شعور کی مدد سے مُراد
ہدایاتِ زرّیں
18
ہدایات زریں
بہت کم ہیں اسی طرح عقل کے اندھے بھی کم ہی ہوتے ہیں اور عموما لوگ عقل کو مارتے
نہیں کیونکہ انہیں اس سے دنیاوی کام بھی کرنے ہوتے ہیں۔پس لوگ عقل سے ضرور کام
لیتے ہیں۔اور جب ان کے سامنے ایسی باتیں پیش کی جائیں جو عقلی طور پر معقول ہوں تو وہ
عقل سے کام لے کر ان
کو تسلیم کر لیتے ہیں اور چونکہ خدا تعالیٰ نے عقل کے بہت سے
دروازے رکھے ہیں اس لئے کسی نہ کسی دروازہ سے حق اندر داخل ہو ہی جاتا ہے۔اس لئے
ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ اس سے ضرور کام لے۔یعنی لوگوں کے سامنے ایسے دلائل پیش
کرے جن کو عقل تسلیم کرتی ہے۔اس ذریعہ سے وہ بہت جلدی دوسروں سے اپنی باتیں
منوالے گا اور وہ کام کر لے گا جو حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں۔ابھی دیکھ لو کچھ لوگوں نے غلط طور
پر عام لوگوں کے دلوں میں یہ خیال بٹھا دیا ہے کہ گورنمنٹ سے اہل ہند کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ
رہا بلکہ نقصان پہنچ رہا ہے۔گورنمنٹ کے پاس طاقت ہے سامان ہے مگر وہ روک نہیں سکتی
کہ یہ خیال لوگوں کے دلوں میں نہ بیٹھے۔وجہ یہ کہ اس خیال کو بٹھانے والے تو عقلی دلائل
سے کام لے رہے ہیں لیکن گورنمنٹ ان سے کام نہیں لے رہی اس لئے اس کا کچھ اثر نہیں
ہورہا۔تو عقلی دلائل سے کام لینے پر بہت اعلیٰ درجہ کے نتائج نکل سکتے ہیں۔شعور کی مدد سے مراد
اس سے بڑھ کر شعور ہے مگر جہاں عقل کی نسبت زیادہ نتیجہ خیز ہے وہاں خطر ناک بھی
ایسا ہے کہ جس طرح بعض اوقات ڈائنامیٹ چلانے والے کو بھی ساتھ ہی اُڑا کر لے جاتا
ہے، اسی طرح یہ بھی کام لینے والے کو اڑا کر لے جاتا ہے۔لوگوں نے شعور کی مختلف
تعریفیں کی ہیں مگر میری اس سے مراد اس حس سے ہے جو فکر اور عقل کے علاوہ انسان کے
19
ہدایات زریں
اندر رکھی گئی ہے اور جس کا تعلق دلائل عقلیہ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ انسان کی اندرونی حتوں
کے ساتھ ہوتا ہے اور جسے ہم جذبات کہہ سکتے ہیں جیسے محبت ہے، غضب ہے، شہوت
ہے، خواہش بقا ہے۔بہت دفعہ عقلی دلائل سے کسی مسئلہ کو ثابت کرنے سے اس قدر اس کی طرف میلان یا
اس سے نفرت پیدا نہیں ہوتی۔مگر ان جذبات کو اُبھار دینے سے انسان فور أبات کو قبول کر
لیتا ہے اور ان احساسات کو ابھار کر بڑے بڑے کام لئے جاسکتے ہیں اور لئے جاتے ہیں
اور اس کے ذریعہ ایک گھڑی میں کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔چنانچہ دیکھا ہو گا کہ کہیں بحث ہو
رہی ہے جب مولوی دیکھے کہ میں ہارنے لگا ہوں تو وہ کہہ دے گا مسلمانو ! تمہیں شرم نہیں
آتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہو رہی ہے تم خاموش بیٹھے سن رہے ہو۔یہ سن کر
