ایک اور اہم سوال
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ہو گئے کم فہم معاندین بڑے تمسخر سے اس بات کا ذکر کرتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ قرآن کریم
کی پیش کردہ تعلیم کی رو سے سنت انبیاء یہی چلی آئی ہے کہ عذاب کی خبر کے بعد اس سے بچنے کے
ظاہری اسباب ضرور اختیار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خود انہیں ہر قسم کی پیش بندی کا ارشاد فرماتا ہے
یہ کبھی نہیں ہوا کہ عذاب الہی کی خبر سن کر انبیاء عین بیچ مقام عذاب کے ڈیرہ ڈال لیں۔عذاب کی بعض قسمیں ایسی بھی ہوا کرتی ہیں جن سے بچنے کے لئے بظاہر کوئی ظاہری ذریعہ
اختیار نہیں کیا جاتا لیکن اس کے باوجود وہ عذاب خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو ہلاک کرنے کی
قدرت نہیں رکھتا۔اس نوعیت کے عذابوں کے متعلق چونکہ انبیاء کو پہلے سے مطلع کر دیا جاتا
ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ جس حد تک انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ارشاد فرماتا ہے۔اس سے
بڑھ کر وہ کوئی تدبیر اختیار نہیں فرماتے پھر بھی وہ دشمن جو ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے پر قادر
ہو تا ہے وہ تو عذاب کی زد سے بچ نہیں سکتا لیکن انبیاء اور ان کے ساتھی بعض نامعلوم محرکات کی
بناء پر اس کی پکڑ سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کی مثال تاریخ انبیاء میں حضرت موسی کے زمانہ میں ملتی
ہے جب کہ بنی اسرائیل کو صرف ایک احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا ارشاد ہوا۔یعنی خمیر کھانے
سے روک دیا گیا۔اس کے سوا کوئی اور ایسی تدبیر اختیار نہیں کی گئی جس کا صحف سابقہ یا تاریخ میں
ذکر ملتا ہو۔فرعون کی قوم اس کے برعکس ہر قسم کی وبائی امراض کے مقابلہ کے لئے تمام معلوم
ذرائع اختیار کرنے پر آزاد تھی لیکن جب بعض وبائی بیماریوں نے جن کا تعلق خون سے تھا ان کی
قوم پر حملہ کیا تو حضرت موسیٰ کے ماننے والے انہی لوگوں میں رہنے کے باوجود ان بیماریوں سے بچ
گئے اور فرعون کی قوم عموماً ان کا شکار ہو گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اس کی
مثال طاعون کے عذاب کی شکل میں ملتی ہے جس کی تفصیل آئندہ آئے گی۔ایک اور اہم سوال
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آدم کے مخالفین اگر صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے اور نوح کے
منکرین کا نشان باقی نہیں رکھا گیا اور موسیٰ کا مقابلہ کرنے والے اگر نیل کی موجوں کی نذر ہو گئے
اور داؤد کے دشمنوں کی صف اگر لپیٹ دی گئی اور عیسی کے ماننے والوں کو بھی اس کے منکرین پر
33
حوادث طبعی یا عذاب الہی
ایسا عظیم الشان غلبہ حاصل ہو گیا کہ وہ جو کبھی تعداد میں کم تھے وہ غالب اکثریت میں تبدیل
ہو گئے اور وہ جو کبھی محکوم اور مظلوم تھے حاکم اور جابر بن گئے۔پھر کیوں آنحضرت
صلی الیہ کم جو
نبیوں کے سرتاج اور سردار اور خاتم المرسلین ہیں آپ کی تائید میں عذاب الہی نے وہ معجزات نہ
دکھائے کہ جو گزشتہ انبیاء کی تائید میں دکھا چکا تھا اور کیوں آج تک آپ کو اپنے مخالفین پر اتنا غلبہ
بھی نصیب نہیں ہو سکا جتنا حضرت عیسی کے ماننے والوں کو واقعہ صلیب کے چند سو سال کے اندر
نصیب ہو گیا ؟
اس کے جواب میں پہلا قابل توجہ امر یہ ہے کہ قرآن کریم نے کہیں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ
عذاب الہی کا مقصد بلا استثناء ہمیشہ یہی ہوا کرتا ہے کہ مخالف قوم کلیۂ مٹا دی جائے اگر چہ قرآن
کریم بعض ایسی قوموں کا ذکر بھی کرتا ہے جن کے متعلق یہی فیصلہ ہو چکا تھا کہ ان کا نام و نشان مٹا
