مبلغ کے معنی اور اس کے کام

ہدایاتِ زرّیں

11
ہدایات زریں
مبلغ کے معنی اور اس کا کام
اس تمہید کے بعد میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ مبلغ کسے کہتے ہیں
اور اس کا کیا کام ہے؟ مبلغ کے معنی ہیں پہنچادینے والا مگر جب ہم یہ لفظ بولتے ہیں تو اس کا
یہ مطلب نہیں ہوتا کہ خواہ وہ کچھ پہنچا دے اس کو مبلغ کہا جائے گا۔بلکہ اسلامی اصطلاح
میں اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ ایسا شخص جو دوسروں کو اسلام کی تعلیم پہنچائے۔آج کل کے
مبلغ تو ظلی مبلغ ہیں۔بعض لوگ تو نبوت ظلی پر ہی بحث کر رہے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ
ہمارا سبھی کچھ ظل ہی ظلت ہے۔ایمان بھی ظلتی ہے تبلیغ بھی خالی ہے۔کیونکہ پہلے اور اصلی مبلغ
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ان کی وساطت اور ذریعہ سے ہی دوسرے لوگ
مبلغ بن سکتے ہیں۔اسی طرح اگر کوئی حقیقی اور اصلی مؤمن ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ہی ہیں۔ہم سب ظلی مؤمن ہیں کیونکہ ہم نے مؤمن بننے کے لئے جو کچھ لیا ہے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی لیا ہے۔تو حقیقی مبلغ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اب ہم
دیکھتے ہیں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے کس بات کا حکم دیا ہے۔خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کوفرماتا ہے بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبّك (المائدہ۔68) جو کچھ تجھ پر تیرے
رب کی طرف سے اتارا گیا ہے اسے لوگوں تک پہنچا دے۔اس کو مد نظر رکھ کر اسلامی مبلغ
کے یہ معنی ہوئے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا
دے اور اگر اس میں کوتاہی کرے تو مبلغ نہیں کہلا سکتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔بلغ
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ - پہنچا دے جو اُتارا گیا ہے تجھ پر تیرے رب کی طرف
ے۔وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَلَتَهُ اور اگر تو نے یہ کام نہ کیا تو تب خدا کا پیغام

12
ہدایات زریں
نہ پہنچایا۔اس کے اگر یہ معنی کئے جائیں کہ تو نے خدا کا کلام اگر نہ پہنچایا تو کلام نہ پہنچایا تو
کلام بے معنی ہو جاتا ہے مثلاً کوئی کہے کہ اگر تو نے روٹی نہیں کھائی تو نہیں کھائی۔یا پانی
نہیں پیا تو نہیں پیا۔تو یہ لغو بات ہوگی۔کیونکہ جب روٹی نہیں کھائی تو ظاہر ہے کہ نہیں
کھائی۔پھر یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ تو نے نہیں کھائی یا پانی نہیں پیا تو ظاہر ہے کہ نہیں
پیا۔پھر یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ تو نے نہیں پیا۔اس لئے وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ
رسلته (المائدة :۶۸) کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اگر تو نے خدا کا کلام نہیں پہنچایا تو کلام نہیں
پہنچایا۔بلکہ یہ ہیں کہ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ میں جو وسعت رکھی گئی ہے اس میں سے اگر کوئی
بات نہیں پہنچائی اس کا کوئی حصہ رہ گیا ہے تو تجھے جو کچھ پہنچانا چاہئے تھا اسے تو نے گویا
بالکل ہی نہیں پہنچایا۔کیونکہ وہ کلام بتمام و کمال پہنچانا ضروری تھا۔پس مبلغ کا کام یہ ہے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا وہ سارے کا
سارا دنیا میں پہنچا دے اور جو حصہ جس کے متعلق ہے اسے پہنچائے۔یہ نہیں کہ کسی اور کا
حصہ اور ہی کو دے آئے یا بعض کو ان کا حصہ پہنچا دے اور بعض کو نہ پہنچائے۔اگر وہ اس
طرح کرے گا تو اپنے فرض سے سبک دوش نہ ہوگا۔بلکہ اس کا فرض ہے کہ جس جس کا حصہ
ہے اس تک پہنچا دے مثلاً گھروں میں حصے بٹتے ہیں۔لوگ نائنوں کو حصہ دیتے ہیں کہ
فلاں فلاں گھروں میں دے آؤ۔اب اگر نائن کو دس حصے پہنچانے کے لئے دیئے
جائیں اور وہ ان میں سے آٹھ تو پہنچا دے مگر دونہ پہنچائے تو وہ یہ نہیں کہ سکتی ، آٹھ جو پہنچا
آئی ہوں اگر دو نہیں پہنچائے تو کیا ہوا ؟ پس جس طرح اس کا آٹھ حصے پہنچا دینا دو کے نہ
پہنچانے کے قصور سے اسے بری الذمہ نہیں کر سکتا۔اسی طرح مبلغ اگر ہر ایک کو اسکا حصہ
نہیں پہنچا تا بلکہ بعض کو پہنچا دیتا ہے تو وہ بری الذمہ نہیں ٹھہر سکتا۔اس لئے مبلغ کا فرض ہے

