بندہ کا درجہ رحیمیت پانا
ہستی باری تعالیٰ
۲۷۳ بندہ کا درجہ رحیمیت پانا
صفت مالکیت بیج کی طرح ہے اس سے اوپر رحیمیت کا درجہ ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ کام سے بڑھ کر بدلا دینا۔پہلے وہ سات باتیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئیں جو او پر
بیان کی گئی ہیں اور یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ ان کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے نہ ان سے
باہر جائیں گے نہ ان کو چھوڑیں گے اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خدا سالک کے گناہ مٹاتا جائے گا
اور اگر کوئی غلطی ہوگی تو اسے نظر انداز کر دے گا اور اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ اس کے دل میں
بدی سے نفرت پیدا ہو جائے گی۔اس کے بعد رحیمیت کی مشابہت میں یہ عادت پیدا کرنی چاہئے کہ ہر کام کرنے
والے کو اس کے حق سے زیادہ دیا جائے۔مثلاً ایک شخص کسی کا نوکر ہو وہ یہ فیصلہ کرے
کہ میرا مالک جو تنخواہ مجھے دیتا ہے اور اس کے بدلے جتنے کام کی اُمید مجھ سے رکھتا ہے
اس سے زیادہ کام میں کروں گا اور مالک یہ فیصلہ کرے کہ اس کام کی جتنی تنخواہ مقرر
ہوئی ہے میں اس سے زیادہ سلوک ملازم سے کروں گا۔اگر آقا اور نوکر دونوں ایسے
ہوں کہ اس اصل پر چلیں تو یہ بھی ایک قسم کا مقابلہ ہوگا مگر کیسا عجیب مقابلہ ہو گا جو صلح اور
امن پیدا کر دے گا۔صحابہ میں اس قسم کے واقعات ہوتے تھے۔ایک دفعہ ایک
صحابی اپنا گھوڑا بیچنے کے لئے آئے اور ایک دوسرے صحابی اسے خرید نے لگے۔گھوڑے کے مالک نے مثلاً دو ہزار درہم قیمت بتائی اور لینے والے نے تین ہزار
درہم۔بیچنے والا اس پر مُصر تھا کہ میں دو ہزار سے زیادہ نہ لوں گا کیونکہ میرا گھوڑا اس
سے زیادہ قیمت کا نہیں ہے لیکن گھوڑ ا خریدنے والا کہتا تھا کہ میں تین ہزار سے کم نہ
۲۷۴ دوں گا کیونکہ یہ گھوڑا اس سے کم قیمت کا نہیں ہے۔اگر ساری دنیا کے لوگوں کی یہی
حالت ہو تو خیال کرو کہ دنیا کیسی خوبصورت بن جائے گی ؟
یا مثلاً ایک مزدور ہے جو سمجھتا ہے کہ اتنی مزدوری میں مجھے اتنا کام کرنا چاہئے وہ اس
سے زیادہ کرے اور جس نے اسے لگایا ہو وہ مقررہ مزدوری سے کچھ زیادہ دیدے یہی
اصول زندگی کے ہر شعبہ میں برتنے کی کوشش کی جائے۔مگر سوال ہوسکتا ہے کہ ایک غریب
شخص ہے وہ کیا کرے یا زمیندار ہے وہ کیا کرے؟
اس کے متعلق میں زمینداروں ہی کی مثال دیتا ہوں۔مثلاً ایک زمیندار ہے جب
وہ کھیت کاٹنے کے لئے لوگوں کو لگائے اور کہے کہ میں کاٹنے والوں کو اس اس قدر غلہ دوں گا
اب اگر وہ اس غلہ سے زیادہ دے یا روٹی کھلا دے تو وہ گویا اس صفت پر عمل پیرا ہو جائیگا۔یا مثلا گئے چھیلنے پر لگایا اور اس کے لئے مزدوری مقرر کی جو ادا کر دی گئی مگر چلتے وقت اسے
بچوں کے لئے گنے دے دیئے یا رس دیدی ،شکر دیدی، یہ رحیمیت ہوگی۔خواہ کتنی ہی تھوڑی
چیز مزدوری سے زائد دی جائے وہ اس صفت کے ماتحت آئے گی۔پس تم میں سے ہر شخص
اس صفت کو استعمال کر سکتا ہے۔اگر امیر ہے تو بدلا دینے میں زیادہ دے سکتا ہے اور اگر
نوکر ہے تو کام کرنے میں زیادتی کر سکتا ہے۔مگر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو نہ کسی کے نوکر ہو سکتے ہیں نہ ان کے کوئی نوکر
ہو سکتے ہیں۔جیسے نابینا وغیرہ ان کی بھی رحیمیت ہے اور وہ یہ کہ جو اچھے کام کرنے والے
لوگ ہیں انکی لوگوں میں قدر بڑھا ئیں۔اس طرح کام کرنے والوں کا دل بڑھتا ہے
اور وہ اور زیادہ اچھا کام کر سکتے ہیں۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کسی کا دل بڑھانے سے کیا
فائدہ ہو سکتا ہے۔لوگ اچھی رائے حاصل کرنے کے لئے بہت سا مال و دولت خرچ کر