دیا جائے لیکن قاعدہ کلیہ کے طور پر پیش نہیں کرتا۔ہاں اگر قاعدہ کلیہ ہے تو صرف یہ کہ
عذاب الہی کے نتیجہ میں انبیاء کی جماعتوں کو اپنے مخالفین کی جماعتوں پر لازماً غلبہ نصیب ہو جاتا
ہے۔بعض اوقات اس غلبہ کے بعد مخالف قوم کا ایک حصہ باقی رکھا جاتا ہے اور اس کے باقی رکھے
جانے میں بھی ایک عذاب کا پہلو ملتا ہے۔دنیا میں متعدد ایسی خانہ بدوش اور بادیہ پیما قو میں ملتی ہیں
جو سخت ذلت اور رسوائی کی زندگی بسر کر رہی ہیں اگر ان کی تاریخ کا تتبع کیا جائے تو بعید نہیں کہ
اس خطہ زمین کے کسی صاحب جلال نبی کے انکار کے نتیجہ میں ان کے ابتدائی مولد و مسکن پر
لعنت کی گئی اور وہ اس قوم کے لئے عبرت کا نشان بن کر پیچھے چھوڑ دی گئی ہوں۔لیکن یہ کوئی تحقیق
شدہ مسئلہ نہیں محض ایک امکان ہے جہاں تک ٹھوس تاریخی حقائق کا تعلق ہے قرآن کریم اس
ضمن میں یہود کی مثال پیش کرتا ہے۔چنانچہ یہود کا باقی رکھے جانا اس طرز عذاب کی ایک مثال ہے
اور قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق ان کی ذلت اور رسوائی کی کہانی کو قیامت تک زندہ رکھنے کا ایک
ذریعہ ہے۔قرآن کریم اس ضمن میں فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو پہلے ہی
سے یہ خبر دے دی تھی کہ
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ۔(سورة آل عمران : ۵۲)
34
حوادث طبعی یا عذاب الہی
ترجمہ : میں تیرے ماننے والوں کو تیرے منکرین (یہود) پر قیامت تک غالب
رکھوں گا۔یہ پیشگوئی حضرت عیسی علیہ السلام کے وصال سے تین سو سال کے اندر نہایت شاندار
رنگ میں پوری ہو گئی اور آج تک قرآن کریم کی صداقت پر ایک زندہ نشان بنی ہوئی ہے۔عجیب
بات یہ ہے کہ اناجیل یا عہد نامہ جدید میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔حالانکہ یہ ایک ایسی اہم
اور شاندار پیشگوئی تھی کہ بائبل کو اول طور پر اس کا ذکر کرنا چاہئے تھا تاہم بائبل خاموش رہی اور
قرآن کریم نے اس کا ذکر فرما دیا اور اس وقت سے لے کر آج تک دنیا کی تاریخ قرآن کریم کے
اس بیان کی تصدیق کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔یہاں ضمناً یہ بھی معلوم ہو گیا کہ عذاب الہی کی ایک
قسم یہ بھی ہے کہ کسی قوم کو ذلت اور مغلوبیت کی حالت میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِذ بنا کر تا قیامت زندہ
رکھا جائے۔پھر ایک ضمنی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عہد حاضر میں ایک مسلمان علاقہ میں یہود کو غلبہ
کیوں نصیب ہوا اور کیوں عالم اسلام کے عین وسط میں ان کو ایک ظالمانہ حکومت قائم کرنے کی
توفیق ملی ؟ اس سوال پر تفصیلی بحث کا تو یہ موقعہ نہیں البتہ اشارہ یہ کہنا کافی ہو گا کہ قرآن کریم میں
پہلے ہی سے اس عارضی غلبہ کی بھی پیشگوئی موجود ہے اور اس کا ایک مقصد یہ بھی معلوم ہو تا ہے
کہ یہود پر اور اہل دنیا پر یہ بات روشن کر دی جائے کہ اس قوم کو قیامت تک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ بنانا
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ظلم اور تعدی کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ یہ قوم اپنی سرشت کے لحاظ سے اس
حد تک بگڑ چکی ہے اور ان کے دل ایسے سخت ہو چکے ہیں کہ اگر انہیں کبھی غلبہ نصیب ہو تو انتہائی
ظلم اور سفاکی پر اتر آئیں گے۔لہذا یہ اس قابل نہیں رہے کہ انہیں کبھی دنیا کی سرداری بخشی
جائے۔اب ہم اصل سوال کی طرف واپس آتے ہیں۔کہ آنحضرت صلی للی یم کے مخالفین پر کیوں
ایسا عذاب الہی نازل نہیں ہوا جو ان کو کلیہ آنحضرت صلی علی ایم کے دین کے مقابل پر مغلوب کر دیتا
35
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اگر آپ تمام بنی نوع انسان کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے تھے تو محض عرب قوم پر غلبہ عقل کو مطمئن