13
ہدایات زریں
کہ اسے جس قدر اور جس کے لئے جو کچھ دیا گیا ہے اسے پہنچا دے۔یہ بھی نہیں کہ سارے
کا سارا ایک ہی کو پہنچا دے۔مثلاً اگر ایک شخص کے گھر کے پاس جو آدمی رہتا ہو وہ اسے
عیسائیوں ، دہریوں، آریوں وغیرہ کے رد کے دلائل پہنچا دے لیکن جن عیسائیوں ،
دہریوں یا آریوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہوا نہیں یونہی چھوڑ دے۔تو اس کی نسبت یہ نہیں کہا
جا سکتا کہ اس نے پہنچا دیا کیونکہ اس کا فرض ہے کہ دہریوں کے رد کے دلائل دہریوں کو
بتائے اور عیسائیوں کے رد کے دلائل عیسائیوں کو بتائے اور آریوں کے رد کے دلائل
آریوں کو پہنچائے۔تو جس طرح کوئی شخص اگر وہ ساری چیزیں نہ پہنچائے جو اسے پہنچانے
کے لئے دی جائیں۔اور یا ان سب کو نہ پہنچائے جن کے لئے دی جائیں، بری الذمہ نہیں
ہو سکتا۔اسی طرح مبلغ ساری باتیں نہ پہنچائے اور جس جس کے لئے ہیں اس کو نہ پہنچائے تو
وہ مبلغ ہی نہیں ہو سکتا۔مثلاً کوئی اس طرح کرے کہ عیسائیوں میں جائے اور جا کر ان کی تو
تعریف کرے اور ان میں یہودیوں کے خلاف دلائل دینے شروع کر دے یا ہندوؤں
میں جائے اور ان کی تو تعریف کرے لیکن عیسائیوں کے خلاف تقریر شروع کر دے یا غیر
احمدیوں میں جائے اور ان کے بگڑے ہوئے عقائد کے متعلق تو کچھ نہ کہے مگر مجوسیوں کے
خلاف دلائل دینے شروع کر دے تو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا اور نہ وہ اپنے فرض سے
سبک دوش سمجھا جائے گا۔اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیغامی ہم سے الگ ہوئے
ہیں۔ان کے لیکچراروں کا طریق تھا کہ غیر احمد یوں میں گئے تو عیسائیوں کے نقص بیان
کرنے شروع دیئے۔ہندوؤں میں گئے تو کسی دوسرے مذہب کی برائیاں بیان کرنے
لگ گئے اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کی جوان کے سامنے ہوتے تعریف کرتے جاتے۔گویاوہ کسی
کی ٹوپی کسی کو دیتے اور کسی کی جوتی کسی کو پہنچادیتے۔اس کا جو کچھ نتیجہ ہوا وہ ظاہری ہے۔

14
ہدایات زریں
جب تک جس قوم میں جو کمزوریاں اور نقائص ہوں وہ اسے بتائے نہ جائیں اس
وقت تک کوئی مبلغ نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت ضروری ہے کہ
یہودیوں میں جو نقص ہوں وہ ان کو بتائے جائیں۔عیسائیوں میں جو نقص ہوں وہ ان کو
سنائے جائیں۔غیر احمدیوں میں جو نقص ہوں ان سے انہیں آگاہ کیا جائے اور اپنی
جماعت میں جو کمزوریاں ہوں وہ اپنے لوگوں کو بتائی جائیں۔ہاں جو مبلغ بنانے اور تیار
کرنے والے ہوں ان کا کام ہے کہ ایک ایک شخص کو یہ سب باتیں بتا ئیں۔لیکن جو شخص
تبلیغ کرتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ جس قوم میں جائے اس کی کمزوریاں اور نقائص اس تک
پہنچائے۔اگر اس کے سامنے کسی دوسری قوم کی کمزوریوں کا ذکر کرے گا تو یہ بلغ
-
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت نہ ہوگا۔پس قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو ساری صداقتیں پہنچا دینی اور جو جس کا
مستحق ہے اس کے پاس وہی پہنچانا مبلغ کا کام ہے۔اگر کوئی شخص کسی کو پوری پوری
صداقت نہیں پہنچا تا تو وہ مبلغ نہیں ہوسکتا اور اگر کسی کے کام آنے والی صداقت کسی اور کو
پہنچادیتا ہے تو بھی مبلغ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ یہ پہنچا نا نہیں ہوتا بلکہ پھینکنا ہوتا ہے۔مثلاً اگر
چٹھی رساں کسی کا خط کسی کو دے آئے تو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ خط پہنچا آیا بلکہ یہی کہیں
گے کہ پھینک آیا ہے۔غرض مبلغ لفظ نے بتادیا کہ جس کے کام آنے والی صداقت ہو اسی کو پہنچانا ضروری
ہے اور مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ نے بتا دیا کہ ساری کی ساری پہنچانی چاہئے نہ کہ اس کا کچھ
حصہ پہنچا دیا جائے۔اس چھوٹے سے فقرے میں مبلغ کا سارا کام بتادیا گیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی