صفت مالکیت پیدا کرنے کا نتیجہ

ہستی باری تعالیٰ

۲۷۰ کو بھی دیکھے اور اندھا دھند فیصلہ نہ کرے۔خدا تعالیٰ ہمیشہ ہر کمزوری کی وجہ کو مدنظر رکھتا ہے
مثلاً ایک شخص جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود کا پتہ نہ ہو خدا کا قانون
اسے کا فر تو قرار دے گا مگر خدا تعالٰی اسے اس وجہ سے سزا نہیں دے گا کیونکہ بوجہ علم نہ
ہونے کے اس کے لئے ناممکن تھا کہ ایمان لا سکے۔سفارش نہ سنو
چھٹی بات خدا تعالیٰ یہ کرتا ہے کہ کسی کے خلاف کسی کی سفارش نہیں سنتا تمہارے
لئے بھی ضروری ہے کہ کسی کے کہنے پر کسی کے متعلق فیصلہ نہ کرو تمہیں خود خدا نے بج بنایا ہے
تم کسی کی کیوں سنو۔ہر فیصلہ میں رحم کا پہلو غالب ہو
ساتویں بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا امور کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنے کے باوجود خدا تعالیٰ
جب فیصلہ کرتا ہے تو اس میں رحم کا پہلو غالب رہتا ہے۔ذرا گنجائش نکل آئی جھٹ معاف کر
دیا تمہیں بھی کسی کی برائی معلوم ہو جو ادنی اور معمولی ہو تو برائی کا فیصلہ ہی نہ کرو بلکہ اس کی
نیکیوں کو دیکھ کر شی الوسع اس کی طرف نیکی منسوب کرو۔صفت مالکیت پیدا کرنے کا نتیجہ
یہ سات باتیں ہیں جن کا خیال خدا تعالیٰ صفت مالکیت کے اظہار کے وقت رکھتا
ہے۔اگر بندہ بھی ان کو مدنظر رکھے تو آہستہ آہستہ اس کے اندر صفت ملک یوم الدین قائم

۲۷۱
ہو جائے گی اور اسے خدا تعالیٰ سے ایک مشابہت حاصل ہو جائے گی۔جب بندہ یہ استعداد پیدا کر لیتا ہے تو وہ مادہ کی طرح ہو جاتا ہے گویا اس میں
ترقی کرنے کی قابلیت پیدا ہو جاتی ہے اور اس وقت خدا تعالیٰ کی صفت ملک یوم
الدین جو اس درجہ کے آدمی کے لئے منبع فیض ہے اس پر اپنا پر تو ڈالتی ہے اور اس کی
روح میں نئی طاقتیں پیدا کر دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے جو یہ لکھا ہے کہ میں پہلے
مریم بنا اور پھر عیسی بنا اس کا یہی مطلب ہے کہ آپ کے اندر پہلے خدا تعالیٰ کی صفات
کا اثر قبول کرنے کی قابلیت پیدا ہوئی بعد میں خدا تعالیٰ کے بالمقابل صفت کے اتصال
سے نئی قوتیں حاصل ہوئیں جو عیسوی قوتوں سے مشابہ تھیں یا اس حالت کی مثال تیار
شدہ زمین کی سمجھ لو۔جب سالک کی حالت اس طرح کی ہو جاتی ہے تو خدا تعالیٰ کی
ملک یوم الدین والی صفت اس پر اثر ڈالتی ہے بعینہ اسی طرح جس طرح مرد عورت
ملتے ہیں یا زمین اور بیچ ملتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی صفات ایسی نہیں کہ وہ کسی پر پر تو
ڈالیں اور نتیجہ نہ نکلے اس لئے جب ان کا ظہور ہوتا ہے تو انسان کے اندر ضرور ہی نئی
طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے۔یہ جو میں نے بیان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت اس پر جلوہ کرتی
ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ جس طرح یہ لوگوں سے عفو کا معاملہ کرتا تھا خدا تعالیٰ بھی
اس سے عفو کا معاملہ کرتا ہے اور چونکہ گناہ ہی ایک ایسی زنجیر ہے جو انسان کی
روحانی ترقی کی رفتار کو سست کرتی رہتی ہے جب یہ زنجیر کھل جاتی ہے تو انسان کی
روحانی ترقی کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔دنیا وی سفر میں تو یہ ہوتا ہے کہ پہلے لوگ تیز
چلتے ہیں اور پھر جوں جوں تھکتے جاتے ہیں آہستہ چلنے لگتے ہیں مگر خدا کی منزلیں

آج 10 میں سے 10 باقی