نہیں کر سکتا۔آج جبکہ حضرت رسول اکرم صلی نیم کے ظہور کو چودہ سو برس ہونے کو آئے حالت یہ
ہے کہ دوسری قومیں تو الگ رہیں صرف عیسائیوں کے مقابل پر بھی مسلمان ہر لحاظ سے مغلوب
نظر آتے ہیں۔آج عیسائیوں کو ان پر عددی اکثریت بھی حاصل ہے۔اموال کا غلبہ بھی نصیب
ہے۔سیاسی غلبہ بھی نصیب ہے اور عسکری قوت کا غلبہ بھی نصیب ہے۔اسی طرح علمی تمدنی اور
معاشرتی طور پر بھی دنیا میں عیسائی قومیں غالب اور مسلمان اقوام مغلوب دکھائی دے رہی ہیں۔اس سوال پر غور کرتے ہوئے سب سے پہلے اس مسئلہ کو حل کرناضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے انبیاء کو جو غلبہ کا وعدہ دیا جاتا ہے اس کی مدت کیا ہونی چاہئے۔جب تک یہ طے نہ
ہو جائے کہ کتنے عرصہ میں غلبہ ہونا چاہئے اس وقت تک اس بارہ میں کوئی فیصلہ نہیں دیا جاسکتا۔قطعی
اس پہلو سے جب ہم انبیائے گزشتہ کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو اگر چہ غلبہ ایک آخری اور
نتیجہ کے طور پر واضح طور پر دکھائی دیتا ہے لیکن کوئی معین مدت ایسی نظر نہیں آتی جو اس بارہ میں
رہنما اصول کا کام دے سکے۔عیسائیت کے غلبہ کو ہی لیجئے حضرت عیسی علیہ السلام کے دعوی کے
بعد تقریبا تین سو سال تک عیسائیت ایک اُبھرتی ڈوبتی اور پھر ڈوبتی اور اُبھرتی ہوئی ناؤ کی طرح
دکھائی دیتی ہے جس کا مستقبل غیر یقینی نظر آتا ہے۔ایسے ایسے ادوار بھی عیسائیت پر آئے کہ قومی
اور ظالم دشمن سے بظاہر کلیۂ مغلوب ہو کر عیسائیوں کو زیر زمین غاروں میں پناہ لینی پڑی۔اصحاب
کہف کی یاد گار وہ غاریں آج بھی یورپ میں موجود ہیں جن کا زیر زمین سلسلہ میل ہا میل تک پھیلا
ہوا ہے۔جنہیں کیٹا کوم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ان کے راستے اتنے پیچیدہ اور اند ھیرے ہیں
کہ آج کے جدید روشنی کے سامانوں کے باوجود بڑی احتیاط کے ساتھ قافلوں کی صورت میں
زائرین راستہ دکھانے والوں کے پیچھے چل کر معائنہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔اس کے باوجود
کئی زائرین راستہ بھٹک کر ان پیچ در پیچ ظلماتی راستوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔لیکن یہی ظلماتی راہیں
کبھی موحد اور مظلوم عیسائیوں کے نور سے روشن تھیں۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے بالائے زمین
خطرات کو ان زیر زمین خطرات سے بہت زیادہ بھیانک پایا اور بسا اوقات سال ہا سال کا عرصہ
36
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
انہیں غاروں میں بسر کر دیا لیکن یہ پسند نہ کیا کہ قوی دشمن کے خوف سے اپنے دین کو تبدیل کر
دیں۔سطح زمین پر جیسے جیسے رومن تاریخ کروٹیں بدلتی رہی ویسے ویسے ہی یہ عیسائی اقوام کبھی باہر
نکل کر کھلے آسمان تلے دم لے لیتیں اور کبھی پھر غاروں میں پناہ گزیں ہو کر ایک نیم خوابیدہ سی
زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتیں۔یہ دور اس طرح چلتارہا یہاں تک کہ عذاب کی مختلف شکلوں
نے پے در پے صدمے پہنچا کر عظیم سلطنت روما کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور آخر دنیا نے یہ حیرت
انگیز نظارہ دیکھا کہ عیسائیت ان غاروں سے نکل کر ترقی کے بلند و بالا میناروں کی زینت بن گئی اور
آج ان اقوام کی تعمیر کردہ سر بفلک عمارتیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔غیر
معمولی بلندی کی وجہ سے انہیں سکائی سکریپر ز کا نام دیا گیا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے
کہ وہ لوگ جو کبھی خدا تعالیٰ کے پیغام کے لئے سطح زمین پہ نہ بس سکتے تھے اور بالائے زمین کھلی فضا
