حضرت موسیٰؑ اور رؤیتِ الٰہی
ہستی باری تعالیٰ
۲۲۳ ٹھیک ہے کہ اس طرح خدا کو کہیں بھی نہیں دیکھ سکتا۔پھر رؤیت الہی سے یہ بھی مراد نہیں
ہو سکتی کہ خدا تعالیٰ کی صورت نظر آئے کیونکہ جولوگ رؤیت کے قائل ہیں وہ خدا تعالیٰ
کی کوئی صورت تسلیم نہیں کرتے ان کی مراد اگر رؤیت الہی سے کچھ ہے تو یہی کہ خدا
تعالیٰ کی صفات تنزل اختیار کر کے تمثیلی صورت میں آتی اور انسان ان کا جلوہ دیکھتا ہے
یا یہ کہ اپنے قلب میں انسان خدا تعالیٰ سے ایک ایسا روحانی اتصال پاتا ہے کہ اسے
سوائے دیکھنے کے اور کسی چیز سے تشبیہ نہیں دے سکتا اور اس قسم کی رؤیت کو کوئی رد نہیں
کر سکتا۔اس طرح اور کئی چیزوں کو انسان دیکھ لیتے ہیں۔مثلاً علم اور حیا شکل اختیار کر
کے آجاتی ہیں اور ہم دیکھ لیتے ہیں حالانکہ علم اور حیا معانی ہیں اجسام نہیں۔پس اگر خدا
تعالیٰ کی بعض صفات اگر بطور تنزل بندے کے لئے متمثل ہوں یعنی تمثیلی زبان میں ان
پر بندہ کو آگاہ کیا جائے تو یہ بات بندہ کے لئے اسی طرح مفید ہو گی جس طرح کسی وجود
کا دیکھنا مفید ہو سکتا ہے اور قلب پر صفات الہیہ کی تحقیقی ہو تو یہ بھی ویسی ہی بلکہ اس سے
بھی بڑھ کر مفید ہوگی۔موٹی مثال ہے کلام اللہ نازل ہوتا ہے ہم اسے پڑھ جاتے ہیں اس کے بعد لفظ تو
غائب ہو جاتے ہیں مگر ایک بات انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ
رہتی ہے پس معانی کا شکل اختیار کرنا کوئی بعید بات نہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی صفات کو
تصویری زبان میں دکھا دیا جانا بھی ناممکن ہے۔حضرت موسی اور رویت الہی
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اگلے جہان میں خدا کی رؤیت ہو سکے گی اس جہان میں نہیں
۲۲۴ ہو سکتی وہ مندرجہ ذیل آیت کو بطور دلیل پیش کرتے ہیں کہ وَلَمَّا جَاءَ مُوسَى لِمِيْقَاتِنَا
وَكَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنظُرُ إِلَيْكَ قَالَ لَنْ تَرَانِي وَلَكِنِ انْظُرْ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ
اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ تَرَانِي فَلَمَّا تَجَلَى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَخَرٌ مُوسَى صَعِقًا فَلَمَّا
أَفَاقَ قَالَ سُبْحَنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) وہ کہتے ہیں
دیکھو قرآن سے ثابت ہے کہ حضرت موسی خدا کے پاس گئے اور جا کر کہا اے خدا
مجھے اپنا وجود دکھا اللہ نے کہا تو ہر گز نہیں دیکھے گا اور کہا کہ پہاڑ کی طرف دیکھ اگر وہ
ٹھہرا رہا تو تم بھی دیکھ لو گے لیکن جب پہاڑ پر بجلی گری اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تو
حضرت موسی بیہوش ہو گئے اور جب انہیں افاقہ ہوا تو کہا اے اللہ تو پاک ہے میں
تو بہ کرتا ہوں اور سب سے پہلا مؤمن بنتا ہوں۔اس سے معلوم ہوا کہ رویت الہی
