احمدیت کا نظریہ

حوادث طبعی یا عذاب الٰہی

حوادث طبعی یا عذاب الہی
احمدیت کا نظریہ
احمدی اپنے نظریہ کی بنیاد کلیۂ قرآن کریم پر رکھتے ہیں اور نظریہ کے ہر پہلو کا استنباط بھی
قرآن کریم سے ہی کرتے ہیں۔اس لیے جب میں احمدی نظریہ کہتا ہوں تو مراد یہ ہے وہ نظر یہ جو
جماعت احمدیہ کے نزدیک فی الحقیقت اسلامی نظریہ ہے۔خواہ اسلام کے دوسرے فرقے اس سے
اتفاق کریں یا نہ کریں۔بہر حال احمدی نظریہ کے حسب ذیل پہلو خاص طور پر ذہن نشین ہونے
چانہیں ورنہ مادہ پرستوں کے ساتھ تبادلہ خیالات میں کئی پہلوؤں سے معاملہ الجھ سکتا ہے اور ایک
احمدی کے لیے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔(۱) احمدی ہر گز اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ دنیا میں رونما ہونے والے حوادث،
مصائب اور زلازل کی طبعی وجوہات موجود ہیں اور یہ تمام امور قانون طبعی کے تابع رو نما ہوتے
ہیں۔احمدیوں کے نزدیک مذہب کا خدا بھی وہی خدا ہے جو مادی عالم کا خدا ہے اور جن کو ہم قوانین
طبعی قرار دیتے ہیں وہ قوانین طبعی بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کے نتیجہ میں اور اس کے مقرر
کردہ ضابطوں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔اگر چہ انسان نے تحقیق و جستجو کے بعد اور اس سلسلہ میں
بہت کچھ دریافت کیا ہے لیکن قوانین طبعی کی جستجو کرنے والے مفکرین اور محققین بلا استثناء اس
بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ جستجو کا یہ سلسلہ لامتناہی ہے اور اسباب کی کڑیوں میں سے جس قدر
بھی ہم دریافت کرتے چلے جائیں کسی کڑی کو بھی پہلی کڑی قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ ہر سبب بذات
خود ایک مسبب کا متقاضی ہے جس کا آگے کوئی سبب ہونا چاہئے۔جب اس سبب کو تلاش کیا جائے
تو اس کا آگے کوئی سبب ڈھونڈنا پڑتا ہے جب اس کو تلاش کر لیا جائے تو اگلے سبب کی طرف
راہنمائی کرتا ہوا ایک دروازہ دکھائی دیتا ہے کہ اس کو بھی کھولو اور اس سے اگلے سبب کو تلاش کرو۔غرضیکہ اسباب کا یہ سلسلہ جہاں تک انسانی عقل کی دسترس کا تعلق ہے لامتناہی ہے۔پھر کون
جانے کہ اصل سبب کون تھایا کیا ہے اور کہاں پہنچ کر یہ سلسلہ ختم ہو گا؟ قرآن کریم پر غور کریں تو
معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز کا سبب اول بھی اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہے اور آخری نتیجہ بھی اسی کی ذات
5

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
کی طرف لے جانے والا ہے وہ اول بھی ہے اور آخر بھی۔ہر چیز کا سر چشمہ بھی وہی ہے اور ہر چیز کا
مرجع بھی وہی۔ہم مسلمان جو روز مرہ گفتگو میں اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ کا ورد کرتے ہیں
در حقیقت اس میں اسی بنیادی نظریہ کا اقرار اور اعادہ کیا جاتا ہے۔پس جماعت احمد یہ قوانین طبعی
کو قوانین مذہب سے علیحدہ کوئی خود مختار متوازی نظام تصور نہیں کرتی اس لیے یہ تسلیم کر لینے کے
باوجود که بلا شبه تمام مادی تغیرات قوانین طبعی کے نتیجہ میں رونما ہوتے ہیں۔یہ بھی تسلیم کرتی
