رؤیت الٰہی کا پہلا درجہ

ہستی باری تعالیٰ

۲۳۳ ہونا اور اس کی رؤیت کے مدارج کا کبھی ختم نہ ہونا ہمارے لئے حوصلہ شکن نہیں ہے بلکہ اس
کا یہ مطلب ہے کہ ہماری ترقی غیر محدود ہے اور ہمارے لئے آگے ہی آگے بڑھنے کا
سامان موجود ہے۔اب میں ان رؤیتوں کے بعض وہ موٹے موٹے مدارج بیان کرتا ہوں جو حدیثوں
سے معلوم ہوتے ہیں۔رؤیت الہی کا پہلا درجہ
ایک تو وہ درجہ ہے جس میں منافق بھی شامل ہیں۔حدیث میں آتا ہے کہ قیامت
کو جب حشر میں لوگ کھڑے کئے جائیں گے تو ان کو آواز آئے گی کہ صلیب کے متبع اس
کے پیچھے اور بتوں کے پجاری بتوں کے پیچھے اور دوسرے مشرک جن جن کو خدا کا شریک
مقرر کرتے تھے ان کے پیچھے چل پڑیں اور یہ چیزیں ان کے لئے متمثل کر کے لائی
جائیں گی ان کے پجاری ان کے پیچھے چلے جائیں گے۔ان کے جانے کے بعد مسلمان
باقی رہ جائیں گے یعنی ساری اُمتوں کے مسلمان ان کے ساتھ منافق بھی ہوں گے تب
خدا آئے گا اور ایسی شکل میں آئے گا کہ جسے بندے پہچانتے ہوں گے اور کہے گا کہ
میں خدا ہوں میرے پیچھے آؤ وہ کہیں گے نَعُوْذُ بِاللهِ مِنْكَ نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْكَ اللَّهُ رَبُّنَا
ہم تیرے پیچھے نہیں چلتے اور ہم خدا کی پناہ مانگتے ہیں پھر خدا تعالیٰ غائب ہو جائے گا اور
کسی دوسری شکل میں جلوہ گری کرے گا اور کہے گا میرے پیچھے آؤ اس وقت وہ کہیں گے
هذَا مَكَانَنَا حَتَّى نَرَى رَبَّنَا کہ ہم تیرے متبع نہیں اور ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے جب
تک خدا تعالیٰ کو نہ دیکھ لیں
ترمذی ابواب صفة الجنة باب ما جاء في خلود أهل الجنة وَأَهْلِ النَّار

یہ ظاہر ہونے والا وجود بھی درحقیقت خدا تعالیٰ کی مستمثل صفات ہی ہوں گی
اس لئے اس کا دیکھنا بھی خدا کا دیکھنا ہی ہے اور منافق اس رؤیت میں مؤمنوں
کے شریک ہوں گے لیکن کا فر اس سے بھی محروم رہیں گے جس طرح منافقوں نے
ظاہر میں اسلام کو دیکھا ہوتا ہے حقیقی طور پر نہیں دیکھا ہوتا اسی طرح جب خدا
تعالیٰ اپنی اصلی صفات میں جلوہ گر نہیں ہوگا بلکہ اس کی صفات تنزل کا ایک نہایت
ہی کثیف پر دہ اوڑھے ہوئے ہونگی جیسے کہ خواب میں بعض لوگ خدا تعالیٰ کو باپ
کی شکل میں دیکھ لیتے ہیں اور جس کے متعلق کہ بندہ کو خیال بھی نہیں آسکے گا کہ یہ
خدا کا جلوہ ہے۔اس وقت تو منافق دو قسم کی تجلی دیکھ لیں گے مگر جب پھر اس کے
بعد خدا آئیگا اور اعلیٰ تجلی کر کے کہے گا کہ سجدہ کرو اور سب اس کے آگے جھکیں گے
تب منافقوں کی آنکھیں چندھیا جائیں گی اور وہ سجدہ کرنے کی کوشش کریں گے
مگر جھک نہ سکیں گے۔تب ان کو کہا جائے گا کہ تم میرے لئے عبادت نہ کرتے
تھے اس لئے آج حقیقی تجلی پر عبادت کی تو فیق چھینی گئی۔اس وقت ان کو جہنم
میں گرا دیا جائے گا چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ
وَيُدعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَقَدْ كَانُوا
يدعونَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَلِمُونَ
(القلم : ۴۳، ۴۴)
اس سے معلوم ہوا کہ رؤیت الہی کے دو مدارج تو ایسے ہیں کہ ان میں
منافق بھی خدا کو دیکھ سکیں گے لیکن تیسری تجلی کی جو حقیقی تجلی تھی وہ برداشت نہ کر
سکیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی