خدا کا شکل اختیار کرنا

ہستی باری تعالیٰ

والے کہیں گے کہ تمہاری شکلیں کیسے بدل گئیں ؟ وہ کہیں گے ہم حقدار تھے کہ ہماری شکلیں
بدل کر خوبصورت ہو جاتیں کیونکہ ہم نے خدا کو دیکھا ہے۔تو جن کو رویت الہی حاصل ہوتی ہے ان کی روحیں بدلتی جاتیں ہیں۔اسی دنیا میں
دیکھ لو جن کو خدا کی رؤیت ہوتی ہے ان کی روحیں کیسی اعلیٰ اور اور ہی طرح کی ہو جاتی ہیں
اور نہ صرف ان کی روحیں اعلیٰ ہو جاتی ہیں بلکہ ان کے جسم پر بھی نور برستا اور ان کی نیکی ظاہر
ہوتی ہے۔خدا کا شکل اختیار کرنا
شاید بعض کے دل میں خیال پیدا ہو کہ رؤیت الہی کی صورت یہ بتائی گئی ہے
کہ خدا کی صفات متمثل ہو کر نظر آتی ہیں پس اصل چیز تو نہ دیکھی گئی پھر دیدار کے کیا
معنے ہوئے ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اس طرح کی رؤیت بھی وہمی رؤیت نہیں ہوتی بلکہ حقیقی
رؤیت ہوتی ہے اس لئے کہ غیر محدود ذات کی رؤیت اسی طرح ہو سکتی ہے۔اصل غرض
تو نتائج سے ہے اور رویت کے جو نتائج ہوا کرتے ہیں وہ اسی قسم کی رؤیت سے
پورے ہو جاتے ہیں۔اس کی مثال سورج کی سی ہے جسے آج تک کبھی کسی نے نہیں
دیکھا۔شاید بعض لوگ حیران ہوں گے کہ یہ کیا بات ہے؟ مگر حقیقت یہی ہے کہ اصل
سورج کو کسی نے نہیں دیکھا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح اور چیزوں کی رفتار پر
وقت لگتا ہے اسی طرح روشنی کی رفتار پر بھی وقت لگتا ہے جس کا اندازہ فی سیکنڈ ایک لاکھ
چھیاسی ہزار میل کا ہے۔چونکہ سورج دنیا سے نو کروڑ میل کے فاصلہ پر ہے اس لئے

۲۳۹
هستی باری تعالیٰ
سورج کی روشنی دنیا میں آٹھ منٹ کے قریب میں پہنچتی ہے اور چونکہ زمین چکر کھا رہی
ہے اس لئے جس وقت سورج کی روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے اس وقت تک
سورج اس جگہ سے آٹھ منٹ کا سفر آگے کی طرف طے کر چکا ہوتا ہے اور ہم جو کچھ
دیکھتے ہیں وہ سورج نہیں بلکہ اس کی آٹھ منٹ پہلے کی شعاعیں ہوتی ہیں اور جس جگہ
سورج کو دیکھتے ہیں درحقیقت وہ وہاں بھی نہیں بلکہ اس سے قریبا سوا سو میل آگے ہوتا
ہے کیونکہ اس عرصہ میں زمین سوا سو میل کے قریب چکر کھا چکی ہوتی ہے۔اسی طرح جب ہم دیکھتے ہیں کہ سورج ڈوب رہا ہے تو اس سے سات منٹ
پہلے سورج ڈوب چکا ہوتا ہے ہم اس عرصہ میں اس کی آٹھ منٹ پہلے کی شعاعیں
دیکھتے رہتے ہیں جسے وہ پیچھے چھوڑ جاتا ہے اور ہم انہیں سورج سمجھتے ہیں۔پس کبھی
حقیقی سورج کسی نے نہیں دیکھا اس کی شعاعیں آتی ہیں جو ایک مکی بناتی ہیں اور اتنے
عرصہ میں سورج آگے نکل چکا ہوتا ہے۔اب کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ چونکہ حقیقی سورج
کبھی کسی نے نہیں دیکھا اس لئے رؤیت کا کوئی فائدہ نہیں۔باوجود اس کے کہ سورج
ڈوب چکا ہوتا ہے مگر اس کی پیچھے چھوڑی ہوئی شعاعیں ہمیں روشنی دیتی ہیں اور ہم ان
سے وہی فائدہ اُٹھاتے ہیں جو سورج سے۔اسی طرح گو خدا تعالیٰ نظر نہیں آتا کیونکہ
اس کی ذات غیر محدود ہے مگر ہم اس کی صفات کے تمثلات کو دیکھ کر ویسا ہی فائدہ
اُٹھاتے ہیں جو کسی ذات کے دیکھنے سے ہوا کرتا ہے سوائے شکل کی حد بندی کے اور
خدا تعالیٰ شکل سے پاک ہے اس لئے اس کا کوئی نقصان نہیں۔جب ہم ایسی محدود
ذاتوں کا نظارہ بھی جو کہ بڑی ہوتی ہیں تمثیلی طور پر ہی کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کی غیر
محدود ذات کا نظارہ حقیقی طور سے کس طرح کر سکتے ہیں؟ چنانچہ سورج کو دیکھو وہ

آج 10 میں سے 10 باقی