ان مدارج کو طے کرنے کا علم کس طرح ہو

ہستی باری تعالیٰ

۲۸۳ انتہائی مدارج
گوئیں نے یہ بتایا ہے کہ اس صفت کے کامل مظہر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
مگر یہ بات نہیں کہ اور کوئی اس کا مظہر نہیں ہے بلکہ حق یہ ہے کہ سب نبی ہی اس مقام پر پہنچے
ہوئے ہیں ہاں سب کے درجے الگ الگ ہیں کوئی زیادہ پر جلال مظہر ہے کوئی کم۔ان مدارج کو طے کرنے کا علم کس طرح ہو
اب یہ بات رہی کہ کس طرح معلوم ہو کہ انسان نے ان مدارج کو طے کر لیا ؟ اس
کے لئے یا درکھنا چاہئے کہ جس طرح مدرسہ میں پڑھنے والے طالب علموں کو اپنی جماعت
سے اوپر کی جماعت میں ترقی تب ملتی ہے جب وہ اس جماعت کے مضامین کو جس میں وہ
ہوں اچھی طرح یاد کر لیں اسی طرح وہی شخص اگلی صفت کی طرف ترقی کر سکتا ہے جبکہ وہ
پچھلی صفت پر اچھی طرح عامل ہو جائے۔مگر جس طرح طالب علم کی ترقی اس لئے نہیں
روکی جاتی کہ اسے ایک ایک نقطہ کیوں یاد نہیں اسی طرح بندہ اگر ایک صفت سے اچھی
طرح مناسبت پیدا کر لیتا ہے تو گو اس میں بعض کمزوریاں ابھی ہوں اسے اوپر کی صفت
کے حصول کی طاقتیں مل جاتی ہیں اور قلیل غلطیوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔اس موقع پر یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ پچھلے مضمون سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ
انسان
کو مذکورہ بالا چاروں صفات پر باری باری عمل کرنا چاہیئے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تو
سیر کا طریق ہے کہ الگ الگ منزلیں بنائی گئی ہیں ورنہ یوں انسان کو ہر وقت ہی سب
صفات کی مشابہت کی کوشش کرنی چاہئے ہاں ترقی کامل تبھی ہوگی اور اوپر کی صفات پر وہ

آج 10 میں سے 10 باقی