کوئی مسلمان علم کو محدود نہیں مان سکتا
ہستی باری تعالیٰ
م سلام سائنس یا حساب یا ڈاکٹری یا انجینئر نگ میں جتنی ترقی ہوئی تھی ہو چکی ہے بلکہ وہ
سمجھے گا کہ چونکہ یہ علوم غیر محدود ہستی کی طرف سے آئے ہیں اس لئے ان کی ترقی بھی
کبھی ختم نہ ہوگی۔یہ سمجھ کر وہ کسی علم میں ترقی کرنے سے پیچھے نہ ہٹے گا۔مسلمانوں
نے غلطی کی ہے کہ یونانیوں کے پیچھے چل کر کہہ دیا کہ فلاں علم بھی ختم ہو گیا اور فلاں
بھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا قدم ترقی کی طرف سے ہٹ گیا اور آخر جہالت پیدا
ہونے لگ گئی جو ایک جگہ ٹھہر جانے کا لازمی نتیجہ ہے۔اگر وہ خدا تعالیٰ کی صفات پر
غور کرتے تو آج ہر علم کے سب سے بڑے عالم دنیا میں مسلمان ہی ہوتے۔پس خدا
تعالیٰ کی صفات کے سمجھنے سے ایک عظیم الشان فائدہ یہ ہے کہ ایسا انسان کسی علم کو
محدود نہیں قرار دے سکتا۔کوئی مسلمان علوم کو محدود نہیں مان سکتا
اب میں اس امر کی مثالوں سے تشریح کرتا ہوں مثلاً بعض بیماریاں ایسی
ہیں کہ ان کے علاج معلوم تھے اور بعض کے نہیں۔اور آج سے پہلے بعض بیماریوں
کے متعلق کہا جاتا تھا کہ لاعلاج ہیں حالانکہ لاعلاج کا لفظ ایک بے ہودہ لفظ ہے
کیونکہ اگر خدا قادر مطلق ہے تو کوئی بیماری لا علاج کس طرح ہوسکتی ہے ؟ ہاں اگر
اس کے یہ معنی ہیں کہ فلاں بیماری کا علاج ہمیں معلوم نہیں تو اور بات ہے ورنہ اگر
کوئی یہ کہتا ہے کہ فلاں بیماری کا کوئی علاج ہی نہیں تو وہ مشرک ہے وہ خدا کو قادر
مطلق نہیں مانتا۔آج تک بیماریوں کے متعلق لوگ لکھتے چلے آئے ہیں کہ لا علاج
ہیں۔لاعلاج ہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنہیں یہ لوگ امی کہتے ہیں انہوں نے فرمایا
۲۴۴ مَا مِن دَاءٍ إِلَّا لَهُ دَوَاءُ إِلَّا الْمَوْتَ۔کہ کوئی بیماری نہیں جس کا علاج نہ ہو۔یہ آپ
نے کیوں کہا؟ اس لئے کہ آپ کو معلوم تھا کہ خدا شافی ہے اس لئے سب بیماریوں کا علاج
ہونا چاہئے۔اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱۳ سو سال پہلے وہ نکتہ دریافت کر لیا
جو یورپ نے آج بھی نہیں کیا۔محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت جبکہ طب کا علم نہایت
محدود تھا فرماتے ہیں یہ نہ کہنا کہ فلاں بیماری کا کوئی علاج نہیں یہ بیوقوفی کی بات ہے، تم
دریافت کرنے میں لگے رہو اس کا علاج ضرور نکل آئے گا۔اگر خدا شافی ہے تو اس نے اس
مرض کا علاج بھی ضرور قانون قدرت میں رکھا ہو گا تم کوشش کرو اور اسے تلاش کر لو۔دیکھو
شافی صفت کا علم رکھنے پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نقطۂ نگاہ اپنے ہمعصروں سے بلکہ
اپنے بعد آنے والے لوگوں کے نقطہ نگاہ سے بھی کسقدر بدل گیا۔دوسرے لوگ تو یہ خیال
کرتے تھے اور آپ کے بعد بھی اب تک یہی خیال کرتے رہے کہ جو باتیں ہمیں معلوم ہو
چکی ہیں ان سے بڑی اور کیا ہو سکتی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن کے علم کی بنیاد
صفات الہیہ کے علم پر تھی باوجوداقی ہونے کے فرماتے ہیں کہ یہ کہ دینا کہ اس مرض کا علاج
نہیں بالکل غلط ہے۔علاج ہر اک شے کا موجود ہے دریافت کرنا تمہارا کام ہے۔آپ کے
اس ارشاد کے مقابلہ پر علم کا دعویٰ رکھنے والوں کی مایوسی کہو یا تعلی کہو کس قدر حقیر کس قدر
ذلیل اور کس قدر زشت و بدصورت معلوم ہوتی ہے۔کجا علم کے دعوی کے باوجود یہ کہنا کہ گو
دنیا کے آرام کے سب سامان میسر نہیں آتے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سامان پیدا ہی نہیں
کئے گئے اور کجا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ کہ یہ کہنا کہ علم طب ختم ہو گیا ہے جہالت
مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۲۷۸ پر حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں۔تدَاوَوُا عِبَادَ اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ
يُنْزِل دَاءَ إِلَّا انْزَلَ مَعَهُ شِفَاءٌ إِلَّا الْمَوْتَ وَالْهَرَمَ -