ہے اور ان دونوں اعتقادات میں کوئی تضاد نہیں پاتی کہ تمام قوانین طبعی اللہ تعالیٰ کی قدرت اور
مقرر کردہ قوانین کے تابع کام کرتے ہیں اور وہ تمام قوت جو طبعی تبدل و تغیر کے وقت استعمال
ہوتی یا خارج ہوتی ہے اس کا سر چشمہ بھی اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہے۔(۲) جماعت احمد یہ یہ اعتقاد رکھنے کے باوجود کہ غیر معمولی حوادث اور مصائب اللہ تعالیٰ
کی خاص مشیت سے تعلق رکھتے ہیں ہر گز یہ عقیدہ نہیں رکھتی کہ ہر قدرتی حادثہ اور ہر تغیر اور
ہر تبدیلی عذاب الہی کی آئینہ دار ہوا کرتی ہے۔عموماً ایک دنیا دار مادہ پرست مذہبی نظریہ کو صحیح
رنگ میں نہ سمجھنے کے نتیجہ میں معترض بن جاتا ہے اور کسی حد تک اس کے اعتراضات درست
بھی ہوتے ہیں اگر انسان اپنی طرف سے کوئی نظریہ بنا کر مذہب کے سر تھوپ دے تو لازماً اس
میں تضادات اور نقائص پائے جائیں گے۔نتیجہ غیر مذہبی طاقتوں کو موقعہ میسر آجائے گا کہ اس
نظریہ کی خامیاں ظاہر کر کے یہ ثابت کریں کہ جس مذہب نے یہ غلط نظریہ پیش کیا ہے وہ مذہب
ہی جھوٹا اور نا قابل اعتماد ہے اور انسانی عقل اس کی راہنمائی کو قبول نہیں کر سکتی۔یہی مصیبت تھی
جس کا احیائے علوم کے زمانہ میں عیسائیت کو سامنا کرنا پڑا اور عیسائی پادری اپنے مذہب کی طرف
ایسے خود ساختہ نظریات منسوب کر رہے تھے جن کا الہام الہی سے کوئی تعلق نہ تھا۔یا تو وہ بگڑی
ہوئی بائیبل کے فرضی قصے تھے یا آیات تورات کی غلط تشریحات پر مبنی مفروضے۔نتیجہ یہ نکلا کہ
انسان نے خصوصاً اہل یورپ نے جب قوانین قدرت کی چھان بین کی اور بہت سے انکشافات کو
واضح طور پر عیسائی نظریات کے مخالف پایا تو عیسائیت کو ایک فرسودہ اور جھوٹا مذ ہب سمجھ کر ترک
کرنا شروع کر دیا پھر یا تو کھلم کھلا انہوں نے عیسائیت سے بغاوت کی یا پھر عملاً اس طرح اس سے

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
منحرف ہو گئے کہ گو زبان نے تو انکار نہ کیا لیکن اعمال نے اس کا جوا اتار پھینکا اور ایک آزاد مادی
اور مادہ پرست یورپین سوسائٹی رونما ہوئی جو عیسائیت کی قید سے ہر عملی پہلو میں آزاد تھی۔پس
مسلمانوں کو اس المیہ سے یہ سبق سیکھنا چاہئے اور خصوصاً احمدیوں کو کہ وہ اسلام کے عالمگیر غلبہ
کے لیے کوشاں ہیں۔غیر معمولی احتیاط سے کام لینا چاہئے اور کسی نظریہ کو مذہب کی طرف
منسوب نہ کرنا چاہئے جس کا مذہب دعویدار نہ ہو۔جہاں تک قرآن کریم، احادیث نبویہ، اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات
سے ظاہر ہوتا ہے کہیں بھی اسلام کا یہ دعویٰ نظر نہیں آتا کہ ہر طبعی حادثہ اور تغیر اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عذاب کا حکم رکھتا ہے۔ہاں یہ دعویٰ ضرور ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بسا اوقات مادی اور
طبعی قوانین کو ان مادی طاقتوں کی ہلاکت پر مامور کر دیا جو روحانی اور مذہبی اقدار کی نہ صرف منکر
تھیں بلکہ مادی ذرائع کو استعمال کر کے روحانی اور مذہبی اقدار کو مٹانے کے درپے تھیں۔پس جب
بھی یہ صورت ظاہر ہو کہ مادی نظریات روحانی نظریات سے ٹکرا جائیں اور مادی طاقت مذہبی
