مصائب پر افسوس کیوں کیا جاتا ہے؟

ہستی باری تعالیٰ

۱۹۶ کر دیکھو کیا صورت بنتی ہے۔اگر نئی نسلیں تو پیدا ہوتی رہیں لیکن کسی پر موت نہ آئے تو ایک
ہزار سال کے عرصہ میں ہی دنیا پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہے اور نہ غذا ہی کافی ملے اور یہی
لوگ جو ان امور کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کے رحم پر اعتراض کرتے ہیں خدا تعالیٰ کو برا بھلا کہنے
لگ جائیں کہ ہمارے باپ دادوں کو دفع بھی نہیں کرتا کہ کہیں گھر خالی ہوں اور ہم اپنے سر
چھپائیں اور روٹی پیٹ بھر کر کھانے کو ملے۔پھر میں کہتا ہوں اگر دُنیا کی موجودہ حالت فی الواقع تکلیف دہ ہے تو خود کشی کا
دروازہ کھلا ہے کیوں ایسے معترض یا دوسرے لوگ خود کشی نہیں کر لیتے ؟ مگر کس قدر لوگ
ہیں جو اس فعل پر آمادہ ہو جاتے ہیں اور جو اس فعل کے مرتکب ہوتے بھی ہیں تو انہیں دنیا کیا
کہتی ہے؟ یہیں نہ کہ وہ عارضی طور پر پاگل ہو گئے تھے اگر فی الواقع یہ دنیا تکلیف ہی کی جگہ
ہے تو خود کشی کرنے والے پاگل نہیں بلکہ سب سے زیادہ عقلمند ہیں جو ایک منٹ میں اپنی
تکلیفوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔پس خود کشی نہ کرنے اور خود کشی کرنے والوں کو پاگل سمجھنے سے
معلوم ہوا کہ باوجود ان شبہات کے یہ معترض بھی یہی چاہتے ہیں کہ اور جیئیں مگر جب دل
کی یہ حالت ہے تو پھر اعتراض کیوں کرتے ہیں؟
غرض یہ سب باتیں انسان کے لئے ضروری ہیں اور ان پر اعتراض کرنا لغویت ہے
یہ نہ تو اس لئے ہیں کہ خدا کی طاقت محدود ہے اور نہ تناسخ ان کا موجب ہے بلکہ ان سب
میں خدا تعالیٰ نے حکمتیں رکھی ہیں۔صائب پر افسوس کیوں کیا جاتا ہے؟
بیان پر معترضین ایک اور اعتراض کرتے ہیں اور وہ یہ کہ اگر یہ درست ہے کہ

۱۹۷ یہ سب امور حکمت پر مبنی ہیں اور ان کے بغیر دنیا کا گزارہ نہیں ہوسکتا تھا تو پھر جب کسی گھر
میں ماتم ہو جاتا ہے تو گھر والے خوشی کیوں نہیں مناتے اور تکلیف کیوں محسوس کرتے ہیں؟
اسی طرح جب کوئی بیمار ہو جائے تو خوش کیوں نہیں ہوتے رنج کیوں کرتے ہیں؟
اس کا جواب یہ ہے کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ بیماری سے تکلیف نہیں ہوتی بلکہ ہم تو
یہ کہتے ہیں کہ اگر بیماری کے اسباب کو مٹا دیا جاتا تو پھر جو کچھ ہوتا وہ تکلیف دہ ہوتا۔پس ہم یہ نہیں کہتے کہ جو شخص بیمار ہوتا ہے اسے آرام ملتا ہے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اگر ایسا
قانون بنایا جاتا جس سے بیماری دور ہو جاتی تو وہ یا تو انسان کو محض مجبور بنا دیتا اور یہ
نہیں ہوسکتا تھا اور یا پھر اس کی حسوں کو باطل کر دیتا جو بیماری کی نسبت ہزار ہا درجے
زیادہ نا قابل برداشت ہوتا۔پس ان ترقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو موجودہ قانون
کی وجہ سے انسان کے سامنے ہیں بیماریاں تکلیف وغیرہ سب ایک رحمت ہیں یا رحمت
سے بھاگنے کی سزا پس ان کے باوجود خدا تعالیٰ کی رحمانیت اور رحیمیت پر کوئی اعتراض
نہیں پڑسکتا۔مصائب پر افسوس کیوں کیا جاتا ہے؟
یا درکھنا چاہئے کہ مصائب تین قسم کے ہوتے ہیں۔قسم اول کے مصائب وہ ہوتے
ہیں جو احکام شریعت کے رد کرنے یا ان کی بے قدری کرنے کے سبب سے نازل ہوتے
ہیں۔دوسری قسم کے مصائب وہ ہیں کہ جو قانون قدرت کے توڑنے کے سبب سے آتے
ہیں جیسے مثلاً ایک شخص کے معدہ میں تین چپاتیاں پچانے کی طاقت ہے مگر وہ چار کھاتا ہے
اور بیمار ہو جاتا ہے۔تیسری قسم کے مصائب وہ ہیں جو اتفاقاً پیش آجاتے ہیں ایک شخص کا

آج 10 میں سے 10 باقی