حوادث زمانہ یا عذاب الٰہی\
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی
حوادث زمانہ یا عذاب الہی
سوال بڑی دیر سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں سال سے انسانی ذہن کو الجھائے ہوئے ہے کہ
حادثات طبعی کا کوئی تعلق اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے ہے یا نہیں؟
اس سلسلہ میں دو نظریات ایک دوسرے کے مقابل پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ایک
نظریہ اس امر پر مشتمل ہے کہ دنیا میں جتنے بھی حادثات واقع ہوتے ہیں یا آفات رونما ہوتی ہیں۔یہ سب قوانین طبعی کے ماتحت خود بخود ظاہر ہوتے چلے جاتے ہیں اور انسان کے اعمال، اس کی نیکی
بدی یارسولوں کے انکار سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔دوسری طرف قدیم سے تمام قطعہ ارض پر
بسنے والے اہل مذاہب کسی نہ کسی رنگ میں یہ مانتے چلے آئے ہیں کہ عذاب اور آفات جب بھی
غیر معمولی نوعیت اختیار کر جائیں تو قوانین طبعی کے دائرہ سے نکل کر قوانین غیر طبعی کے حلقہ میں
داخل ہو جاتے ہیں۔اگر چہ ان سب مذاہب میں خدائے واحد و یگانہ کا وہ تصور تو نہیں ملتا جو اسلام
نے پیش کیا ہے لیکن اپنے اپنے رنگ میں اس بات پر سب کا اتفاق نظر آتا ہے کہ یہ عذاب اور
آفات کسی باشعور ہستی کے فیصلہ کے نتیجہ میں رونما ہوتے ہیں۔خواہ اس کا نام سورج دیو تابیان کیا
جائے یا بادلوں کا خدا یا پہاڑوں کی روح یا سمندروں کی دیوی، وہ تمام مذاہب بھی جو خدا تعالیٰ کی
مختلف صفات میں بعض خیالی خداؤں کو شریک ٹھہراتے ہیں۔غیر معمولی آفات سماوی و ارضی کو
غیر طبعی قرار دیتے چلے آئے ہیں۔وہ مذاہب جن میں توحید باری تعالیٰ کا عقیدہ آج تک محفوظ چلا
آرہا ہے ان میں بھی اگر چہ نظریہ توحید کی تفاصیل میں کچھ نہ کچھ فرق ملتا ہے لیکن اس بات پر وہ
بھی متفق ہیں کہ آفات سماوی یا حادثات طبعی ایک واحد خدا کی ناراضگی کا مظہر ہوتے ہیں۔ان
مذاہب میں سر فہرست اسلام ہے اس کے بعد یہودیت اور پھر عیسائیت جو بیک وقت توحید کی بھی
دعویدار ہے اور تثلیث کی بھی۔یہ ایک دلچسپ معمہ ہے اور آج کی دنیا میں جبکہ انسان طبیعات کے بہت سے گہرے اسرار
1
حوادث طبعی یا عذاب الہی
کا واقف ہو چکا ہے ان تمام مصائب یا حوادث کے تہ بہ تہ عوامل اور محرکات کی گہری تحقیق کر کے
بہت سے سربستہ رازوں پر سے پردہ اٹھا چکا ہے، یہ سوال مادہ پرست انسان کے لیے بھی اور اہل
مذاہب کے لیے بھی دوہری اہمیت اختیار کر چکا ہے۔اہل مذاہب کے بارہ میں یہ کہنا یقینا درست
ہو گا کہ آج یہ سوال پہلے سے کئی گنا بڑھ کر اہم اور قابل توجہ بن چکا ہے کیونکہ پہلے دنیا جس خیال
کو ظاہری مشاہدات کی بناء پر مانتے چلے آرہے تھے۔آج ان کے ہاتھ میں صرف ظاہری مشاہدہ کا
ہتھیار ہی نہیں بلکہ عالم طبعی کی تہہ بہ تہہ جستجو کے نتیجہ میں جو حقائق وہ دریافت کر چکے ہیں وہ سب
اس طرف اشارہ کرتے نظر آتے ہیں کہ تمام امور قوانین طبعی کا طبعی نتیجہ میں اور کسی مافوق البشر
ہستی کی دخل اندازی سے ان کا کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔اہل مذاہب اس کے بر عکس ابھی تک اسی
مقام پر کھڑے نظر آتے ہیں جس پر وہ پہلے تھے اور کوئی ایسی نئی تحقیق مذاہب کے ماننے والوں کی
