھی تصرف نہ ہوتا اور جب اس کا اس کے اعمال پر تصرف نہ ہوتا تو وہ ترقیات کا مستحق
کس طرح بنتا اور پھر کیا جو چیز مضر معدہ میں جاتی اس کا نکال کر پھینک دینا خود ایک تکلیف
دہ عمل اور بیماری نہ کہلاتا۔خارجی اثرات سے بیماری
پھر بیماری خارجی اثرات سے پیدا ہوتی ہے۔مثلاً سردی لگ جاتی ہے جس سے کبھی
گردوں میں درد ہو جاتی ہے یا کوئی اور تکلیف پیدا ہو جاتی ہے اس لئے بیماری نہ ہونے کے
یہ معنی ہوئے کہ کوئی اثر انسان محسوس نہ کرتا نہ اسے سردی لگتی نہ گرمی۔گویا ایک نئی قسم کا انسان
ہو تا گرم گرم روٹی اور ٹھنڈا پانی اس کے لئے کوئی حقیقت نہ رکھتا۔گرم لحاف اور پہاڑوں کی
خوش کن ٹھنڈی ہوا اس کے لئے بے حقیقت ہوتی کیونکہ اس پر سردی گرمی کا کوئی اثر نہ ہو
سکتا۔اب کسی سے دریافت کردو کہ آیا وہ یہ پسند کرتا ہے کہ اسے کبھی کوئی بیماری نہ ہو اور اس کی
ساری حسیں ماری جائیں یا حسوں کا باقی رہنا اور بیماری کا امکان پسند کرتا ہے؟
۱۹۳ پھر زبان ناک وغیرہ کی جو حستیں ہیں ان کا غلط استعمال بیماری پیدا کرتا ہے۔زبان
کا مزا بعض دفعہ طاقت سے زیادہ کھانے کا موجب ہوتا ہے۔بیماری کے اسباب کے مٹانے
کے یہ معنی ہیں کہ زبان کا مزا باطل کر دیا جائے مٹی اور شکر انسان کے منہ میں یکساں معلوم
ہوں کڑوا اور میٹھا دونوں اس کے لئے برابر ہوں۔وہ انسان جو بیماری کا شکار ہوتا ہے اس
سے پوچھ کر دیکھو تو کیا وہ موجودہ حالت پسند کرتا ہے یا اس قسم کی حالت کو جود ہر یہ تجویز
کرتے ہیں۔پھر بیماری کا باعث جسم کی وہ جس ہے جس سے وہ تختی اور نرمی کو محسوس کرتا ہے یا
انسان کے جسم کی نرمی ہے جس سے وہ اپنی ذات میں آرام محسوس کرتا ہے اس نرم جسم پر اگر
زور سے چوٹ لگے تو وہ زخمی بھی ہوگا۔بیماری کے اسباب کے مٹانے کے ایک یہ معنی بھی
ہوں گے کہ ان جنسوں کو مٹا دیا جائے مگر ان کو مٹا کر دیکھو کیا نتیجہ نکلے گا۔اپنے عزیزوں کو
ہاتھ لگائے گا اور ان کے جسم کو پتھر کی طرح سخت پائے گا بلکہ اپنے جسم میں جس نہ ہوگی اور
کچھ محسوس ہی نہیں کرے گا جس طرح فالج زدہ کے جسم کو کوئی چیز چھوتی ہے اور وہ کچھ محسوس
نہیں کرتا کیا کوئی شخص بھی اس حالت کو پسند کرے گا؟ دنیا کے بہت سے لطف اور بہت سی
دلبستگیاں چھونے کی جس سے ہیں اور اپنے جسم کی نرمی میں ہیں۔اب اگر بیماری کو دور
کرنے کے لئے اس جس کو اور اس نرمی کو دور کر دیا جائے تو بیشک درد اور زخم تو مٹ جائے گا
مگر انسان کا کیا باقی رہے گا؟ وہ ایک پتھر ہوگا جو نہ اپنے جسم کے آرام کو محسوس کر سکے گا نہ
دوسروں سے چھونے کا کوئی لطف اسے حاصل ہو سکے گا بلکہ ایسے شخص کو کوئی اُٹھا کر بھی
لے جائے تو اسے کچھ معلوم نہ ہو گا۔اس نقشہ کو کھینچ کر اپنے دل میں دیکھ لو کہ سردی گرمی کا احساس مٹ جائے ، گرمی