اقدار کے خلاف علم بغاوت بلند کرے اور سرکشی میں بڑھتی چلی جائے تو ایسی صورت میں قرآنی
نظریہ کے مطابق قوانین طبعی کو ہی ایسی مادی طاقتوں کو مٹانے یا مغلوب کرنے کے لیے استعمال
کیا جاتا ہے۔گو یا لوہا لوہے کو کاتا ہے یا انگریزی محاورے کے مطابق To set a thief to
catch a thief کا منظر نظر آتا ہے یعنی وہ لوگ جو کسی مافوق البشر طاقت کے منکر اور صرف
موجود مادی دنیا کے ہی قائل ہوتے ہیں انہی کی مسلمہ موجود مادی دنیا کو ان کی ہلاکت اور تباہی پر
مامور کر دیا جاتا ہے۔ایسے واقعات کو مذہبی اصطلاح میں عذاب الہی کا نام دیا جاتا ہے اور اس نظریہ
سے کوئی ٹکر او یا مقابلہ نہیں کہ ایسے واقعات اپنے پس منظر میں طبعی عوامل رکھتے ہیں۔مثلاً فرعون
کی غرقابی کے واقعہ کو ہی لے لیجئے۔نیل کے ڈیلٹا میں فرعون اپنے قافلے سمیت غرق ہوا۔روزانہ
دو مر تبہ جوار بھاٹا آیا ہی کرتے تھے۔اب ان گنت سالوں سے یعنی جب سے کہ دریائے نیل وجود
میں آیا اس کا پانی سمندر میں داخل ہوتے وقت روزانہ اسی اتار چڑھاؤ کا منظر پیش کرتا رہا۔خدا
جانے کتنے جانور یا ابتدائی انسان یا ابتدائی ہیئت کے انسان یا بعد کے غیر مہذب خانہ بدوش قبائل،
7

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
غلط اندازوں یا کم علمی یالا علمی کی وجہ سے اس جوار بھاٹا کی نذر ہو گئے۔لیکن نہ تو قرآن مجید نے ،نہ
کسی اور مذہبی صحیفہ نے اس جوار بھاٹا کے نتیجہ میں مرنے والوں کو عذاب الہی کا مورد قرار دیا۔پس
قانون قدرت بلاشبہ اپنی روش پر جاری و ساری ہے اور اس کے نتیجہ میں پید اہونے والے ہر مہلک
تغییر کو نہ عذاب الہی قرار دیا جا سکتا ہے نہ اسلام اس کا دعویدار ہے۔ہاں بعض صورتوں میں جن کا
قدرے تفصیلی ذکر آگے چل کر کیا جائے گا یہی مظاہر قدرت مذہبی اصطلاح میں عذاب الہی کا نام
پالیتے ہیں اور اپنے ساتھ ایسے شواہد رکھتے ہیں اور ایسے قوی دلائل ان کی تائید میں کھڑے ہوتے
ہیں کہ ایک مادہ پرست بھی اگر انصاف سے کام لے تو خود اپنے عقلی معیار کے مطابق بھی یہ ماننے
پر مجبور ہو جائے گا کہ اس معین واقعہ کے وقت جسے مذہب عذاب قرار دیتا ہے ایسے غیر معمولی
عوامل ضرور موجود تھے جو بظاہر روز مرہ کے واقعہ کو ایک امتیازی اور استثنائی حیثیت دیتے ہیں۔ابھی ہم نے فرعون کے غرق ہونے کا ذکر کیا ہے۔اسی مثال پر اب ذرا مزید غور فرمائیں۔میر امدعا
خوب واضح ہو جائے گا۔ایک خاص دلچسپی کی بات جو قرآن کریم کے بیان سے معلوم ہوتی ہے اور قرآن کریم
کے سوا کہیں نہیں ملتی وہ یہ ہے کہ غرق ہوتے وقت فرعون نے خدا تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ میں تجھ
پر ایمان لاتا ہوں تو مجھے بچالے ! تو اللہ تعالیٰ نے جواباً فرمایا :-
فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوتَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ---
( سورۃ یونس: ۹۳)
ترجمہ : پس اب ہم تیرے بدن ( کے بقاء) کے ذریعہ سے تجھے (ایک جزوی) نجات
دیتے ہیں تاکہ جو لوگ تیرے پیچھے آنے والے ہیں ان کے لیے تو ایک نشان ہو۔اس بیان کی یہ حیثیت تو صرف دعویٰ کی ہے جو ایک غرق ہوتے ہوئے انسان اور خدا کے
