خدا تک پہنچنے کا رستہ
ہستی باری تعالیٰ
۲۵۹ پس چونکہ خدا تعالیٰ خود بندہ کے لقاء کو چاہتا ہے اس لئے اس سے ناامید نہیں ہونا چاہئے۔پہلی خطاؤں کی معافی
لقاء کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان پہلے پچھلی صفائی کرے۔اس کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا آسان طریقہ بتایا ہے۔ایک شخص رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آیا اور آکر کہا حضور مجھ سے خطا ہوگئی ہے میں کیا کروں ؟ آپ نے فرمایا
تمہاری ماں زندہ ہے۔اس نے کہا نہیں آپ نے فرمایا خالہ؟ کہا نہیں فرما یا کوئی اور رشتہ
دار جو ہے اس کی خدمت کر دے۔اس سے معلوم ہوا کہ ان رشتوں کا ادب اور خدمت
کرنا خطاؤں کو معاف کراتا ہے۔تین باتیں اس سے پہلے سوچے
ایک یہ کہ نیت کرے اور اخلاص اس کے اندر ہو۔دوسرے یہ کہ سستی اور غفلت ترک کرے۔تیسرے یہ کہ بات کو سوچنے کی عادت ڈالے اگر ان میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو
کامیاب نہ ہوگا۔اگر کسی کی نیت نیک نہ ہو تو کوئی اسے نو کر نہیں رکھتا۔اگر کوئی سست ہو تو بھی
اسے کوئی نہیں رکھتا اور اگر بات کچھ کہی جائے اور سمجھے کچھ اور تو بھی نہیں رکھتا۔پس تو بہ کے
ساتھ یہ تینوں باتیں بھی ہونی ضروری ہیں اور جو لقائے الہی کے خواہشمند ہوں انہیں فورا یہ
باتیں پیدا کرنی چاہئیں۔خدا تک پہنچنے کا رستہ
اس کے بعد میں لقاء کے متعلق مونا طریق بتاتا ہوں اور تفصیل کو چھوڑ دیتا ہوں
کیونکہ تفصیل کی گنجائش نہیں۔یا درکھو کہ لقاء کا مطلب خدا تک پہنچنا ہے اور ” تک“ کا لفظ اسی وقت بولا جاتا ہے
جبکہ درمیان راستہ ہو جسے ہم نے طے کرنا ہو پس ہمیں لقاء کے لئے راستہ تلاش کرنا پڑے گا
جس پر چل کر ہم اس مقصد کو حاصل کر سکیں۔چونکہ اس مقصد کو صرف قرآن کریم ہی پورا کر
سکتا ہے اس لئے ہم اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس مضمون پر
اس میں مکمل روشنی ڈالی گئی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الْحَمْدُ لِلهِ رَبّ
العلمينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ )
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحه : ۲ تا ۶ ) ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ مؤمن
اللہ تعالیٰ سے ایک راستہ کے دکھانے کی درخواست کرتا ہے پھر دوسری جگہ آتا ہے۔صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ (الاعراف: ۱۷) وہ راستہ مجھے دکھا جو تیری طرف سیدھا چلا آتا
ہے اس سے معلوم ہوا کہ سورۃ فاتحہ میں جس راستہ کے دکھانے کی دُعا سکھائی گئی ہے وہ وہی
راستہ ہے جو سیدھا خدا تک پہنچتا ہے۔اب یہ سوال ہے کہ وہ کون سا راستہ ہے؟ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ۷۰ ) جولوگ ہماری ملاقات کے
لئے کوشش کرتے ہیں ہم انہیں یقیناً اپنے تک پہنچنے کے راستے بتا دیتے ہیں۔مگر ان سب
راستوں سے ایک مکمل اور مجمل راستہ ہے جسے ہر شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے اور وہ راستہ
وہی ہے جو سورۃ فاتحہ میں بتایا گیا ہے۔عقل کہتی ہے جب خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں
راستہ کے دکھانے کی دُعا سکھائی ہے تو پہلے راستہ بھی بتایا ہوگا تبھی اس کے بعد یہ دعا سکھائی
کہ اب اس راستہ پر مجھے چلا۔جب ہم سورۃ فاتحہ پر غور کرتے ہیں تو ہمیں صاف طور پر
۲۶۱ ایک روحانی راستہ نظر آتا ہے اور وہ راستہ سورۃ فاتحہ میں بیان کردہ چار صفات الہیہ ہیں مگر
راستہ کا لفظ بتاتا ہے کہ ان صفات کے حاصل کرنے میں ایک ترتیب ملحوظ ہے پہلے ایک
صفت کو انسان حاصل کر سکتا ہے اس کے بعد دوسری کو پھر تیسری کو اور ہم تبھی اس راستہ پر
چلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہمیں یہ بھی معلوم ہو جائے کہ کس ترتیب سے ان صفات
کو اپنے اندر ہمیں پیدا کرنا چاہئے۔اس سوال کو حل کرنے کے بعد ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ جب بندہ کی
طرف آتا ہے تو وہ تنزل اور تشبیہ اختیار کرتا ہے ورنہ اس کی ذات وراء الورٹی ہے اور جب
ایک اعلیٰ ہستی جو دراء الور کی ہو وہ محدود سے ملنے کے لئے آئے تو یقیناً وہ تدریجاً تشبیہ اور
تنزل اختیار کرتی چلی جائے گی اس کے بغیر وہ اس سے کبھی مل نہیں سکے گی۔پس صفات
الهيه جتنی جتنی بندہ کے ساتھ تعلق زیادہ پیدا کرتی چلی جائیں گی وہ اسی قدر تنزل اور تشبیہ
اختیار کرتی چلی جائیں گی اور اس کے مقابلہ میں بندہ جس قدر خدا تعالیٰ کے قریب ہونے کی
کوشش کریگا اسی قدر وہ مادیت کو چھوڑ کر وسعت اختیار کرتا چلا جائیگا۔اس امر کو سمجھنے کے
لئے یہ فرض کر لو کہ خدا تعالیٰ کے پاس جانے کا رستہ ایک بڑے دریا کی طرح ہے اس کا وہ
نقطہ جدھر بندہ ہے اس کی مثال پہاڑ کی سی ہے اور وہ نقطہ جس طرف خدا تعالیٰ ہے اس کی
مثال سمندر کی سی ہے۔محدود اور چھوٹے نقطہ کی طرف دیکھو دریا چھوٹا ہوتا چلا جائے گا اور
وسیع نقطہ کی طرف وسیع ہوتا چلا جائے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہوگا کہ جہاں وسعت ہوگی
وہاں زور کم ہوگا اور جہاں تنگی ہوگی وہاں زور ہو جائیگا اور شور بھی بڑھتا چلا جائے گا۔یہی
حال خدا تعالیٰ کی صفات کے ظہور کا ہے وہ بھی جوں جوں اس نقطہ کے قریب ہوتی ہیں جو
خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے زیادہ وسیع ہوتی چلی جاتی ہیں اور ان کے اثر مخفی ہوتے چلے