ان باتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے

ہدایاتِ زرّیں

21
ہدایات زریں
دونوں مددگاروں سے اکٹھا کام لینا چاہئے
غرض خدا تعالیٰ نے مبلغ کو یہ مددگار اور ہتھیار دیئے ہیں۔(۱) دلائل عقلی پیش
کرنا۔(۲) جذبات کو صیح اور درست باتوں کے متعلق ابھارنا۔ان میں سے اگر کسی ایک کو
چھوڑ دیا جائے اور اس سے کام نہ لیا جائے تو کامیابی نہیں ہوسکتی۔اگر صرف جذبات کو
ابھار نا شروع کر دیا جائے اور دلائل دینے چھوڑ دیئے جائیں تو بہت نقصان ہوگا۔کیونکہ
جب لوگ عقلی دلائل کو چھوڑ دیں گے تو پھر ایسی حالت ہو جائے گی کہ وہ ہمارے کام کے
بھی نہ رہیں گے اور اگر خالی دلائل سے کام لیا جائے تو ہمارے مبلغ صرف فلاسفر بن جائیں
گے دین سے ان کا تعلق نہ رہے گا اور اس طرح بھی نقصان ہوگا۔ان باتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے
پس اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کے لئے ان دونوں ذریعوں سے کام لینا ضروری ہے مگر
یہ بھی اسی وقت کام دے سکتے ہیں جبکہ انسان خود نمونہ کے طور پر بن جائے۔تم دلائل عقلی
پیش کرو۔مگر تمہاری اپنی حالت ایسی نہ ہو کہ دیکھنے والے سمجھیں کہ عقلاً تم جس بات پر قائم
ہو اس سے تم کو فائدہ نہیں ہے تو ان پر کبھی ان دلائل کا خاص اثر نہ ہوگا۔کیونکہ اگر تم پران
دلائل نے کوئی اثر نہیں کیا تو خوب یاد رکھو کہ تمہاری کوئی دلیل دوسروں پر بھی کوئی اثر نہ
کرے گی۔تم جو دلائل دو پہلے اپنے آپ کو ان کا نمونہ بناؤ۔اپنے اوپر ان کا اثر دکھاؤ اور
پھر دوسروں سے ان دلائل کے تسلیم کرنے کی توقع رکھو۔اسی طرح جذبات کا حال ہے۔

22
ہدایات زریں
جذبات کو اُبھارنے والی وہی تقریر اثر کرے گی کہ جس وقت انسان تقریر کر رہا ہو اس کے
اپنے دل میں بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہور ہے ہوں کیونکہ دوسروں کے جذبات اس وقت
تک نہیں ابھر سکتے جب تک ظاہری الفاظ کے ساتھ اندرونی جذبات بھی نہ ہوں۔اس
کے لئے اپنے دل میں بھی ان جذبات کا پیدا کرنا ضروری ہے۔ورنہ ایسی تقریر کا کوئی اثر
نہ ہوگا۔اسی طرح عقلی دلائل اس وقت تک اثر نہ کریں گے جب تک ان کے ماتحت انسان
خود اپنے اندر تبدیلی نہ پیدا کریگا۔اگر انسان خود تو ان دلائل کے ماتحت تبدیلی پیدا نہ
کرے اور دوسروں کو کہے تو وہ ہر گز اس کی باتوں کی طرف توجہ نہ کریں گے۔اور اس کی
مثال ایسی ہی ہوگی جیسا کہ کہتے ہیں کہ کسی لومڑ کی دُم کٹ گئی تھی۔اس نے اپنی شرمندگی
مٹانے کے لئے تجویز کی کہ سب کی ڈمیں کٹانی چاہئیں اس نے دوسرے لومڑوں کو بتایا کہ
دم کی وجہ سے ہی ہم قابو آتے ہیں اس کو کٹا دینا چاہئے تا کہ ہم پکڑے نہ جائیں یہ سنکر
سب کٹانے کے لئے تیار ہو گئے کہ ایک بوڑھے لومڑ نے کہا ذرا تم خود تو دکھاؤ کہ تمہاری دم
ہے یا نہیں۔اگر ہے تو ہم سب کٹانے کے لئے چلیں اور اگر تمہاری پہلے ہی کٹی ہوئی ہے تو
معلوم ہوا کہ تم ہماری بھی کٹوانی چاہتے ہو باقی یونہی باتیں ہی ہیں۔تو عقلی دلائل کا اس وقت تک اثر نہیں ہوتا جب تک کہ خود دلیل دینے والے میں اس
دلیل کا ثبوت نہ پایا جاتا ہو۔ایسی صورت میں لوگ یہی کہیں گے کہ بیشک دلیل تو معقول
ہے مگر یہ بتاؤ اس کا نتیجہ کیا نکلا اور تم نے اس سے کیا فائدہ اُٹھایا؟ اگر نتیجہ کچھ نہیں اور کوئی
فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو پھر کیوں ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر تمہارے مذہب کو قبول کریں
اور خواہ مخواہ نقصان اُٹھائیں۔اسی طرح جذبات کو اُبھارتے وقت اگر صرف الفاظ استعمال کئے جاویں اور ان کے