درمیان ایک مکالمہ کو پیش کر رہا ہے بظاہر اس کی چھان بین اور صداقت کے جائزہ لینے کا کوئی ذریعہ
نہ تو آج انسان کے پاس ہے نہ اس وقت کے انسان کے پاس تھا کیونکہ ایک مرتے ہوئے انسان اور
خدا کے درمیان جو باتیں ہوئیں اُن کو ان دونوں کے سوا اور کون جان سکتا ہے ؟

حوادث طبعی یا عذاب الہی
جب ہم اس مکالمہ پر غور کرتے ہیں جو ایک دہریہ کے لیے یا مادہ پرست کے لیے مبینہ طور
پر خداتعالی اور فرعون کے مابین ہوا تو قرآن کا دوسرا دعویٰ ہمارے سامنے آجاتا ہے کہ فرعون کا
غرق ہونا کسی اتفاقی حادثے کا نتیجہ نہ تھا بلکہ مشیت الہی کے مطابق موسیٰ کے انکار اور مخالفت اور
بغاوت کی سزا کے طور پر پیش آیا۔یہاں تک کہ آخری وقت میں خود غرق ہونے والے نے بھی
اس بات کو محسوس کیا اور مرنے سے پہلے اس خدا کی طرف رجوع کیا جسے وہ بنو اسرائیل کا خدا قرار
دیتا ہے۔فرعون کا یہ کہنا کہ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِى أُمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ
الْمُسْلِمِينَ۔(سورۃ یونس: 91) ترجمہ : ” میں ایمان لاتا ہوں کہ جس مقتدر ہستی پر بنواسرائیل ایمان
لائے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور سچی فرمانبرداری اختیار کرنے والوں میں سے ہو تا ہوں“
اس بات کی طرف لطیف اشارہ ہے کہ وہ دعا کے وقت اس بات میں کسی قسم کے شک وشبہ کی
گنجائش باقی نہیں رہنے دینا چاہتا تھا کہ جس خدا سے وہ مانگ رہا ہے وہ کونسا خدا ہے۔چنانچہ بڑی
وضاحت سے وہ یہ اظہار کرتا ہے کہ وہ اس خدا سے نجات مانگ رہا ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان
لائے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ ڈوبتے وقت ایسا خوف وہر اس اس پر طاری تھا کہ وہ غیر مبہم الفاظ
میں اپنی مکمل شکست کو تسلیم کرنے پر تیار ہو چکا تھا اور اس شبہ کی گنجائش باقی نہیں رہنے دینا چاہتا
تھا کہ اس میں انانیت کی رگ باقی ہے۔چنانچہ کھلم کھلا شکست تسلیم کر کے اس رب سے مانگتا ہے
جس کی بنو اسرائیل عبادت کرتے تھے۔بہر حال یہ بات قطعی ہے کہ قرآن کریم کے پیش کردہ اس مکالمہ کے مطابق خود فرعون کو
بھی مسلم تھا کہ یہ حادثہ نہیں عذاب الہی ہے اور فرعون کی اس التجا کے جواب میں خدا تعالیٰ نے جو
جواب دیاوہ ہمارے نقطہ نگاہ سے یعنی اس مسئلہ کے لحاظ سے جس پر ہم بحث کر رہے ہیں غیر معمولی
اہمیت رکھتا ہے۔یہ جواب محض ایک دعویٰ کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ دعوی کی صداقت کی تائید
میں ایک ایسا نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کرتا ہے جو اس مکالمہ کے ایک ایک نقطہ کی صداقت پر
گواہ بن کر کھڑا ہو جاتا ہے اور اس واقعہ کو ہر چند طبعی قوانین کے تابع ظاہر ہوا تھا ایسے کہ
لکھوکھا
واقعات سے الگ اور ممتاز کر کے پیش کرتا ہے۔وہ جواب یہ تھا (اور یہاں ہم ترجمہ کی بجائے

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
تفسیری مفہوم پیش کریں گے) کہ چونکہ تو اپنی روح کی نجات کی خاطر ایمان نہیں لا رہا اور تمام