میں رہنے کی بجائے انہوں نے محض خدا کی خاطر زیر زمین گہری، تنگ و تاریک غاروں میں رہنا
پسند کر لیا اللہ تعالیٰ نے انہیں ظاہری رفعتیں بھی ایسی عطا کیں کہ ان کی عمارتیں ہی نہیں وہ خود
بھی آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔کبھی ان کے قدم چاند کی سر زمین کو روندتے ہیں
اور کبھی ان کے راکٹس مارس کی بلندیوں کو سر کر لیتے ہیں۔پس جہاں تک واقعات کا تعلق ہے گو
ہر دنیاوی معیار کے لحاظ سے یہ بات ناقابل فہم اور نا ممکن دکھائی دیتی ہے کہ حضرت عیسی کی وفات
کے بعد تین صدیوں کے کمزور عیسائی کسی وقت دنیا پر ایک عظیم غلبہ حاصل کر لیں گے اور سماء
الدنیا پر پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔لیکن واقعات اس ناممکن تصور کو ممکن بنا کر دکھارہے
ہیں۔حضرت عیسٰی علیہ السلام کو صرف بنی اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا تھا اور اگر غیر
قومیں ان کے پیغام کو بزور شمشیر دبانے کی کوشش نہ کرتیں تو ممکن ہے کہ عیسائیت محض بنی
اسرائیل تک محدود رہتی سوائے اس کے کہ اپنے ترقی کے سفر کے دوران اپنے دائیں بائیں
وقتاً فوقتاً کچھ پگڈنڈیاں بنالیتی لیکن لَاغْلِبَنَّ آنَا وَرُسُلِی کے اٹل قانون سے جب غیر قوموں نے
ٹکر لی ہے تو وہ خائب و خاسر ہو کر کلیۂ مغلوب ہونے پر مجبور کر دی گئیں۔بہر حال اس میں کوئی
37
حوادث طبعی یا عذاب الہی
شک نہیں اور یہ حقیقت اپنی جگہ قائم رہتی ہے اور یہ عہد نامہ جدید سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ
عیسائیت ایک محدود قوم اور ایک خاص نسل کے لئے ایک معین وقت تک پیغام حیات مقرر کی گئی
تھیں اور اس کا مشن فی ذاتہ کبھی بھی عالمی مشن مقرر نہیں ہوا چنانچہ عہد نامہ جدید میں اشارہ بھی
اس بات کا ذکر نہیں ملتا کہ حضرت مسیح کا پیغام کل عالم اور ہر زمانہ کے لئے تھا۔پس سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر رَسُولًا إلى بنج اشراء بیل کو غلبہ کے لئے تین سوسال
درکار تھے بلکہ تین سو سال کے بعد بھی غلبہ کا حامل نہیں ہوا بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ غلبہ کی تکمیل
کے سامان پیدا ہو گئے تو وہ رسول جس کا دعوی ہی یہ ہو یا آئیهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
کہ اے بنی نوع انسان میں تم سب کے لئے خواہ مشرق میں بسنے والے ہو یا مغرب میں ، سفید
قوموں سے تعلق رکھتے ہو یا سرخ گندم گوں یا زرد یا سیاہ فام میں تم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں اتنے بڑے اور عظیم الشان مقصد کے حصول کے لئے اور اس
عظیم پیغام کے تمام دنیا پر کلیتہ غالب آنے کے لئے تین سو سال کے مقابلہ پر نسبتاً ایک زیادہ لمبا
زمانہ مقرر ہونا چاہئے۔قرآن و حدیث کی طرف جب ہم رہنمائی کے لئے رجوع کرتے ہیں تو صاف
معلوم ہو تا ہے کہ اسلام کا غلبہ دو ادوار میں منقسم کر دیا گیا ہے۔پہلا دور یعنی اسلام کے اولین غلبہ
کا دور شان محمدی سے تعلق رکھتا ہے اور حضرت محمد مصطفی ملی لی ایم کے وقت سے لے کر اس وقت
تک ممتد ہے جب اسلام کے لئے یہ مقدر تھا کہ اس کے غلبہ کی پہلی روڑک کر مائل بہ انحطاط
ہو جائے گی اور اسلام کو ایسے خطر ناک ایام کا منہ دیکھنا پڑے گاجو دنوں کی نسبت راتوں کے زیادہ
مشابہ ہوں اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنی خاص قدرت اور جلوہ نمائی کے ساتھ پھر فضل عظیم لے کر
آئے گا اور حضرت محمد مصطفی صل الله علم کو ایک مرتبہ پھر اپنی ظلی شان میں آخرین 1 میں مبعوث
کرے گا۔تا کہ آپ کے نقش قدم پر قدم بقدم چلنے والا مہدی دوبارہ ان کے دلوں کو ایمان سے
منور کر دے اور اگر ایمان ثریا تک بھی اٹھ چکا ہو تو ثریا سے اتار کر اس کی شمعیں مسلمانوں کے
