انسان دُنیا میں خدا سے کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے؟
ہستی باری تعالیٰ
۲۴۹
هستی باری تعالیٰ
کی ترقی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔چنانچہ علوم کی ترقی مؤمن کے اس عقیدہ کی تصدیق کر
رہی ہے۔لڑائی سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ دُنیا تین ہزار سال کی روشنی کے برابر لبی
ہے یعنی اس قدر لمبی ہے جتنا عرصہ روشنی کی شعاع تین ہزار سال میں طے کر سکتی ہے
لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ روشنی کے بارہ ہزار سال سے بھی زیادہ دنیا کا طول ہے اور
ابھی کون کہہ سکتا ہے کہ یہ تحقیق بھی غلط ثابت ہو کر اس سے بہت زیادہ لمبائی دنیا کی
معلوم ہوگی۔یہ امر بتانے کے بعد کہ صفات الہیہ کے علم سے انسان کو ذہنی طور پر کیا فائدہ پہنچ
سکتا ہے۔اب میں بتاتا ہوں کہ صفات الہیہ سے انسان عملی طور پر کیا فائدہ حاصل کر
سکتا ہے؟
انسان دنیا میں خدا سے کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے؟
انسان چاہتا ہے کہ اسے عزت حاصل ہو اور ادھر دیکھتا ہے کہ خدا کا ایک نام معزز
ہے۔اس لئے وہ سمجھتا ہے کہ ادھر ادھر جانے کی کیا ضرورت ہے اس کو کیوں نہ کہوں کہ اے
معرة ! مجھے عزت دے۔پھر انسان کو رزق کی ضرورت ہوتی ہے اور خدا رازق ہے جو اس کی اس صفت سے
واقف ہے وہ بجائے ادھر ادھر دھکے کھانے کے اسی کے حضور میں کہے گا کہ اے رزاق !
مجھے رزق دے۔یا پھر کبھی ہم مصائب اور مشکلات میں مبتلاء ہوتے ہیں۔خدا کی صفت
كَاشِفَ السُّوءِ بھی ہے یعنی بدی کو مٹا دینے والا اس لئے ہم اسی سے کہیں گے کہ اے
۲۵۰ تکالیف کو دور کرنے والے اور مصائب کو مٹانے والے خدا ہمیں تکالیف سے بچالے۔تو
گویا ہماری مثال ایسی ہوگی کہ ہم ایک ایسے درخت کے نیچے بیٹھے ہیں جسے خوب پھل لگے
ہوئے ہیں اور ہمارے ہاتھ میں ایک لمبا بانس ہے جب جی چاہتا ہے بانس کے ذریعہ پھل
اتار لیتے ہیں۔مثلاً کسی کو کوئی بیماری اور دُکھ ہو تو وہ شافی خدا کے سامنے اپنی درخواست کو پیش
کرے گا اور کہے گا کہ تو جوشفاء دینے والا ہے مجھے شفاء عطا فرما۔یا مثلاً بعض لوگوں کو اولاد کی ضرورت ہوتی ہے مگر دنیا میں کوئی شخص نہیں جو
اولاد دے سکے۔جب ایسا شخص ہمارے پاس آئے گا تو ہم اسے کہیں گے کہ مایوس
ہونے کی ضرورت نہیں خدا خالق ہے اسے کہو اے خالق ! مجھے بھی اولاد دے ! یہ صرف
باتیں ہی نہیں بلکہ ایسا ہوتا رہتا ہے۔یہیں ایک ہندو ہے اس کی شادی کو کئی سال ہو
گئے تھے مگر اولاد نہ ہوتی تھی اس نے دعا کی کہ اے خدا! اگر مرزا صاحب بچے ہیں تو
ان کے طفیل مجھے اولاد دے۔میں سال تک اس کے اولاد نہ ہوئی تھی اس کے بعد اس
کے اولاد ہو گئی۔اسی طرح قریب ہی کے گاؤں کا ایک اور ہندو ہے جو ایک دفعہ جلسہ کے ایام میں
بٹالہ سے قادیان آنے والی سڑک پر بیٹھ گیا تھا اور سب جلسہ پر آنے والوں کو رس بھی پلاتا
تھا اور یہ بھی بتاتا تھا کہ مرزا صاحب کے صدقے مجھے خدا نے یہ بچہ دیا ہے۔غرض خدا تعالیٰ
چونکہ خالق ہے اس لئے جب دُنیا کے ڈاکٹر کسی بات سے جواب دے دیتے ہیں تو اس کے
متعلق ہم کہتے ہیں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اگر خدا ہی کی منشاء نہیں تو اور بات ہے ورنہ
اس سے حاصل کرنے کا رستہ کھلا ہے۔
۲۵۱ اسی طرح اگر کوئی دشمن ہے جو دین کے لئے مضر ہو اور اس کی موت دین
کے لئے مفید ہو سکتی ہو یا طاعون یا اور بیماریوں کے کیڑے ہیں جو ہمارے لئے
مضر ہوتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں تو ہم خدا تعالیٰ کی صفت ممیت سے
کہیں گے کہ انہیں مار ڈال۔یا کبھی کوئی چیز کالمردہ ہو اور ہمیں اس کی حیات
مطلوب ہو تو ہم اس کے لئے خدا تعالیٰ سے اس طرح دُعا کریں گے کہ اے محیی !
اسے زندہ کر دے اور ہمارا تجربہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے موقعوں پر دُعا ئیں سنتا ہے
اور بظاہر مردہ وجودوں کو زندہ کر دیتا ہے جیسے عبد الرحیم خان صاحب کی مثال
موجود ہے کہ جب ڈاکٹروں نے جواب دید یا تو حضرت صاحب نے دُعا کی اور
تندرست ہو گئے۔پھر انسان سے گناہ ہو جاتے ہیں اور لوگ تو گھبرائیں گے کہ کس طرح ان کا اثر دور
کریں لیکن ہم کہیں گے خدا غفار ہے اسے کہو وہ بخش دے گا۔غرض ہر چیز کا خزانہ خدا تعالیٰ کے پاس موجود ہے کوئی ضرورت ایسی نہیں جس کا
خزانہ خدا کی صفات میں نہ مل سکتا ہو۔پس خدا کی صفات کے علم کے ذریعہ سے انسان
اپنی تمام ضروریات کو پوری کر سکتا ہے اور گویا صفات الہیہ ایسی نالیاں ہیں جو ہماری
ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جاری ہیں اور ہمارا کام یہ ہے کہ جس چیز کی ضرورت
ہو وہ جس نالی سے ملے اس کے نیچے پیالہ لے جا کر رکھ دیں یعنی جس بات کی ضرورت
ہو اس کے مطابق جو خدا تعالیٰ کی صفت ہے اس کو پکار ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ بھی فرماتا
ہے وَلِلهِ الْأَسْمَاءِ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا (الاعراف:۱۸۱) کہ خدا تعالیٰ کے اندر سب
صفات حسنہ پائی جاتی ہیں اس لئے جو ضرورت تمہیں پیش آئے ان کے ذریعہ اس سے