ناممکن ہے کیونکہ حضرت موسی نے اس کی خواہش کی مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوئی
اور وہ بیہوش ہو گئے۔پہلا جواب اس کا یہ ہے کہ اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ رؤیت الہی نہیں ہوسکتی درست
نہیں کیونکہ جواب میں یہ نہیں کہا گیا کہ تو اس دُنیا میں نہیں دیکھ سکے گا بلکہ کہا گیا ہے کہ
لن تراني تو مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکے گا اب اگر اس کے یہ معنی ہیں کہ رؤیت الہی ناممکن
ہے تو پھر اگلے جہان میں بھی وہ ناممکن ہوگی اس لئے جولوگ اگلے جہان میں رؤیت کے
قائل ہیں انہیں بھی اس آیت کی کوئی تو جیہ کرنی پڑے گی۔دوسرا جواب یہ ہے کہ حضرت موسی جو خدا تعالیٰ کے نبی تھے کیا وہ یہ نہ سمجھ سکتے تھے
کہ رؤیت الہی ممکن ہے یا نہیں اگر کوئی اور معمولی بات ہوتی تو اور بات تھی مگر یہ تو ایسا مسئلہ
تھا کہ جس دن حضرت موسیٰ نے نبوت کا دعویٰ کیا اسی دن پتہ لگ جانا چاہئے تھا مگر معلوم ہوتا
۲۲۵ ہے کہ حضرت موسی کو پہلے رؤیت ہوئی تھی۔چنانچہ آتا ہے وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى إِذْ
را تارًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ امْكُلُوا إِلى انَسْتُ نَارًا لَعَلَى اتِيْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى
النَّارِ هُدًى فَلَمَّا أَنهَا نُودِي يَمُوسَى إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ
طوّى وَأَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَى (طه: ۱۰ تا ۱۴)
حضرت موسیٰ نبی ہونے سے قبل آرہے تھے کہ انہوں نے آگ کی روشنی
دیکھی اور سمجھ گئے کہ یہ جلوہ الہی ہے کیونکہ اللہ تعالی کہتا ہے جب اس نے اس کو
دیکھا تو اپنے اہل کو کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے یہ ایک کا لفظ بتا تا ہے کہ
موسی جانتے تھے کہ یہ کشفی نظارہ ہے ورنہ وہ کہتے کہ وہ دیکھو آگ نظر آ رہی ہے اور
جب کشفی نظارہ تھا تو اس سے مراد جلوہ الہی ہی ہوسکتا ہے اور آگے جو لفظ قبس وغیرہ
کے استعمال کئے گئے ہیں وہ بھی حقیقی آگ پر دلالت نہیں کرتے کیونکہ جب کسی چیز
کو کسی اور چیز سے تشبیہ دی جاتی ہے تو اس کی صفات کو بھی اس کی نسبت استعمال کیا
جاتا ہے جیسے کہ کسی کو شیر کہیں تو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ شیر کی طرح تقریر کرتا ہے بلکہ
یہ کہ شیر کی طرح چنگھاڑتا ہے۔پس چونکہ جلوہ الہی کا نام آگ رکھا گیا تھا اس لئے
آگے اس کے آثار وغیرہ کا نام بھی انگارہ رکھا گیا اور یہ جو حضرت موسیٰ نے کہا کہ
میں لاتا ہوں یا ہدایت پا کر آتا ہوں تو اس کا مطلب یہ تھا کہ حضرت موسیٰ نے اس
وقت تک یہ نہیں سمجھا تھا کہ یہ جلوہ بنوت ہے یا جلوہ ولایت اس لئے انہوں نے
اپنے اہل سے کہا کہ اگر وہ ہدایت نبوت ہوئی اور حکم ہوا کہ دوسروں کو بھی تعلیم دو تو
تمہارے لئے بھی لاؤں گا اور اگر ہدایت ولایت ہوئی جو اپنے لئے ہوتی ہے تو
میں خود ہدایت پا جاؤں گا۔