۲۷۵ دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود سنایا کرتے تھے کہ ایک عورت نے ایک انگوٹھی بنوائی وہ
اسے دوسری عورتوں کو دکھانے کی بہت کوشش کرتی رہی مگر کسی نے توجہ نہ کی۔آخر اس
نے اپنے مکان کو آگ لگا دی اور جب عورتیں افسوس کرنے کے لئے اس کے پاس
آئیں اور پوچھا کچھ بچا بھی تو کہنے لگی اس انگوٹھی کے سوا اور کچھ نہیں بچا۔ایک عورت
نے پوچھا یہ تم نے کب بنوائی تھی؟ یہ تو بہت ہی خوبصورت ہے اس نے کہا اگر کوئی پہلے
یہی بات کہہ دیتا میرا گھر کیوں جلتا۔غرض صرف منہ کی بات بھی بڑا اثر رکھتی ہے۔کسی کو
ایک کام کرنے پر سور و پیہ دو لیکن ساتھ ہی اس کی مذمت کر دو تو اسے بھی خوشی نہ حاصل
ہوگی یا چپ رہو تو بھی اس کا حوصلہ پست ہو جائے گا۔پس جو قو میں خدا کی رحیمیت کو
جذب کرنا چاہتی ہیں، ان کا کام ہے کہ خود رحیم بنیں، جو اُن کے کارکن ہوں ان کی
قدر کریں ، ان کے کام کی تعریف کریں۔زبان سے بدلا دینا معمولی بات نہیں ہوتی
بلکہ اس میں بہت سے فوائد ہیں مگر اس پر عمل کرنے میں کسی کا کچھ خرچ نہیں ہوتا۔جو
کوئی مفید کام کرتا ہے تمہارا فرض ہے کہ اس کی تعریف کرو۔ہماری جماعت میں ابھی
یہ بات پیدا نہیں ہوئی۔ایک شخص ولایت میں دین کی خدمت کر رہا ہوتا ہے اس کی
بیوی بچے یہاں پڑے ہوئے ہوتے ہیں جیسے تمہاری بیویوں کو خواہشات ہوتی ہیں اسی
طرح اس کو بھی ہوتی ہے مگر اس کی بیوی تنہا سوتی اور تنہا ہی اُٹھتی ہے۔اس کے بچے
لاوارثوں کی طرح باپ کی محبت کو ترس رہے ہوتے ہیں کوئی ان کے پاس نہیں ہوتا۔ادھر مبلغ اپنی جگہ پر تنہا ہوتا ہے وہ دین کا کام کر کے جب اپنے مکان میں جاتا ہے تو
اسے یہ توقع نہیں ہوتی کہ مکان میں کوئی اس کی ضروریات کو پورا کرنے والا ہوگا بلکہ
اسے خود ہی آکر سب کچھ کرنا پڑتا ہے مگر لوگ ان باتوں کی ذرہ بھر بھی قدر نہیں کرتے
اور اگر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے تو عیب نکالنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔وہ
عیب کو تو دیکھتے ہیں مگر خوبیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
بعض کا رکن شست ہو جاتے ہیں۔اگر حوصلہ بڑھایا جائے تو سب کا رکن کام کرنے
لگ جائیں۔پس جو کام کریں ان کی قدر کرنی چاہئے۔میں خصوصا قادیان کے
لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ کام کرنے والوں کی قدر کی عادت ڈالو۔لوگوں کی
فکروں، ذمہ داریوں اور مشکلوں کو نہ دیکھنا اور اعتراض کرتے جانا صفت رحیمیت
کے خلاف ہے۔پس رحیمیت کو پیدا کرو اور اس کا استعمال ہر ایک شخص کر سکتا ہے،
غریب سے غریب بھی کر سکتا ہے۔خاص اپنے متعلق بھی اور عام بھی کہ جو اچھا کام
کرتا ہے اس کی تعریف کر دی جائے۔پھر علاوہ تعریف کے خدا کے ہاں اس کے لئے
دُعا مانگو کہ وہ اچھا کام کر رہا ہے میرے پاس تو اسے دینے کیلئے کچھ نہیں اے خدا ! تُو
ہی اپنے پاس سے اسے دے۔غرض مزدور اپنے آقا کا زیادہ کام کرے اور آقا مزدور کو مزدوری سے زیادہ
دے۔پھر جو دین کا کام کرنے والے ہیں ان کے کام کی قدر کی جائے اور اس سے بھی
بڑھ کر تعریف کی جائے جتنا کہ وہ کام کرتے ہیں۔نیکی پر خوشی کا اظہار کیا جائے تب جا
کر صفت رحیمیت سے مناسبت پیدا ہوتی ہے اور خدا سے تشابہ پیدا ہوتا ہے اور غیریت
جاتی رہتی ہے اور جنس کو جنس سے تعلق ہو جاتا ہے اور یہ صفت خدا تعالیٰ کو انسان کی طرف
کھینچتی ہے اور اس کی صفت رحیمیت انسان پر جلوہ کرتی ہے اور اس جلوہ کے ماتحت اس
کا ثواب بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔وہ نماز ایک پڑھتا ہے تو ثواب ننو کا ہوتا ہے اور اس
طرح وہ کہیں کا کہیں نکل جاتا ہے لیکن جو خود رحیم نہیں ہوتا وہ خواہ سارا دن نماز پڑھتا