1 سورۃ الجمعہ آیت نمبر ۳-۴۔2 بخاری کتاب التفسیر سورۃ الجمعہ۔38
سینوں میں روشن کر دے۔حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اسی طرح جب اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی للی کم پر یہ انکشاف فرمایا کہ اسلام کو دوسرے تمام
ادیان پر غالب کر دیا جائے گا تو ایک صحابی کے سوال پر کہ ایسا کب ہو گا؟ حضور اکرم صلی ا ہم نے
ارشاد فرمایا کہ یہ اس وقت ہو گا جب مسیح 1 نازل ہو گا وہ صلیب کو توڑ دے گا۔خنزیر کو قتل کرے
گا اور حکم اور عدل بن کر ( قوموں، مذاہب اور فرقوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے) آئے گا۔مندرجہ بالا کی روشنی میں یہ صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ مکمل غلبہ سے قبل ہی اسلام کا روبہ تنزل
ہو جانا کوئی ایسی علامت نہیں جو اسلام کی آخری شکست اور ناکامی کی غمازی کر رہی ہو۔بلکہ یہ ایک
درمیانی کیفیت ہے جس کا غلبہ سے پہلے ظاہر ہونا شروع ہی سے مقدر تھا۔جس طرح پہلی قوموں
پر اونچ نیچ کے حالات آتے رہے لیکن آخری اور قطعی اور اٹل فیصلہ پر اثر انداز نہ ہو سکے اسی
طرح اسلام پر انحطاط کا یہ دور خواہ کیسا ہی ہولناک نظر کیوں نہ آئے آنحضور صلی الم کی چودہ سو
سال قبل پیشگوئیوں کے مطابق ایک عارضی کیفیت سے بڑھ کر کوئی اور معنی نہیں رکھتا اس کا دور
ہو جانا ایک اٹل تقدیر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔پس پہلے ہی سے یہ خبر دے
دی گئی تھی کہ اس وقت جب آخرین میں آنحضرت صلی للی یکم کی علی بعثت کا وقت آئے گا تو مسلمان
کو دوبارہ مسلمان بنایا جائے گا۔اور عیسائیت پر اسلام کی یورش کا آغاز ایک ایسے فتح نصیب جرنیل کی
قیادت میں کیا جائے گا جو مسیح کا نام پا کر جھوٹے صلیبی مذہب کے دلائل کو پارہ پارہ کر دے گا اور
مغربی تہذیب کا قلع قمع کرے گا۔جب ان پیشگوئیوں کی طرف نظر اٹھتی ہے تو دل اس بات پر
مطمئن ہو جاتا ہے کہ جب انحطاط کی خبر لفظاً لفظاً اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ پوری ہو گئی تو بلا شبہ
ادیان عالم پر ایک عالمی اور کامل غلبہ کی خوشخبری بھی اس کے بعد جلد پوری ہونے والی ہے۔ایک
انگریزی شاعر نے اس مضمون کو ایک مصرعہ میں یوں بیان کیا ہے کہ :-
If winter comes, can spring be far behind۔یعنی اگر خزاں آگئی ہے تو بہار آنے میں بھلا کیا دیر ہو گی۔1 ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج الد جال ص ۵۹۴
39
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
پس جس مخبر صادق نے خزاں کے آنے کی خبر دی تھی اس نے بعد میں آنے والی بہار کی
بھی تو خوشخبری دی ہے۔پھر جیسے خزاں کی خبر پوری ہو گئی ویسے بہار کی بھی خبر بہر حال پوری ہو کر
رہے گی۔۔قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا
مذکورہ بالا بحث سے اگر قارئین کو یہ تو معلوم نہیں ہو سکتا کہ عیسائیت کے تین سو سال کے
مقابل پر اسلام کو اپنے مشن کی تکمیل کیلئے اور تمام ادیان پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے کتنی مدت
درکار ہے لیکن یہ امر تو بخوبی روشن ہو چکا ہو گا کہ اس مدت کا تعلق امام مہدی اور مسیح موعود کے
ظہور سے ضرور ہے اور امام مہدی اور مسیح موعود کے ظہور کا واقعہ ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت
رکھتا ہے یعنی ایک ایسے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو اس موڑ پر نصب ہے جہاں سے رفعتوں
سے اتر کر منزل کی طرف جانے والی ایک راہ نے دفتا ایک بلند ہوتی ہوئی شاہراہ میں تبدیل ہو جانا
