حضرت موسیٰؑ نے کس رؤیت کیلئے سوال کیا؟

ہستی باری تعالیٰ

۲۲۶ پس جب وہ وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ جلوہ الہی ہے اور کہا گیا کہ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ
یعنی دنیاوی تعلقات چھوڑ دو۔پس جب وہ وہاں جلوہ الہی دیکھ کر آئے تھے تو انہیں شک ہی
کس طرح ہوسکتا تھا کہ رؤیت ہوسکتی ہے یا نہیں اور اگر کہا جائے کہ طور پر ان کی مراد
رؤیت سے ذات کی رؤیت سے تھی تو یہ حضرت موسی" پر اتہام ہوگا کیونکہ وہ شخص جو فرعون
سے لمبے عرصہ تک خدا تعالیٰ کے وراء الوریٰ ہونے پر بحث کرتا رہا ہے کیا ممکن ہوسکتا ہے کہ
وہ یہ مطالبہ کرے کہ میں خدا تعالیٰ کی ذات کی حقیقی رؤیت کرنا چاہتا ہوں۔ایسا سوال تو
پاگل کے سوا کوئی نہیں کرسکتا۔حضرت موسیٰ نے کس رؤیت کیلئے سوال کیا؟
اس پر سوال ہوتا ہے کہ پھر انہوں نے رؤیت کے لئے سوال کیوں کیا ؟ اگر کہا
جائے کہ جس طرح اچھی چیز کو انسان بار بار دیکھنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح انہوں نے کیا
تو کہتے ہیں کہ پھر یہاں کیوں بیہوش ہو گئے؟ پہلی دفعہ کیوں بیہوش نہ ہوئے تھے؟
میرے نزدیک اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس مقام پر حضرت موسی کو بتایا
تھا کہ ہمارا ایک رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا مثیل ہو کر مگر تجھ سے بہت اعلیٰ شان میں
آئے گا اس خبر کو معلوم کر کے حضرت موسی کے دل میں طبعا یہ خواہش پیدا ہوئی کہ دیکھوں تو
سہی اس پر خدا تعالیٰ کا کس رنگ میں جلوہ ہوگا اور انہوں نے خواہش کی کہ مجھے بھی جلوہ
محمدی دکھایا جائے میں بھی تو دیکھوں کہ اس وقت آپ کس شان سے ظاہر ہوں گے؟ خدا
تعالیٰ نے فرمایا تو اس کے جلوہ کو برداشت نہیں کر سکے گا چنانچہ خدا تعالیٰ نے انکی خواہش تو
پوری کر دی مگر وہ اسے برداشت نہ کر سکے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جلوہ کو

۲۲۷
برداشت کر لیا کیونکہ آپ کا وہ اصل مقام تھا۔لیکن اگر یہ معنے بھی نہ کئے جائیں تب بھی رؤیت کا امکان ثابت ہے کیونکہ
منکرین رؤیت مانتے ہیں کہ موسی کو خدا کی رؤیت سے غش آ گیا تھا تو ہم کہتے ہیں تم تو
کہتے ہو رؤیت ناممکن ہے پھر ناممکن کو دیکھنے کا کیا مطلب؟ دیکھو یہ تو کہا جا سکتا ہے
کہ سورج کو دیکھ کر آنکھیں چندھیا گئیں مگر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ علم کو دیکھ کر آنکھیں
چندھیا گئیں پس یغش والا لفظ بتاتا ہے کہ کوئی ایسی چیز تھی جسے انہوں نے دیکھا اور
جب انہوں نے کچھ دیکھا تھا گو اس سے بیہوش ہی ہو گئے ہوں مگر یہ تو معلوم ہو گیا کہ
اس کا دیکھنا انسانی طاقت میں ہے۔پھر ہم کہتے ہیں اس آیت میں یہ کہاں لکھا ہے کہ خدا نے حضرت موسیٰ پر
تعلی کی محفلی تو جبل پر کی ہے۔پس جب خدا تعالی کی تخیلی اونی مخلوق پر آسکتی ہے
اور وہ برداشت کر سکتی ہے تو انسان جو اعلیٰ مخلوق ہے اس پر کیوں نہ آئی اگر کہو کہ
پہاڑ میں جو مخفی طاقتیں تھیں ان میں خدا ظاہر ہو ا تو پھر حضرت موسیٰ نے اس تجلی کو
دیکھا کس طرح ؟
اگر کہا جائے کہ حضرت موسی زلزلہ سے ڈر گئے تھے تو ہم پوچھتے ہیں کیا مؤمن
اور خاص کر نبی ایسے ہی بُز دل ہوتے ہیں اور اگر یہی بات تھی تو انہوں نے بیہوشی سے
اُٹھ کر یہ کیوں کہا کہ انا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ وہ کس چیز پر ایمان لائے تھے؟ کیا اس بات
پر کہ میں زلزلہ دیکھ کر ڈر گیا تھا۔ان الفاظ کا یہی مطلب ہوسکتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں
اس رسول پر جس پر تیری اس شان سے جلی ہونے والی ہے سب سے پہلے ایمان لاتا
ہوں۔چنانچہ قرآن کریم میں حضرت موسی کی نسبت آیا بھی ہے کہ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ

آج 10 میں سے 10 باقی