طرف سے پیش نہیں کی گئی جو اس موقف کی مزید تائید یا تصدیق کر سکے۔کہ حوادث زمانہ کا کوئی
تعلق کسی مافوق البشر ہستی سے ہے۔جماعت احمدیہ چونکہ از سر نو بڑے زور دار اصرار کے ساتھ اس نظریہ کو دنیا کے سامنے
پیش کر رہی ہے کہ حوادث اور مصائب کی صورت میں جو مظاہر طبعی ہمیں نظر آتے ہیں ان کا
تعلق یقیناً اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ساتھ بھی ہے۔اس لیے خصوصیت کے ساتھ جماعت احمدیہ کی
یہ ذمہ داری ہے کہ جماعت سے وابستہ محققین اور مبصرین اس مسئلہ کے ہر پہلو کی چھان بین
کر کے صرف اس امر کی وضاحت کریں کہ جماعت احمدیہ کے اس نظریہ کا حقیقی مفہوم کیا ہے بلکہ
اس نظریہ کی تائید اور تصدیق میں ایسے دلائل بھی پیش کریں جو نئے علوم کی روشنی میں بنائی ہوئی
عقل کو مطمئن کر سکیں۔آج دنیا کا جو انسان ہمارا مخاطب ہے وہ ہزار دو ہزار یا پانچ ہزار سال کے
انسان کی نسبت مادی علم کے میدان میں اتنا آگے نکل چکا ہے کہ محض دعاوی کی تکرار سے اور کسی
نظریہ کو بلند آواز سے بیان کرنے کے نتیجہ میں ہر گز تسلی نہیں پاسکتا۔پس مذہب اور لادینیت کی
جنگ میں ایک یہ بھی میدان ہے جو ابھی سر کرنے والا ہے۔اس وقت تک تو اس معرکہ کا جو نتیجہ
ظاہر ہوا ہے وہ مذاہب کی شکست اور لامذہبیت کی فتح دکھائی دیتا ہے۔یہ فتح اس حد تک نمایاں نظر
2
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
آتی ہے کہ اہل اسلام کا بھی ایک بڑا طبقہ مادی نظریہ طبیعات سے متاثر ہو کر مافوق البشر مداخلت
کے عقیدہ سے منحرف ہو چکا ہے۔اگرچہ غیر معمولی مصائب کے وقت عامۃ الناس کبھی کبھی تو یہ
زبان سے پکار اٹھتے ہیں کہ یہ تو عذاب ہے اور چند دن کے لیے جب تک مصیبت ان کو گھیرے
رکھے۔اذانیں دے کر یا استغفار کر کے یاد عائیں مانگ کر اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع بھی کرتے ہیں
لیکن عملاً ان مظاہر قدرت کو عذاب قرار دینے کے باوجود ان کی زندگی میں کوئی بنیادی فرق نہیں
پڑتا۔اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ ایک عارضی اور فانی خیال کی طرح دل و دماغ سے ایک مسافر کی
طرح گزر جاتی ہے۔مزید برآں عمومی رنگ میں حوادث کو عذاب الہی قرار دینے کے باوجود وہ
قرآن کریم کے اس دعویٰ کی طرف پھر بھی توجہ نہیں کرتے کہ ان عذابوں کا تعلق محض
بد اعمالیوں سے ہی نہیں بلکہ رسولوں کے انکار سے بھی ہے۔بلکہ اس حد تک ہے کہ بد اعمالیوں کی
سزا کے نتیجہ میں بھی یہ عذاب اس وقت تک ظاہر نہیں ہوتے جب تک اللہ تعالیٰ کوئی تنبیہ کرنے والا
پیغمبر ان میں نہ بھیج دے اور بروقت متنبہ کر کے دنیا کو نیکیوں کی طرف بلانے کی کوشش نہ کرے۔جماعت احمد یہ جو اس نظریہ کی بھی بڑے وثوق سے قائل ہے روز مرہ اس سلسلہ میں تلخ
تجربات کا سامنا کرتی رہتی ہے اور آئے دن احمدیوں کو ایسے دوستوں سے تبادلہ خیالات کا موقعہ ملتا
رہتا ہے جو غیر معمولی آفات کو عذاب الہی ماننے پر تیار ہو جاتے ہیں لیکن اس بات کو تسلیم کرنے پر
ہر گز آمادہ نہیں ہوتے کہ ان عذابوں کے ظہور سے قبل اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح اور تنبیہ