23
ہدایات زریں
ساتھ روح نہ ہو تو وہ الفاظ بھی اثر نہیں کرتے۔یہی وجہ ہوتی ہے کہ بہت لوگ جو بڑے
زور وشور سے تقریریں کر نیوالے ہوتے ہیں ان کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔مگر جن مقرروں کے
اپنے جذبات ابھرے ہوئے ہیں خواہ کسی سچی وجہ سے یا جھوٹی وجہ سے ہی ان کے الفاظ
اثر کرتے ہیں۔مثلاً اگر کوئی سمجھے کہ مجھے دکھ پہنچا ہوا ہے حالانکہ دراصل ایسا نہ ہو تو بھی اس کا
اثر اس کی آواز میں پایا جائے گا اور پھر سنے والوں پر ہوگا۔اس کے بالمقابل اگر کسی کو
فی الواقعہ کو ئی تکلیف پہنچی ہو لیکن اس کا قلب اسے محسوس نہ کرتا ہو تو کوئی اس کی باتوں سے
متاثر نہ ہوگا۔پس دوسروں کے جذبات ابھارنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جب انسان بول رہا
ہو تو اس کے اپنے جذبات بھی اُبھرے ہوئے ہوں مثلاً جب کوئی مبلغ مسلمانوں میں
تقریر کر رہا ہو اور کہہ رہا ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی کو فضیلت نہ دینی
چاہئے۔ان کی عزت، ان کا رتبہ، ان کا درجہ سب انبیاء سے اعلیٰ ہے تو اس کے ساتھ ہی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اس کے دل میں بھی موجزن ہونی چاہئے اور اس کے
دل سے بھی جذبات کی لہر اٹھنی چاہئے تب دوسروں پر اثر ہوگا۔مسمریزم کیا ہے؟ یہی کہ
جذبات کو ابھار نا اور شعور کا دل سے کام لینا۔اس کی بڑی شرط یہی ہے کہ جس شخص کو سلانا
ہو اس کے سامنے کھڑے ہو کر انسان یہ یقین کرے اور اس حالت کو اپنی آنکھوں کے
سامنے لائے کہ وہ سو گیا ہے جب یہ کیفیت کسی انسان میں پیدا ہو جاتی ہے تو دوسرا آدمی
فوراً سو جاتا ہے۔اسی طرح اپنے قلب میں جو کیفیت بھی پیدا کر لی جائے اس کا اثر
دوسروں پر ضرور ہو جاتا ہے۔غرض تبلیغ کرنے والوں کے لئے یہ دونوں باتیں نہایت ضروری ہیں کہ وہ عقلی دلائل

آج 10 میں سے 10 باقی