روئیت الٰہی کا دوسرا فائدہ
ہستی باری تعالیٰ
۲۴۰ پچیس لاکھ میل لمبا چوڑا ہے لیکن ہمیں وہ بہت چھوٹا نظر آتا ہے کیونکہ ہماری آنکھ اس
قدر بڑے جسم کو دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتی صرف ایک ٹکیا کے برابر نظر آتا ہے کیونکہ
اس کے بعد کی وجہ سے اتنا ہی عکس ہماری آنکھ پر پڑتا ہے اور اس بات کو پرانے
زمانے کے دیہاتی لوگ بھی جانتے تھے کہ سورج اس سے بڑا ہے جس قدر کہ ہمیں نظر
آتا ہے۔چنانچہ ان میں ایک مثل تھی کہ " تارا کھاری چند گھماں۔سورج دا کچھ اوڑک
ناں“ یعنی ستارے ایک بڑے ٹوکرے کے برابر ہوتے ہیں اور چاند دو سیکھے زمین
کے برابر اور سورج اتنا بڑا ہے کہ اس کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا۔گو یہ اندازہ غلط
ہے مگر اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پرانے زمانہ کا زمیندار طبقہ بھی اس امر کو سمجھتا تھا کہ
دور کی چیزیں اور بڑی چیزیں اپنے فوکس اور ہماری آنکھ کے اندازہ کے مطابق ہی نظر
آتی ہیں مگر باوجود اس کے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ سورج کا دیکھنا غیر حقیقی ہے اور اس کا کوئی
فائدہ نہیں ، یہی حال رؤیت الہی کا ہے۔رؤیت الہی کا دوسرا فائده
دوسرا فائدہ رؤیت الہی کا یہ ہوتا ہے کہ جو صفت سامنے آتی ہے اس سے قلب
میں تغیر پیدا ہوتا ہے۔تعجب ہے خدا کے متعلق تو لوگ کہتے ہیں کہ اس کی رؤیت کا کیا
فائدہ؟ لیکن اگر ان کا کوئی عزیز جدا ہونے لگے تو اس کی تصویر اتر وا لیتے ہیں یا اگر کوئی
مرا ہوا بچہ یا رشتہ دار خواب میں نظر آئے تو بہت ہی خوش ہوتے اور اس نظارے سے
متاثر بھی ہوتے ہیں۔اگر ان باتوں سے فائدہ ہوتا ہے تو خدا کی حقیقی جلوہ گری کیوں نہ
فائدہ دے گی؟