نبی کی بددعا اور مباہلہ
ہستی باری تعالیٰ
۲۸۴ تبھی پوری طرح کار بند ہو سکے گا جبکہ وہ نیچے کے درجہ کی صفات پر اچھی طرح عمل کرلے گا۔نبی کی بددعا اور مباہلہ
ایک اور سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ جب نبی رب العالمین صفت کے مظہر ہوتے
ہیں تو بد دعا یا مباہلہ کیوں کرتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نبی خود بخود ایسا کبھی نہیں کرتے
بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایسا کرتے ہیں۔جیسے کہ حدیث میں آتا ہے کہ جب نبی
کریم طائف میں گئے اور وہاں کے لوگوں نے آپ کو مارا اور آپ واپس آگئے تو پہاڑ کا
فرشتہ آپ کے پاس آیا اور کہا اگر حکم ہو تو پہاڑ اکھاڑ کر ان لوگوں پر گرا دوں مگر رسول کریم
نے فرمایا نہیں اور آپ نے دُعا کی کہ یا اللہ ا قوم کو پتہ نہیں کہ میں کون ہوں اسی طرح کہا
یا اللہ ان کو ہلاک نہ کر شاید ان کی اولا د مسلمان ہو جائے یا
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی بعض بد دعا ئیں تو کی ہیں مگر وہ سب
خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت تھیں۔مولوی عبد الکریم صاحب سناتے ہیں کہ رات کو ایک دن
حضرت صاحب دعا مانگ رہے تھے مجھے ایسا معلوم ہوا کہ جیسے عورت دردزہ سے رو رہی
ہوتی ہے۔جب میں نے غور سے سنا تو معلوم ہوا کہ حضرت صاحب کی گریہ کی آواز آرہی
تھی۔وہ دن طاعون کے تھے آپ دعا فرمارہے تھے کہ الہی ! اگر ساری مخلوق مرگئی تو پھر تجھ
پر ایمان کون لائے گا ؟ پس جب نبی کہتے ہیں کہ فلاں تباہ ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے حکم سے
کہتے ہیں اور خدا کے حکم کے ماتحت بد دعا کرتے ہیں۔پھر سوال ہوتا ہے کہ بددعا تو خدا کے حکم سے کرتے ہیں مگر مباہلہ کیوں کیا جاتا ہے؟
اسکے لئے یا درکھنا چاہئے کہ مباہلہ اس لئے کیا جاتا ہے کہ جس کو مباہلہ کے لئے بلایا جاتا ہے
بخاری کتاب بدء الخلق باب اذا قال احد كم امين والملائكة فى السماء۔۔۔۔۔الخ
۲۸۵ وہ گمراہی میں حد سے زیادہ بڑھا ہوتا ہے اور یہ بات ربوبیت میں شامل ہے کہ ایک کی
ہلاکت سے باقیوں کو بچایا جائے۔جیسے ایک عضوا گر خراب ہو تو سارے جسم کو بچانے کے
لئے اسے کاٹ دیا جاتا ہے۔اور اس شبہ کا جواب کہ خدا تعالیٰ جورب العالمین ہے وہ کیوں بعض وقت بددعا کا
حکم دیتا ہے، یہ ہے کہ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ بعض دفعہ دیکھتا ہے کہ ایک شخص گمراہی
میں اسقدر بڑھ گیا ہے کہ اس کی دنیا کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اس کے اخروی عذاب کو
لمبا کر رہی ہے اور واپس لوٹنے کا راستہ اس نے اپنے ہاتھ سے بالکل بند کر دیا ہے تب اس
کی ربوبیت چاہتی ہے کہ اسے اس دنیا سے رخصت کر دے۔تا اس کے گناہ اور زیادہ نہ ہو
جائیں اور عرصہ عذاب لمبا نہ ہو جائے۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
=
(1820-1903) SPENCER HERBERT اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جندا صفحہ ۷۳۶ مطبوعہ
لاہور ۱۹۸۷
(1848-1930) BALFOUR ARTHUR JAMES مشہور برطانوی فلاسفر و سیاستدان
متعدد عہدوں پر فائز رہا۔برٹش کنزرویٹو پارٹی میں ۵۰ سال تک اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔۱۹۰۲ء تا ۱۹۰۵ ء وزیر اعظم
رہا۔اس نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اعلان بالفور (۱۹۱۷ء) کے ذریعہ فلسطین کو یہود کا قومی وطن بنائے جانے کے
مطالبہ کی حمایت کی۔(دی نیوانسائیکلو پیڈیا برٹمینی کا جلد ا صفحہ ۷۵۷، ۷۵۸)