نشانات کو رد کر چکا ہے اور سب مواقع کھو چکا ہے جن سے استفادہ کی صورت میں تیری روح کو
نجات مل سکتی تھی اس لیے آج تیری روح کو نجات دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ہاں تجھے اپنے
بدن کو بچانے کا خوف لاحق ہے اس لیے ہم تیری اس التجا کو اس رنگ میں قبول کریں گے کہ
تیرے بدن کو بچالیں گے اور تیری لاش کو محفوظ کرنے کا انتظام کریں گے تاکہ آئندہ آنے والی
نسلوں کے لیے تو ہمیشہ عبرت کا سامان مہیا کرتا رہے اور تیرا بدن دوسروں کی نجات کا موجب
ہو سکے۔یہ نہایت لطیف جواب محض دعویٰ نہیں اپنی صداقت کا ثبوت خود اپنے ساتھ رکھتا ہے
جس وقت قرآن کریم کے اس مکالمہ سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کو مطلع فرمایا
اس وقت تک فرعون کے متعلق یہ نظریہ تو موجود تھا کہ وہ دریائے نیل کے ڈیلٹا میں غرق ہو گیا
لیکن اس کے بدن کی حفاظت اور آئندہ آنے والوں نسلوں کی عبرت کا سامان بننے کا کوئی تصور نہ تو
کسی مذہبی صحیفہ میں موجود تھا نہ تاریخی کتاب میں۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زبان سے یہ اعلان کروایا کہ ہم نے فرعون سے اس کی لاش کے بچانے کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی وعدہ
کیا تھا کہ وہ اس رنگ میں محفوظ کی جائے گی کہ بنی نوع کے لئے عبرت کا سامان مہیا کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ ایک ایسا دعویٰ تھا جو اگر سچا تھا تو دعوی کرنے پر کسی
انسان کو قدرت نہ ہو سکتی تھی جب تک خود اللہ تعالیٰ اس کی خبر نہ دے۔اس زمانہ میں بھی فرعون
کی لاش کا کوئی پتہ نہ تھا۔اور اگر اس دعویٰ کو انسان کا خود ساختہ دعویٰ قرار دیا جائے تو یہ تسلیم کرنا
پڑے گا کہ ایسا دعویٰ کرنے والا خود اپنی تکذیب کے سامان فراہم کر رہا ہے جو سراسر عقل کے
خلاف بات ہے۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کے صحابہ سے اس آیت کے
نزول کے بارہ میں سوال کیا جاتا کہ فرعون کی لاش محفوظ کرنے کی خبر اگر خدا نے دی ہے تو وہ لاش
کہاں ہے؟ کس طرح محفوظ ہوئی اور کیسے عبرت کا سامان بنی ؟ تو کوئی صحابی اس کا جواب دینے پر
قادر نہ ہوتا۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ خود اس کی راہنمائی فرماتا۔اگر بعد کی نسلوں سے یہی
سوال دہرایا جاتا۔تو سائل ہمیشہ اپنے مخاطب کو گنگ اور لا جواب پاتا۔نہ تو پہلی صدی کے مسلمان
10

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
مخاطب اس کا جواب دے سکتے تھے نہ دوسری صدی کے مسلمان مخاطب، تیسری صدی کے
مسلمان بھی اس کے جواب سے لاعلم تھے۔چوتھی صدی کے بھی اور پانچویں اور چھٹی صدی کے
بھی یہاں تک کہ چودھویں صدی میں وہ چاند طلوع ہو ا جس کے عہد میں اسلام کو غلبہ نو کے سامان
فراہم کئے جانے تھے۔اس وقت کسی مسلمان محقق نے نہیں بلکہ خود عیسائی محققین نے اس
فرعون کی لاش کو محفوظ صورت میں دریافت کر لیا جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ
کر کے غرقابی کی سزا پائی تھی اور آج یہ لاش قرآن کریم کی صداقت پر گواہی دیتی ہوئی اہل