سب کو جوش آجائے گا اور وہ شور ڈال دیں گے۔چاہے ہتک ہو رہی ہو یا نہ ہو رہی
ہو۔جذبات جس وقت اُبھر جاویں تو غلط اور صحیح کی بھی تمیز نہیں رہتی اور ایک روچل پڑتی
ہے جس میں لوگ بہنے لگ جاتے ہیں۔غلط طور پر اس سے کام لینا جائز نہیں۔لیکن جب
عقل اس کی تائید کرتی ہو اور حق اور صداقت کے لئے حق اور صداقت کے ساتھ کام لیا
جائے تو اس کا استعمال جائز ہے بلکہ بسا اوقات ضروری ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں ہم
دیکھتے ہیں کہ اس طریق سے بہت کام لیا گیا ہے اور پھر حضرت مسیح موعود نے بھی اس سے
خوب ہی کام لیا ہے۔آپ وفات مسیح کے متعلق دلائل لکھتے لکھتے یہ بھی لکھ جاتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو زمین میں دفن ہوں اور حضرت عیسی آسمان پر بیٹھے
ہوں۔ایک مسلمان کی غیرت اس بات کو کس طرح گوارا کرسکتی ہے۔یہ وفات مسیح کی عقلی
دلیل نہیں لیکن ایک روحانی دلیل ہے اور اس سے جذبات بھی ابھر آتے ہیں۔اور اس کا
20
ہدایات زریں
جس قدر دلوں پر اثر ہوتا ہے ہزار ہا دلیلوں کا نہیں ہوگا۔کیونکہ اس کے ذریعہ سے وہ میلان
طبعی جو نسلاً بعد نسل اسلام سے تعلق رکھنے کے سبب سے ایک مسلمان کے دل میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ہے وہ خود بخود جوش میں آ جاتا ہے اور کسی بات کو
سامنے نہیں آنے دیتا۔حضرت صاحب کی تمام کتابوں میں یہی بات ملتی ہے۔اگر عقلی دلائل اور شعور سے
کام لینے کے دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر دیکھیں تو دونوں پائے جاتے ہیں۔اور اگر
صرف عقلی دلائل کو مدنظر رکھیں تو ساری کتاب میں عقلی دلائل ہی نظر آتے ہیں۔اور اگر
جذبات کے پہلو کو مد نظر رکھ کر دیکھیں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ساری باتیں ایسی ہیں جن
کے ذریعہ جذبات کو تحریک کی گئی ہے۔ہر ایک شخص کی کتاب میں یہ بات نہیں پائی جا
سکتی۔اور یہ حضرت صاحب کے قادر الکلام ہونے کا ثبوت ہے۔آپ نے عقلی دلائل اور
جذبات کو ایسے عجیب رنگ میں ملایا ہے کہ ایسا کرنا ہر ایک کا کام نہیں ہے۔لیکن گو ہر ایک
اس طرح نہیں کر سکتا مگر یہ کر سکتا ہے کہ ان سے الگ الگ طور پر کام لے عقلی دلائل سے
الگ کام لے اور جذبات سے الگ۔حضرت صاحب نے ہر موقع پر جذبات کو ابھارا ہے اور کبھی محبت کبھی غضب کبھی
غیرت
کبھی بقائے نسل کے
کبھی حیا کے جذبات میں حرکت پیدا کی ہے۔چنانچہ آپ نے عیسائیوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ کیا تم لوگ مسیح کی نسبت صلیب
پر مرنے کا عقیدہ رکھ کر اسے ملعون قرار دیتے ہو اس پر غور کرو اور سوچو۔اس طرح ان کے
دلوں میں حضرت مسیح کی محبت کے جذبات کو پیدا کر دیا گیا اور اس جائز محبت کے جذبات
کے ذریعہ اس ناجائز محبت کے جذبات کو کہ انہوں نے مسیح کو خدا سمجھ رکھا ہے کاٹ دیا گیا۔