الہام مسیح موعود ؑ کے پُر حکمت الفاظ

ہستی باری تعالیٰ

۲۱۱ حضرت مسیح موعود کے ایک الہام کا مطلب
لوگ اس الہام پر اعتراض کرتے ہیں کیونکہ اس کے لفظی معنی یہ ہیں کہ میں روزہ
رکھتا ہوں اور روزہ کھولا کرتا ہوں اور لغوی معنے یہ ہیں کہ میں رُکتا ہوں اور روک کو دور کرنے
کے وقت کو پاتا ہوں مگر مراد یہ ہے کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ میں بعض صفات کو روک دیتا
ہوں اور دوسرا وقت ایسا آتا ہے کہ میں انہیں جاری کرتا ہوں۔پس معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ
کی ایک صفت ایسی ہے جو دوسری صفات سے کام لیتی ہے بعض کو آگے پیچھے کرتی ہے بعض
کو روکتی ہے اور بعض کو جاری کرتی ہے۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ اگر اس الہام کا یہی مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ ایک وقت اپنی
صفات کو روکتا اور پھر جاری کرتا ہے تو پھر اُفطِرُ اور آصوم کیوں کہا؟ یہ کیوں نہ کہدیا کہ
میں صفات کو روکتا بھی ہوں اور کھولتا بھی ہوں۔الہام مسیح موعود کے پر حکمت الفاظ
اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی باتیں وسیع معنے رکھتی ہیں اور میں رُکتا ہوں
اور کھولتا ہوں کہنے میں وہ لطف نہ ہوتا جو اُفَطِرُ وَ اَصُومُ میں ہے۔یہ الفاظ کہہ کر خدا
تعالیٰ نے اپنے فعل کو روزہ دار کے فعل سے تشبیہ دی ہے اور تین موٹی موٹی باتیں ہیں جو
روزہ دار میں پائی جاتی ہیں۔اول یہ ہے کہ وہ ان چیزوں سے رکتا ہے جو اس کے قبضہ
اور اختیار میں ہوتی ہیں۔مثلاً کھانا ہوتا ہے مگر وہ نہیں کھاتا۔گویا وہ احتیاج کے طور پر
نہیں رکتا بلکہ با وجود قدرت کے اپنی مرضی سے رکتا ہے اسی طرح جب افطار کرتا ہے تو

۲۱۲
هستی باری تعالیٰ
بُھوک یا پیاس کی وجہ سے نہیں کرتا بلکہ اپنے ارادے کے ماتحت اور اپنی خوشی سے ایسا
کرتا ہے۔گویا اس مشابہت سے خدا تعالیٰ نے یہ بتایا کہ بعض صفات جن کو خدا تعالیٰ روکتا
ہے اپنی مرضی سے روکتا ہے نہ بوجہ احتیاج کے اور بعض صفات جن کو کھولتا ہے ان کو بھی
اپنی مرضی سے کھولتا ہے نہ کہ بسبب احتیاج کے۔دوسرے اس مشابہت سے یہ نکتہ پیدا کیا ہے کہ خالی رکنا اندرونی تکان کے
سبب سے بھی ہو سکتا ہے یعنی گو بیرونی مجبوری کوئی نہ ہو لیکن اپنے نفس میں تکان پیدا
ہو جائے جیسے آدمی کا کھاتے کھاتے پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتا
ہے لیکن روزہ دار اس لئے کھانے سے نہیں رکتا کہ وہ کھا نہیں سکتا یا اس میں کھانے
کی طاقت نہیں رہتی بلکہ اپنی مرضی سے رُکتا ہے۔سو اس مشابہت سے بتایا کہ خدا
تعالیٰ تھک کر اپنی صفات کو نہیں چھوڑتا اور نہ اس میں نئی طاقت آجاتی ہے تو ان کو
جاری کرتا ہے بلکہ اپنی مرضی سے اور اپنی خاص حکمت سے صفات کو جاری کرتا یا
روکتا ہے۔تیسری بات اس مشابہت سے یہ بتائی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات قہر یہ
ہمیشہ روحانی تاریکی کے وقت جاری ہوتی ہیں ( کیونکہ یہ الہام صفات قہر یہ کے
متعلق ہے ) اور یہ صفات روحانی صفائی پیدا ہونے پر روک لی جاتی ہیں کیونکہ صوم
یعنی رکنے کا وقت ٹور کے شروع ہونے سے شروع ہوتا ہے اور افطار ظلمت کے
شروع ہونے سے۔تو گویا اس مشابہت کے ذریعہ سے حضرت مسیح موعود کو اس الہام
میں عذاب کے متعلق بتایا گیا کہ جب نیکی اور تقویٰ ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ عذاب
دینے کی صفات کو روک دیتا ہے اور جب ظلمت اور تاریکی پھیل جاتی ہے، لوگ

آج 10 میں سے 10 باقی