مخاطبین کی پہلی قسم
ہدایاتِ زرّیں
7
ہدایات زریں
رہے ہیں۔دوسرے وہ جو اس وقت تو کام نہیں کر رہے۔لیکن دو تین سال کے بعد کام
کرنے والے ہیں اور تیسرے وہ جنہوں نے کام لینا ہے۔مخاطبین کی پہلی قسم
پھر اس وقت میرے سامنے تین قسم کے لوگ ہیں ایک تو وہ جن کا حلقہ نظر بہت ہی
محدود ہے جیسے طالب علم جو آئندہ کام کرنے والے ہیں ان کا حلقہ نظر بہت ہی محدود
ہے۔اور ان کی مثال ایسی ہے جیسی کہ کنویں کے مینڈک کی ایک مثل بیان کی جاتی ہے کہ
کوئی کنویں کا مینڈک تھا وہ سمندر کے مینڈک سے ملا اور پوچھا بتاؤ سمندر کتنا بڑا ہے۔سمندر کے مینڈک نے کہا بہت بڑا ہوتا ہے۔اس نے کہا کیا کنویں جتنا۔کہا نہیں بہت بڑا
ہوتا ہے۔اس پر کنویں کے مینڈک نے ایک چھلانگ لگائی اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے۔اس
نے کہا نہیں۔یہ کیا ہے وہ بہت بڑا ہوتا ہے۔اس پر کنویں کے مینڈک نے دو تین اکٹھی
چھلانگیں لگا کر پوچھا اتنا بڑا۔اس نے کہا یہ کیا بے ہودہ اندازہ لگاتے ہو سمندر تو بہت بڑا
ہوتا ہے کنویں کے مینڈک نے کہا تم بہت جھوٹے ہو اس سے بڑا کیا ہوسکتا ہے میں تم جیسے
جھوٹے کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا۔تو طالب علموں کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے۔ان کو
اگر ایک بات بھی مل جاتی ہے اور استاد سے کوئی ایک دلیل بھی سن لیتے ہیں تو کہتے ہیں اسی
دلیل کو لے کر کیوں لوگ نہیں نکل جاتے اور ساری دُنیا کو کیوں نہیں منوا لیتے۔اس کی کیا
تردید ہوسکتی ہے اور کون ہے جو اس کو توڑ سکتا ہے۔حالانکہ مختلف طبائع مختلف دلائل کی
محتاج ہوتی ہیں۔اور مختلف لیاقتوں کے دشمنوں کے مقابلہ میں مختلف ذرائع کو اختیار کرنا
پڑتا ہے۔اگر ایک دلیل ایک قسم کے پانچ دس آدمیوں کے لئے مفید ہوتی ہے تو سینکڑوں
8
ہدایات زریں
پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔وہ بعض اور قسم کے دلائل کے محتاج ہوتے ہیں۔پس مبلغ کے
لئے ایک نہ ختم ہونے والے خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے۔تو بعض لوگوں کے خیالات بالکل محدود ہوتے ہیں۔وہ ایک دلیل کو لے لیتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ یہ ایسی دلیل ہے کہ اس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا اور یہ سب کے لئے کافی
ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے پھر یا ایسے لوگوں کی مثال ان بچوں کی سی ہے جو گاؤں میں رہتے
ہیں اور ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ بیریوں کے درختوں کے سرے سے بیر کھا چھوڑے یا
جانوروں کے لئے چارہ لے آئے یا جانوروں
کو باہر چرا لائے۔انہوں نے نہ کبھی کوئی شہر
دیکھا ہوتا ہے نہ ریل اور تار سے واقف ہوتے ہیں اور جب کوئی اس کے متعلق انہیں باتیں
سناتا ہے تو وہ اس طرح سنتے ہیں جس طرح کہانیاں سنی جاتی ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپی ان
کو نہیں ہوتی اور نہ کوئی اثر ان پر پڑتا ہے۔ان بچوں میں سے بہت کم ایسے ہوتے ہیں جن
کے قلب پر یہ اثر پڑتا ہے کہ جب ہم بڑے ہوں گے تو ان چیزوں
کو دیکھیں گے ورنہ سب
ان باتوں کو سن کر اسی طرح مطمئن ہو جاتے ہیں جس طرح قصوں اور کہانیوں کو سننے
کے وقت ہوتے ہیں۔کہانیاں سن کر انہیں کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ جن باتوں کا ان میں ذکر
ہے ان کو ہم دیکھیں اور معلوم کریں۔یہی حال طالب علموں
کا ہوتا ہے۔اور ایسے ہی لوگوں کا
جن کے خیال وسیع نہیں ہوتے وہ سمجھتے ہیں کہ صرف ایک نکتہ سے وہ سب مباحثات میں فتح
پالیں گے۔وہ حیران ہوتے ہیں کہ دشمن کی فلاں دلیل کو توڑنا کون سی مشکل بات ہے۔ہمارے استاد نے یا فلاں مولوی صاحب نے جو بات بتائی ہے اس سے فوراً اسے رد کیا
جاسکتا ہے۔اور دشمن کو اپنی بات منوانے کے لئے مجبور کیا جاسکتا ہے۔وہ یہ سمجھتے ہی نہیں کہ
دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جو ایک غلط اور نا درست بات بھی ایسے طور پر پیش