کے لیے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی نبی بنا کر بھیجا ہے۔یہی نہیں بلکہ احمدیوں کو اس سلسلہ
میں بعض اوقات سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان پر یہ طعن کیا جاتا ہے کہ ہر مصیبت جو
دنیا پر نازل ہوتی ہے تم اسے مرزا غلام احمد کی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کر دیتے ہو۔یہ کیا
تمسخر ہے ؟ چلی میں زلزلہ آئے یا چین کی سر زمین لرزش کھارہی ہو۔ترکی، اٹلی یا ایران کی عمارتیں
تہہ وبالا ہو ر ہی ہوں یا ہزارہ اور مردان کی سرزمین قیامت کا نمونہ دیکھے بارشیں آئیں، خشک سالی
ہو، آندھیاں چلیں یا ہوائیں بند ہو جائیں غرضیکہ حوادث قدرت کوئی بھی کروٹ لیں تم لوگ بلا
سوچے سمجھے ہر طبعی واقعہ کو مرزا صاحب کی سچائی کی دلیل کے طور پر پیش کرنے لگ جاتے ہو۔ذرا
3
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
سوچو کہ یہ کیسا غیر معقول اور مضحکہ خیز طریق ہے۔جس سے آج کی دنیا میں کوئی بھی متاثر ہونے
کے لیے تیار نہیں۔یہ باتیں سن کر بعض احمدی تو اظہار حسرت کے سوا اور کوئی قدرت نہیں رکھتے ،
بعض خود اس معاملہ میں متفکر اور متردد ہو جاتے ہیں کہ کہیں واقعہ یہ محض ہمارا خیال ہی تو نہیں۔جب سے دنیا بنی ہے آفات اور مصائب سے اہل دنیا کا واسطہ پڑتا ہی چلا آرہا ہے پھر ہم کیسے ان طبعی
واقعات کو صداقت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔لیکن افسوس کہ
سوچ کا سلسلہ کسی منزل پر رک نہیں سکتا بلکہ اس خیال کے آتے ہی معا تصور کی دوسری چھلانگ
اس جانب لپکتی ہے کہ قرآن کریم میں کیوں حوادث طبعی کو بڑے اصرار اور تکرار کے ساتھ انبیاء
کی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور کیوں قرآن بکثرت اس مضمون سے بھرا پڑا
ہے کہ خدا کے کسی مرسل کے انکار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک کے بعد دوسری قوم کو ہلاک
کیا اور صرف وہی باقی رکھے گئے جو ایمان لانے والے تھے ؟ پھر کیوں قرآن کریم آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی تائید میں بھی بار بار یہی دلیل پیش کرتا ہے کہ اور انسانوں کو تنبیہ کرتا ہے کہ اگر
رسولوں کے سردار کا انکار کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے جو سلوک کمتر درجہ کے انبیاء کے منکرین کے ساتھ
کیا تھا وہی سلوک بلکہ اس سے بڑھ کر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکرین سے بھی
کیا جائے گا۔اور خدا کا یہی سلوک اس بات کی گواہی دے گا کہ یہ رسول اپنے تمام دعاوی میں سچا
تھا۔پس اس منزل پر تصور کی چھلانگ مسئلہ کو احمدیت کے دائرہ سے نکال کر وسیع تر اور بلند تر
اصولی سوال تک پہنچا دیتی ہے۔کہ فی ذاتہ اس دعویٰ کی حقیقت کیا ہے؟ کیا کسی بھی مذہب کے
لیے اصولاً یہ جائز ہے کہ حوادث زمانہ کو عذاب الہی قرار دے یا خد اتعالیٰ کے کسی مرسل کے انکار
کا نتیجہ بیان کرے؟
اس تمہیدی بیان کے بعد جس سے مسئلہ کی اہمیت خوب اچھی طرح واضح ہو جاتی ہے۔میں
کوشش کروں گا کہ جس حد تک ممکن ہو اس کے مختلف پہلوؤں پر کچھ نہ کچھ روشنی ڈالوں اور اپنے
دوسرے بھائیوں کو اس بارہ میں مزید فکر و تدبر کی دعوت دوں۔4