خدا کی صفت رحمت کی وسعت
ہستی باری تعالیٰ
۲۱۵ خدا کی صفت رحمت کی وسعت
یہ وسعت کئی طریق پر ہوتی ہے ایک تو اس طرح کہ انسان گناہ کرتا ہے اور خدا
تعالیٰ معاف کر دیتا ہے۔کئی قسم کی بد پر ہیزیاں انسان کرتا ہے مگر اکثر ان کے نتائج سے بچ
جاتا ہے اور
کبھی پھنس بھی جاتا ہے۔دوسرے اس طرح کہ خدا تعالی گناہوں کی سزا میں جس کا وہ کسی وجہ سے مستحق ہوتا
ہے کمی کر دیتا ہے اور جس قدر سزا دی جاتی ہے اس میں بھی رحمت غالب رہتی ہے تو سز ا جو
شدید العقاب صفت کے ماتحت ہوتی ہے اس پر بھی رحمت ہی محیط ہے گویا سب سے بڑا
دائرہ رحمت کا ہے اور اس کا ایک درجہ تو یہ ہے کہ سزا بالکل معاف کرا دیتی ہے۔دوسرا یہ کہ
سزا کم کرا دیتی ہے اور تیسرا یہ ہے کہ اگر سزا ملے تو آخر میں بند کرا دے گی۔جیسے کہ حدیث
میں آتا ہے کہ ایک دن دوزخ میں سے سب لوگ نکال لئے جائیں گے اور ہوا دوزخ کے
دروازے کھٹکھٹائے گی
دوسرے اس صفت کا ظہور اس طرح ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ گناہوں سے بچنے کے
سامان پیدا کرتا رہتا ہے، نبی بھیجتا ہے، مجد د آتے ہیں، مأمور مقرر ہوتے ہیں اور پھر
مشکلات اور مصائب آتے ہیں تاکہ بندہ کی توجہ خدا کی طرف پھیریں۔چوتھے اس طرح کہ جب خدا تعالیٰ کسی کے متعلق کسی سزا کا حکم دیتا ہے تو اس کی
وجہ سے اس کی دوسری صفات رحمت نہیں روکی جاتیں بلکہ مختلف صفات اپنے اپنے حلقہ میں
کام کرتی رہتی ہیں۔ایک دوسری کے راستہ میں روک نہیں ہوتی۔مثلاً اگر کسی پر خدا تعالے
کی ناراضگی ہو اور جس رنگ کا اس نے قصور کیا ہے اس کے مطابق کوئی صفت رحمت اس
کنز العمال جلد نمبر ۱۴ صفحه ۵۲۷ روایت نمبر ۳۹۵۰۶ الطبعة الاولى مطبعة الغربية حلب هكاء
۲۱۶ سے روک لی جائے تو یہ نہیں کیا جائے گا کہ دوسری صفات رحمت کو بھی اس سے روک دیا
جائے۔وہ پہلے کی طرح اس شخص کو اپنے اپنے دائرہ عمل میں فائدہ پہنچاتی رہیں گی۔یہ خدا
تعالیٰ کا فعل انسانی افعال سے بالکل مختلف ہے۔کسی انسان کا کوئی نوکر جس کو اس نے ہزار
روپیہ خرچ کرنے کے لئے دیا ہو اس میں کچھ خیانت کرلے تو وہ اس کو نوکری سے ہٹا دے گا
پھر اسی پر بس نہ کرے گا بلکہ اس سے بولنا بھی ترک کر دے گا اور سارے تعلقات قطع
کر لے گا۔اس کے برخلاف خدا تعالیٰ کسی گناہ کی وجہ سے کسی صفت رحمت کو روک لیتا ہے
تو باقی رحمت کی صفات کو بند نہیں کر دیتا بلکہ ان کو بھی جاری رکھتا ہے۔مثلاً نبی کے مخالفوں
کے متعلق ادھر تو صفت شدید الانتقام جاری ہوگی کہ جو اس کا شدید مخالف ہے اسے مار دو مگر
ادھر خدا تعالیٰ کی صفت ستاری بھی اپنا عمل کر رہی ہوگی۔اس کے دل میں جو کچھ گند ہوتا ہے
اس کو ظاہر نہیں کیا جائے گا لوگوں کو اس کے پوشیدہ در پوشیدہ گناہ نہیں بتلائے جائیں گے۔اگر بیماری کا حکم ہوا ہے تو جائدادیں برابر محفوظ رہیں گی رزق ملتا رہے گا پھر مرنے کے بعد
بھی خدا تعالیٰ کی محی کی صفت جاری ہوگی اس کو زندہ کیا جائے گا اور اصلاح کی صفت جاری
ہوگی جہنم کے علاج کے ذریعہ سے اس کی روحانی بیمارویوں کو دور کیا جائے گا۔غرض
خدا تعالیٰ کی صفات کے جاری ہونے کا اور قاعدہ ہے۔ہمارا تو یہ حال ہوتا ہے کہ اگر کسی
سے محبت ہوئی تو ہر رنگ میں محبت ہی کی جاتی ہے اور اگر ناراضگی ہوئی تو ہر رنگ میں
ناراضگی ظاہر کی جاتی ہے مگر خدا تعالیٰ اگر اپنی ایک صفت کو انسان کی کسی غلطی سے روکتا ہے
تو باقی صفات کو جاری رکھتا ہے۔غرض خدا کی صفات کا دائرہ مقرر ہے اور وہ اپنے اپنے
دائرہ میں کام کرتی ہیں اور ان میں رخمینی وسعت كل منی کا نظارہ نظر آتا ہے۔مثلاً ایک
کافر ہے جو اچھا بھلا ہے۔اس کے گناہوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے کہ اسے