بصیرت کے لیے عبرت کا سامان مہیا کر رہی ہے اور ساتھ ہی قرآن کریم کے پیش کردہ تمام مکالمہ
کی صداقت کا اعلان کر رہی ہے جو قرآن کریم نے فرعون کے آخری لمحات کا نقشہ کھینچنے کے لیے
ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔اس کا ایک پہلو یہ تھا کہ فرعون کا غرق ہونا نیل کے ڈیلٹا میں غرق ہونے والے کو
لکھوکھا
انسانوں سے مختلف حیثیت رکھتا تھا۔اس ایک واقعہ کو ہم عذاب الہی قرار دیتے ہیں جبکہ ایسے ہی
دوسرے لاکھوں واقعات محض حادثات کا نام پاتے ہیں۔(۳) مادی تغیرات اور طبعی قوانین کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں جب عذاب کا نام
پاتی ہیں تو ان کے ساتھ کچھ علامتیں اور کچھ شرائط پائی جاتی ہیں اور یو نہی بلاوجہ کسی تبدل و تغیر کو
عذاب کا نام نہیں دیا جاسکتا۔(۴) ایسے تمام حوادث زمانہ جو مذہبی اصطلاح میں عذاب کا نام پاتے ہیں ان کے نتیجہ میں
بعض اہم مقاصد حاصل ہوتے ہیں۔جن کا ذکر آئندہ چل کر کیا جائے گا۔اس کے بر عکس روز مرہ
کے حوادث اگرچہ کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور پیدا کرتے ہیں۔لیکن جن مذہبی مقاصد سے عذاب کا
تعلق ہوتا ہے عام حوادث کے نتیجہ میں وہ رونما نہیں ہوتے۔(۵) قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ قوانین طبعی کے نتیجہ میں جس قسم کے تغیرات بھی
رونما ہو سکتے ہیں مختلف اوقات میں ان میں سے ہر ایک تغیر کو عذاب الہی کا ذریعہ بنایا گیا اور آئندہ
بھی بنایا جاسکتا ہے اسی طرح انسانی معاشرہ میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے نتیجہ میں یا دیگر عوامل
11

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والی جنگوں اور فتنہ و فساد کو بھی بعض مخصوص حالات میں عذاب الہی کا
ذریعہ بنالیا جاتا ہے۔مندرجہ بالا امور کی روشنی میں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جماعت احمد یہ عذاب الہی کا جو
اسلامی فلسفہ پیش کرتی ہے اس کا مادہ پرستوں کے نظریہ سے بالواسطہ کوئی ٹکراؤ نہیں۔البتہ فرق
یہ ہے کہ دنیا دار مادہ پرست حوادث زمانہ کو طبعی محرکات اور موجبات کا نتیجہ قرار دینے پر ہی اکتفا
کرتا ہے جبکہ اسلام اس حد تک اس مادی فلسفہ کی تائید کرنے کے علاوہ یہ زائد بات بیان کرتا ہے۔اگر چہ تمام حوادث کی کوئی طبعی وجہ موجود ہے اور خدا تعالیٰ کی منظم تخلیق اور کامل نظام خلق کا
تقاضا بھی یہی ہونا چاہئے تھا لیکن بات یہی ختم نہیں ہو جاتی بسا اوقات اللہ تعالیٰ بلند تر مذ ہبی مقاصد
کے حصول کے لیے انہی طبعی ذرائع کو استعمال کرتا ہے ہم خود اس کے پیدا کردہ ہیں اور اسی کے
تابع ہیں۔جب ایسا ہو اور حوادث زمانہ کو سزا یا تنبیہ کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس وقت یہی
طبعی قوانین جو نتیجہ ظاہر کرتے ہیں اس کا نام عذاب الہی رکھا جاتا ہے اس کے بر عکس قرآن کریم
سے یہ بھی ثابت ہے کہ طبعی قوانین کو جیسا کہ بعض اوقات رضائے الہی کے خاص اظہار کے لیے
ہی مسخر کیا جاتا ہے اور جب بھی ایسا ہو طبعی تغیرات کے نتیجہ میں کسی قوم یا اشخاص کے لیے غیر