تھا۔دوسروں کے لئے یعنی ان کے لئے جو مسلمان تو ہیں مگر جماعت احمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے۔یہ مدت غیر معین چلتی آرہی ہے۔لیکن احمدی جو ایک ایسے دعویدار پر ایمان لے آئے ہیں جس
نے آنحضرت صلی الم کی کامل غلامی میں مہدی زماں اور مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ان کے لئے
یہ مذت واضح طور پر معین ہو کر سامنے آچکی ہے اور ان کے لئے نزدیک ظہور اسلام کے بعد
چودھویں صدی اسلام کے عالمگیر غلبہ کی تیاری کی صدی ہے۔اصل مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے ایک دفعہ پھر ہم اس سوال کو لیتے ہیں کہ کیوں
آنحضرت صلی اللی علم کے مخالفین پر یعنی دنیا کے تمام ادیان غیر پر آج تک آنحضرت صلی ا یلم کے دین
کو غلبہ حاصل نہیں ہوا کیوں اس کے باوجود عذاب الہی نے انکار کرنے والی قوموں کو ہلاک کر کے
ان کا نشان دنیا سے مٹا نہیں دیا؟
اس سوال کے دو حصے ہیں اول یہ اسلام کو کیوں دور اول ہی میں مکمل غلبہ نصیب نہیں
ہوا۔اس کا ایک جواب تو پہلے گزر چکا ہے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ ہم کوئی علاقائی یا
قومی نبی نہیں تھے بلکہ آپ کا پیغام تمام دنیا کے لئے تھا اور تمام بنی نوع انسان کو دین واحد پر جمع کرنا
،۔40
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
آپ کا مقصود تھا۔اس لحاظ سے کامل غلبہ اس وقت مقدر ہو سکتا ہے جب دنیا کے ایک ہاتھ پر جمع
ہونے کے ظاہری اسباب بھی مہیا ہو چکے ہوں۔طلوع اسلام کے وقت ابھی یہ سامان مہیانہ تھے
بلکہ خطہ ارض کا ایک وسیع حصہ جسے ہم نئی دنیا کہتے ہیں ابھی تک دریافت نہیں ہو ا تھا۔اس وقت
اگر بظاہر معلوم دنیا پر کامل غلبہ ہو ہی جاتا تو قریبا آدھی دنیا ایسی پڑی رہ جاتی جو اسلام کے نور سے
نا آشنار ہتی۔اس کے علاوہ اس زمانہ میں مواصلات اور باہمی رابطے کے ایسے ذرائع ابھی ظاہر نہیں
ہوئے تھے جن کے نتیجہ میں تمام انسانوں کو ایک عالمی برادری کی صورت میں جمع کیا جاسکتا۔ان
امور کے پیش نظر یقینا غلبہ آخر کو اس وقت تک انتظار کرنا چاہئے تھا جب کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت
کے مطابق فاصلوں کی دوری مٹ جاتی اور پہاڑوں، بیابانوں اور وسیع سمندروں کی قدرتی فصیلیں
عملا اس طرح زائل ہو جاتیں کہ بین الا قوامی روابط کی راہ میں حائل نہ ہو سکتیں۔اس پہلو سے جب
ہم قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں تو اسمیں بکثرت ایسی پیشگوئیوں کا ذکر پاتے ہیں جس میں انسان
کی دور آخر کی ترقیات کا ذکر پایا جاتا ہے کہیں تیز رفتار سواریوں کا ذکر ملتا ہے کہیں انسانوں کے باہم
ایک دوسرے کے ساتھ مل جانے کا تذکرہ ہے کہیں کتب اور رسائل کی بکثرت اشاعت کی پیشگوئی
کی گئی ہے جس کے ذریعہ انسان ایک دوسرے کو بآسانی خیالات اور نظریات پہنچا سکتا ہے پھر ایسی
پیشگوئیاں بھی موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ بعض ایسے سمندر آپس میں ملا دیئے جائیں گے
جن کے درمیان نزول قرآن کے وقت خشکی کی دیوار حائل تھی۔ان پیشگوئیوں پر غور کرتے
ہوئے انسان طبعا یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ غلبہ آخر کے وقت سے قبل یہ علامات ظاہر ہو چکی ہوں گی یا
اُس دور میں تیزی کے ساتھ ترقی پذیر ہوں گی۔پس جب بھی انسان ان علامات کو ظاہر ہوتے
دیکھے طبعا اسے توقع رکھنی چاہئے کہ اس امام کا ظہور بھی نزدیک ہے جس نے ادیان باطلہ پر اسلام
کو غالب کرنے کی آخری تحریک چلائی تھی۔سوال کے دوسرے حصے کا تعلق اس بات سے تھا کہ اگر مکمل غلبہ نصیب نہیں ہو سکا تو
عذاب الہی نے کیوں مخالف قوموں کو نابود نہ کر دیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر غلبہ کے دو ادوار
مقدر تھے جیسا کہ اوپر کی بحث سے ظاہر ہے تو عذاب الہی کے بھی دو ہی ادوار مقدر ہونے چاہئیں
