بندہ کا درجہ رحمانیت پانا
ہستی باری تعالیٰ
۲۷۷ رہے وہ وہیں کا وہیں رہتا ہے۔صرف اسی شخص کے حق میں کہ جو خو د رحیم بنتا ہے خدا
تعالیٰ کی صفت رحیمیت جوش میں آتی ہے اور خدا تعالیٰ کہتا ہے میں بھی اسے بڑھ کر
دوں اور ایسے شخص کو اعلیٰ مقام مل جاتا ہے لیکن جس کے اندر رحیمیت نہیں ہوتی وہ
سارا سال نمازیں پڑھتار ہے تو بھی اسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔مثلاً ایک روحانی مقام
اگر پچاس سال کی نمازوں کے بعد ملتا ہو تو جو اپنے نفس میں رحیمیت پیدا نہیں کرتا وہ
تو اگر ایک سال نمازیں پڑھے گا تو اس کا ایک ہی سال گزرے گا اور انچاس باقی
رہیں گے لیکن وہ جس میں رحیمیت کی صفت ہوگی ایک سال نمازیں پڑھ کے پچاس
سال کا ثواب حاصل کرے گا کیونکہ اس کے نفس کی رحیمیت خدا کی رحیمیت کو کھینچے گی
اور خدا تعالیٰ کی رحیمیت کا تقاضا ہے کہ بندہ کے تھوڑے کام پر زیادہ بدلہ اور بار بار
بدلہ دے۔پس اس صفت کے ذریعہ سے انسان تھوڑے عرصہ میں بڑے بڑے
در جے حاصل کر لیتا ہے۔بندہ کا درجہ رحمانیت پانا
جب خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت انسان کی صفت رحیمیت سے ملتی ہے تو اس میں اور
نئی زندگی پیدا ہو جاتی ہے اور وہ گویا پھر ایک رُوحانی جنم لیتا ہے اور رحمانیت کے مقام تک
پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔رحمانیت کے معنی ہیں کہ کسی نے کچھ کام نہ بھی کیا ہو تو بھی اس سے
نیک سلوک کرنا۔جیسے خدا تعالیٰ نے سورج ، چاند، زمین، آسمان، ہوا، پانی پیدا کئے ہیں یہ
انسان کے کسی عمل کے نتیجہ میں نہیں ہیں بلکہ اگر یہ نہ ہوتے تو انسان زندہ ہی نہیں رہ سکتا۔بندہ کا تیسر ا مقام اسی صفت کا حصول ہے اور وہ اس طرح کہ یہ پہلے تو صرف ان لوگوں سے
۲۷۸ حُسنِ سلوک کرتا تھا جو اس کا کام کرتے تھے اب یہ کوشش کرتا ہے کہ جن سے اس کو کوئی بھی
فائدہ نہیں ان سے بھی نیک سلوک کرے۔اس صفت کا حصول بھی غریب امیر سب کے
لئے ممکن ہے۔قادیان میں ایک مخلص نابینا تھے حافظ معین الدین ان کا نام تھا۔انہیں اتنا
تو کل حاصل تھا کہ کسی کو کم ہی ہو گا غریب آدمی تھے۔لنگر خانہ کی روٹی پر ان کا گزارہ تھا اور
لوگ انہیں نا بینا سمجھ کر کبھی کبھی کچھ مدد کر دیتے تھے وہ باوجود نا بینا ہونے کے ادھر ادھر پستہ
لگاتے رہتے تھے کہ کسی کے گھر فاقہ تو نہیں یا اور کوئی تکلیف تو نہیں؟ اور اگر کوئی تکلیف زدہ
انہیں معلوم ہوتا تو اپنی روٹی لے جا کر اسے دے آتے۔یا اگر ان کے پاس پیسے ہوتے تو وہ
دے دیتے۔ان کے اس قسم کے بہت سے واقعات مجھے معلوم ہیں۔پس اس صفت کی
مشابہت پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ کوئی مالدار ہی ہو غرباء بھی اپنے ذرائع کے
مطابق رحمانیت کا جامہ پہن سکتے ہیں اور بغیر کسی چھلی خدمت کے صلہ یا آئندہ کی امید
کے نیکی کر سکتے ہیں۔مثلاً ایک شخص مدرسہ میں ملازم ہے اگر وہ کہے کہ میں اپنے سارے
وقت کے پیسے ہی وصول کروں تو یہ رحمانیت نہیں ہوگی۔جیسے مدرسہ والے عام طور پر کرتے
ہیں کہ ملازمت کے وقت سے باہر بھی کسی غریب کو مفت نہیں پڑھا سکتے۔رحمانیت یہ ہے کہ
جبکہ اپنے وقت کے ایک حصہ میں وہ اپنی معیشت کا سامان پیدا کر لیتے ہیں تو دوسرے
وقت میں وہ بعض غرباء کو بغیر صلہ کی امید کے نفع پہنچا دیں۔ایک عالم اسی طریق پر اپنے علم کو خرچ کرے۔ایک مالدار ا پنا مال خرچ کرے اور
یہ سمجھے کہ میں تو ایک سوراخ کے طور پر ہوں جس میں سے خدا ہاتھ ڈال کر دوسرے لوگوں کو
دے رہا ہے۔جو لوگ اس مقام پر پہنچ جائیں ان پر خدا کا فیضان پھر تیسری بار نازل ہوتا
ہے اور اس دفعہ خدا کی رحمانیت ان کے لئے ظاہر ہوتی ہے۔