معمولی فضل اور رحمت کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔حضرت نوح نے اپنی قوم کو جہاں عذاب الہی
سے ڈرایا وہاں ایمان کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں اور رحمتوں کا وارث بننے کا وعدہ بھی
دیا اور اس بات کی ترغیب دی کہ بجائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے قوانین طبعی کو اپنا
دشمن بناؤ اور اس کو راضی کر کے قوانین طبعی کو اپنا غلام اور خدمت گار بناؤ۔سورۃ نوح میں اس
مضمون کو نہایت لطیف رنگ میں بیان فرمایا گیا ہے۔اس سے اسلامی فلسفہ عذاب و ثواب بڑی
آسانی سے واضح ہو جاتا ہے۔اس امر سے تو ہماری دنیا بخوبی آگاہ ہے کہ حضرت نوح کے لیے قوم پر
بکثرت بارش کے ذریعہ عذاب بنایا گیا لیکن عام طور پر اس حقیقت سے لوگ بے خبر ہیں کہ قرآن
کریم کے ارشاد کے مطابق یہی بارش رحمت الہی کا مظہر بھی بن سکتی تھی۔ایک امر تو بہر حال مقدر
ہو چکا تھا کہ طبعی قوانین کے نتیجہ میں اس علاقہ میں جہاں حضرت نوح کی قوم آباد تھی بکثرت
12

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
بارشیں برسنے والی تھیں۔اس امر کا فیصلہ کہ یہ بارش رحمت کی ہو یا عذاب کی، قوم نوح پر چھوڑ
دیا گیا۔حضرت نوح کہتے ہیں :-
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا۔يُرْسِلِ السَّمَاءِ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا۔وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنهرًا -
( سورة نوح: ۱۱-۱۳)
ترجمہ : میں نے ان سے کہا اپنے رب سے استغفار کرو وہ بڑا بخشنے والا ہے۔اگر تم
تو بہ کرو گے تو برسنے والے بادل کو تمہاری طرف بھیجے گا اور مالوں اور اولاد سے
تمہاری امداد کرے گا۔اور تمہارے لیے باغات اگائے گا اور تمہارے لیے دریا
چلائے گا۔اب دیکھئے کتنا پر لطف مضمون ہے اور عقل انسانی کے لیے کسی اعتراض کی گنجائش نہیں
چھوڑی گئی۔وہی بارش جس کے سامان طبعی قوانین کے نتیجہ میں نامعلوم طویل مدت پہلے سے تیار
ہور ہے تھے۔وہی بارش عذاب بن کر بھی آسکتی تھی اور انعام بن کر بھی۔اگر انعام بن کر آتی تو
اس کے نتیجہ میں حضرت نوح کے قول کے مطابق جو یقیناً وحی الہی تھا اس طرح وقفے وقفے کے
ساتھ برستی کہ سیلاب لانے کی بجائے فیض رساں نہریں بہادیتی اور اس کے نتیجہ میں حضرت نوح
کی قوم کے اموال غیر معمولی برکت پاتے اور ان کے نفوس میں بھی برکت پڑتی۔لیکن افسوس کہ
انکار نے اس پانی کو کیسے عذاب کے پانی میں تبدیل کر دیا کہ خطہ ارض کے کونے کونے میں طوفان
نوح ایک مثل بن چکا ہے۔پانی کا ذکر چل پڑا ہے اس لیے ایک دفعہ پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں پانی
سے جو دو مختلف خدمات لی گئیں ان کا بیان بھی یہاں بے محل نہ ہو گا۔ایک بات تو پہلے بیان کی
جاچکی ہے کہ کس طرح پانی کو عذاب الہی کے طور پر استعمال کیا گیا اور فرعون اور اس کی قوم کو اس
کے نتیجہ میں ہلاک کر دیا گیا۔حضرت موسیٰ کے تعلق میں ہی پانی کے رحمت بننے کی ایک عملی مثال
بھی موجود ہے۔جس پانی نے فرعون اور اس کے لشکر کو بے شمار وسائل کے باوجو د مغلوب کر دیا وہ
13

آج 10 میں سے 10 باقی