41
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
تھے ایک دور اول اور ایک دور آخر۔عقل اس بات کو ایک لحظہ کے لئے بھی قبول نہیں کر سکتی کہ
آخری غلبہ تو کسی بعد کے زمانہ کے لئے ہو لیکن عذاب الہی اس زمانہ کا انتظار کئے بغیر قوموں کی
صف لپیٹ دے پس اگر غلبہ اس عہد آخر میں مقدر ہے تو عذاب الہی کا ایک دور بھی اس آخری
زمانہ سے منسلک ہونا چاہئے۔قرآن کریم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے اور متعدد آیات اس
طرف دلالت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ آنحضرت صلی علیم کے منکرین پر آخری حجت پوری کرنے
کے لئے بہت سے نشانات اور عذاب مقدر ہیں جن میں سے بعض کا تعلق آگ سے ہے اور بعض
زلزلوں سے مشابہت رکھتے ہیں اور بعض اپنی وسعت اور قوت میں ایسے عظیم الشان ہوں گے جو
پہاڑوں کی طرح بڑی بڑی عظیم الشان اور قوی ہیکل قوموں کو آن واحد میں ملیا میٹ کر دیں گے
اور ان کی عظمتیں خاک میں مل جائیں گی۔یہاں تک کہ یا تو وہ ایمان لانے پر مجبور ہوں گے یا عملا
اس دنیا سے نابود کر دیئے جائیں گے۔غرضیکہ وہ روکیں جو ان کو آنحضرت صلی علیم کی کامل اطاعت
سے محروم رکھے ہوئے تھیں وہ راہ سے ہٹ جائیں گی۔سورۃ طہ میں اس نوعیت کے عذاب کا ذکر
(سورة طه : ۱۰۶ تا ۱۰۹)
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ان قوموں کو تمثیلی زبان میں پہاڑ قرار دیتے ہوئے فرماتا ہے:۔وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّ نَسْفًا۔فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا ۖ لَّا
تَرى فِيهَا عِوَجًا وَلَا آمَنَّا - يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَاعِوَجَ لَهُ وَخَشَعَتِ
الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا
ترجمہ : وہ تجھ سے پہاڑوں کے متعلق پوچھتے ہیں تو کہہ دے کہ میر ارب ان کو اکھاڑ کر
پھینک دے گا اور ان کو ایک ایسے چٹیل میدان کی صورت میں چھوڑ دے گا کہ نہ تو تو
اس میں کوئی موڑ دیکھے گا اور نہ کوئی اونچائی۔اس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے
چل پڑیں گے جس کی تعلیم میں کوئی کجی نہ ہو گی اور رحمن ( خدا کی آواز ) کے مقابلہ
میں ( انسانوں کی آواز میں دب جائیں گی پس تو سوائے کھسر پھسر کے کچھ نہ سنے گا۔اس آیت کے مضمون کا تعلق قیامت کبریٰ اور اخروی دنیا کے واقعات سے نہیں بلکہ اسی
دنیا کے واقعات سے ہے اگر یہ مراد لی جائے کہ پہاڑوں کا مٹایا جانا اس وقت ہو گا جب کہ ظاہری
42
حوادث طبعی یا عذاب الهی
قیامت آئے گی اور دنیا کی ہر چیز صفحہ ہستی سے معدوم ہو جائے گی تو يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ
لَا عِوَج له کے کوئی معنی نہیں بنتے کیونکہ اس دن اہل دنیا ایسے بلانے والے یعنی حضرت
محمد مصطفی صل
الله لم کی کامل اطاعت کرنی شروع کر دیں گے۔جس کے کردار میں اور جس کی تعلیم
میں کوئی کبھی نہیں۔ظاہری بات ہے کہ جس وقت ظاہری پہاڑ اڑائے جار ہے ہوں گے اور ظاہری
زمین چٹیل بنائی جارہی ہو گی اس وقت بھلا انسان کس شمار میں ہو گا کہ وہ اس قیامت کے دوران نہ
صرف زندہ رہے بلکہ روز مرہ کے معمول کے مطابق اپنے سیاہ و سفید کا مالک ہو اور جس دین کو
چاہے رد کر دے اور جس دین کو چاہے اختیار کرے۔پس يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ کے مضمون
نے واضح کر دیا کہ جن پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کیا جانا تھاوہ کوئی ظاہری پہاڑ نہیں بلکہ اسلام کی راہ میں
حائل وہ عظیم قومیں ہیں جو پہاڑوں کی طرح قوی ہیکل اور مستحکم نظر آئیں گی اور اسلام کی راہ
رو کے کھڑی ہوں گی۔قرآن کریم میں دوسری جگہ بھی پہاڑوں کا ذکر تمثیل کے طور پر آتا ہے
