رؤیت الٰہی سے مُراد کیا ہے؟

ہستی باری تعالیٰ

۲۲۲ اسی طرح بندہ کا حال ہوگا جب مذکورہ بالا طاقتوں والا خدا ثابت ہو گیا تو اس کے دل
میں طبعا خواہش ہوگی کہ میں اسے دیکھوں اور اس کا قرب حاصل کروں اور وہ ضرور
سوال کرے گا کہ کیا رویتِ الہی حاصل ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اس سوال کے کئی جواب
ہیں اس لئے کہ پچھلے علمائے روحانی میں اس کے متعلق اختلاف ہوا ہے۔بعض کا خیال
ہے کہ رؤیت الہی ناممکن ہے کیونکہ خد اور اء الوری ہے اور بندہ مادی ہستی ہے اس لئے
نا ممکن ہے کہ بندہ خدا کو دیکھ سکے۔بندہ بندہ ہے اور خدا خدا۔پس رؤیت الہی بندہ کے
لئے نہ اس دنیا میں ممکن ہے اور نہ اگلی دنیا میں کیونکہ وہاں بھی وہ بندہ ہی رہے گا پھر وہ
کہتے ہیں کہ خدا کو خواب میں دیکھنا بھی ناممکن ہے اگر انسان خواب میں خدا کو دیکھ سکتا
تو ان آنکھوں سے بھی دیکھ سکتا اس لئے وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں خدا کو دیکھے تو
شیطان دھوکا دینے کے لئے اسے دکھائی دیتا ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اس جہان میں انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا لیکن اگلے جہان میں
دیکھ لے گا۔۳۔بعض کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا ممکن ہے یہاں بھی انسان خدا کو
دیکھ سکتا ہے اور اگلے جہان میں بھی دیکھے گا۔رؤیت الہی سے مراد کیا ہے؟
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا ناممکن ہے ان کو ہم کہتے ہیں
تمہارے اس خیال کی بنیاد اس بات پر ہے کہ خدا وراء الوری ہے لیکن سوال یہ ہے کہ
رؤیت الہی سے مراد کیا ہے؟ آیا یہ کہ انسان خدا کی ذات پر محیط ہو جائے اگر یہ ہے تو

آج 10 میں سے 10 باقی