لیکن یہاں اس کی تفصیلی بحث کا موقع نہیں۔بہر حال ایک بات تو واضح ہے کہ جن پہاڑوں
کے ملیا میٹ کئے جانے کا ذکر ہے ان کے ساتھ اشاعت اسلام کا براہ راست تعلق ہے اس وقت
عالم اسلام زبان حال سے یہ سوال کر رہا ہو گا کہ ان پہاڑوں کا کیا بنے گا اور کیسے اسلام ان عظیم
قوموں پر غالب آئے گا جو اپنی کثرت کے لحاظ سے بھی مسلمانوں پر غالب ہیں۔ساز وسامان اور
شوکت کے لحاظ سے بھی، دولت کے لحاظ سے بھی اور علمی اور سیاسی برتری کے لحاظ سے بھی۔پس
آج جب کہ ہر حال میں مسلمان ان کا دست نگر ہو چکا ہے یہاں تک کہ ان کی گندی اور کرم خوردہ
تہذیب کو بھی اپنائے چلا جا رہا ہے تو کیسے اسلام اور اسلامی اقدار ان عظیم قوتوں پر غالب آئیں
گی۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ اے میرے رسول تو ان سے کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ ان پہاڑوں جیسی
سر بلند اور مغرور قوموں کو خاک میں ملا دے گا اور ان کی تکبر کی گردنیں توڑے گا۔وہ ریزہ ریزہ
کر کے چٹیل میدان کی طرح زمین کے ساتھ ہموار کر دی جائیں گی۔تب عاجزی اور انکساری کے
اس مقام پر اتر آنے کے بعد وہ اس لائق ہونگی کہ تیری پیروی کریں۔یعنی تیری اس تعلیم کی
پیروی کریں جس میں کوئی خم اور کج نہیں۔43
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
قرآن کریم میں اور بھی بہت سے مقامات پر جن کا پہلے بھی ذکر گزر چکا ہے ایسے عذابوں کا
اشارہ ملتا ہے جن کا دور آخر سے تعلق ہے لیکن اب یہ سوال پید اہوتا ہے کہ جب چودہ سو سال کے
عرصہ میں جب دنیا ان چیزوں کو بھلا بیٹھی اور صدیوں پہلے کی تنبیہات نقش کا لعدم کی طرح انسانی
ذہنوں سے مٹ چکی ہیں تو پھر کیا اللہ تعالیٰ کا عذاب بغیر کسی تنبیہ ٹو کے زمانہ کو آپکڑے گا؟ اس
سوال کا جواب بھی عملاً اوپر گزر چکا ہے اور یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ عذاب الہی کے نئے دور سے پہلے
اس امام کا ظہور مقدر تھا جس نے از سر نو دنیا کو آنے والے کڑے وقت سے خبر دار کر دیا تھا۔یہ خبر کس طرح دی اور آنے والے عذاب کی کیا تفاصیل بیان کیں اور کس حد تک یہ
خبریں پوری ہو چکی ہیں اور کس حد تک پورا ہونا ابھی باقی ہیں۔یہ وہ امور ہیں جس پر ہم آئندہ قسط
میں بحث کریں گے۔جماعت احمدیہ کا یہ دعویٰ ہے کہ دنیا کے موجودہ بے پناہ مصائب اور تکالیف کا یہ نہ ختم ہوتا
ہو ا سلسلہ کوئی عام روز مرہ کے واقعات کی زنجیر نہیں بلکہ عذاب الہی کی حیثیت رکھتا ہے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے ہی سے ان امور کے متعلق باخبر کر دیا تھا اور بڑی واضح اور بین
پیشگوئیوں کے ذریعہ اہل دنیا کو متنبہ کر دیا تھا کہ اسلام کے غلبہ نو کا دور شروع ہو چکا ہے اگر
آنحضرت صلی اللی کم اور آپ کی امن بخش تعلیم کے سامنے دنیا نے سر تسلیم خم نہ کیا تو اللہ تعالیٰ پے در
پے عذابوں سے اس دنیا کو جھنجوڑ جھنجوڑ کر خواب غفلت سے بیدار کرے گا۔یہ سلسلہ جاری رہے
گا اور ختم نہ ہو گا جب تک کہ اسلام کو آخری اور قطعی عالمگیر غلبہ نصیب نہ ہو جائے۔آئیے ہم اس مضمون کے مختلف حصوں کا جائزہ لیں کہ بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اپنے
مشن کو کس طرح پورا فرمایا اور اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس مشن
پرمامور تھے۔عذاب الہی کی جو قسمیں قرآن کریم کی بیان کردہ مذہبی تعلیم کی روشنی میں پیش کی گئی ہیں
ان کے ذکر کے وقت یہ امر نظر انداز ہو گیا تھا کہ انبیاء کی بعثت کے بغیر بھی بعض اوقات طبعی
حوادث کو عذاب کا نام دیا جاتا ہے۔یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب کوئی قوم اپنے اعمال اور
44