دوسری ہدایت

ہدایاتِ زرّیں

25
ہدایات زریں
اعمال سے کوئی طمع یا لالچ پیدا بھی ہو تو وعظ کرنا بالکل چھوڑ دینا چاہئے اور تو بہ واستغفار کرنا
چاہئے اور جب وہ حالت دُور ہو جائے پھر بے غرض ہو کر کھڑا ہونا چاہئے۔اور وعظ کے
ساتھ اپنے اندر اور باہر سے لوگوں پر ثابت کر دینا چاہئے کہ وہ ان سے کوئی ذاتی فائدہ اور
نفع کی امید نہیں رکھتا اور نہ ان سے اپنی ذات کے لئے کچھ چاہتا ہے۔جب کوئی مبلغ
اپنے آپ کو ایسا ثابت کر دیگا تو اس کے وعظ کا اثر ہوگا ورنہ وعظ بالکل بے اثر جائے گا۔اسی طرح دوسرے وقت میں بھی سوال کرنے سے واعظ کو بالکل بچنا چاہئے۔سوال
کرنا تو یوں بھی منع ہے اور کسی مؤمن کے لئے پسندیدہ بات نہیں ہے لیکن اگر واعظ سوال
کرے گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وعظ اسی وجہ سے ہی کرتا ہے۔پس یہ نہایت ہی نا پسندیدہ
بات ہے اور واعظوں کو خاص طور پر اس سے بچنا چاہئے ورنہ ان کے وعظ کا اثر زائل ہو
جائے گا یا کم ہو جائے گا۔دوسری ہدایت
دوسری بات واعظ کے لئے یاد رکھنے کے قابل یہ ہے کہ دلیر ہو۔جب تک واعظ
دلیر نہ ہو اس کی باتوں کا دوسروں پر اثر نہیں پڑتا اور اس کا دائرہ اثر بہت محدودرہ جاتا ہے
کیونکہ وہ انہی لوگوں میں جانے کی جرات کرتا ہے جہاں اس کی باتوں پر واہ واہ ہوتی
ہے۔لیکن اگر دلیر ہوتا تو ان میں بھی جاتا جو گالیاں دیتے، دھکے دیتے اور بُرا بھلا کہتے
ہیں اور اس طرح اس کا حلقہ بہت وسیع ہوتا۔ہماری جماعت کے مبلغ سوال کرنے سے تو
بچے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت میں غناء کی حالت بھی پائی جاتی ہے۔مگر یہ کمزوری
ان میں بھی ہے کہ جہاں اپنی جماعت کے لوگ ہوتے ہیں وہاں تو جاتے ہیں اور وعظ

26
ہدایات زریں
کرتے ہیں لیکن جہاں
کوئی نہیں ہوتا وہاں نہیں جاتے اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے دل
میں مخفی طور پر واہ واہ سننے کی عادت جاگزیں ہوتی ہے۔وہ دورے کرتے ہیں اور بیس ہیں
دفعہ جاتے ہیں مگر انہی مقامات پر جہاں پہلے جاچکے ہیں اور جہاں احمدی ہوتے ہیں اور
جس جگہ کوئی احمدی نہ ہو وہاں اس خیال سے کہ ممکن ہے کہ کوئی گالیاں دے یا مارے نہیں
جاتے۔حالانکہ سب سے زیادہ ضرورت انہی مقامات پر جانے کی ہوتی ہے جہاں کوئی
احمدی نہ ہو۔کیونکہ جہاں بیج ڈال دیا گیا ہے وہاں وہ خود بڑھے گا۔اور جہاں ابھی بیج ہی
نہیں پڑا وہاں ڈالنا چاہیئے اور خدا تعالیٰ کی بھی یہی سنت معلوم ہوتی ہے کہ کسی ایک جگہ
ساری کی ساری جماعت نہیں ہوتی بلکہ متفرق طور پر ہوتی ہے۔اسی قادیان میں دیکھ لو
یہاں کے سارے باشندوں نے حضرت مسیح موعود کو نہیں مان لیا۔بلکہ اشد ترین مخالف
یہاں ہی ہیں مگر بٹالہ کے کچھ لوگوں نے آپ کو مان لیا پھر وہاں بھی سب نے نہیں مانا بلکہ
اکثر مخالف یہاں ہی ہیں پھر لاہور میں کچھ لوگوں نے مان لیا۔اسی طرح کچھ نے کلکتہ میں
مانا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بیج کی طرح صداقت کو بویا ہوا ہے۔اور اس
طرح خدا تعالیٰ صداقت کے مقام اور چھاؤنیاں بناتا جاتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ اردگرد
اثر پڑے۔پس یہ خیال بالکل نادرست ہے کہ فلاں جگہ کے سب لوگوں کو احمدی بنالیں تو پھر
آگے جائیں۔اگر ایسا ہونا ضروری ہوتا تو قادیان کے لوگ جب تک سب کے سب نہ
مان لیتے ہم آگے نہ جاتے۔لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ بعض ایسی طبائع
ہوتی ہیں کہ دس ہیں دن میں مان جاتی ہیں بعض اس سے زیادہ عرصہ میں بعض دو تین سال
میں اور بعض دس پندرہ سال میں اور ہر جگہ ایسی طبائع کے لوگ ہوتے ہیں۔اب اگر ان

27
ہدایات زریں
لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے لمبے عرصہ کے بعد ماننا ہے دوسری جگہ نہ جائیں گے تو وہاں
کے ایسے لوگوں کو جو جلدی ماننے والے ہیں اپنے ہاتھ سے کھو دیں گے اور ان کو اپنے ساتھ
نہ مل سکیں گے۔مگر ہمارے مبلغوں نے ابھی تک اس بات کو سمجھا نہیں اور اسی کے نہ سمجھنے کی
وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں آدمی ایسے ہیں جو صداقت کو قبول کرنے سے ابھی تک محروم
ہیں۔اگر سب جگہ ہماری جماعت کے مبلغ جاتے تو بہت سے لوگ مان لیتے۔چونکہ ہر جگہ
ایسی طبیعتیں موجود ہیں جو جلد صداقت کو قبول کرنے والی ہوتی ہیں اس لئے ہر جگہ تبلیغ کرنی
چاہئے۔یہاں ایک دوست نے بتایا کہ ایک شخص ان کو ریل میں ملا۔معمولی گفتگو ہوئی اور
اس نے مان لیا اور پھر وہ یہاں آیا۔صرف تین روپے اس کی تنخواہ ہے اور روٹی کپڑا اسے
ملتا ہے۔مگر اس میں بڑا اخلاص ہے اور اخبار خریدتا ہے۔تو صرف ایک دن کی ملاقات کی
وجہ سے وہ احمدی ہو گیا۔ہمیں دائرہ اثر وسیع کرنے کی ضرورت ہے مگر مبلغین کی کمزوری کی وجہ سے نہیں ہوتا
مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مبلغ کی دلیری اور جرات کا بھی
دوسروں پر اثر پڑتا ہے اور لوگ اس کی جرأت کو دیکھ کر ہی مان لیتے ہیں۔کئی ہندو اور
مسلمان اسی لئے عیسائی ہو گئے کہ انہوں نے پادریوں کی اشاعت میسحیت میں دلیری اور
جرأت کو دیکھا اور اس سے متاثر ہو گئے تو مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اور کسی سے ڈرنا نہیں
چاہئے اور ایسے علاقوں میں جانا چاہئے جہاں تا حال تبلیغ نہ ہوئی ہو۔دلیری اور جرات ایسی چیز ہے کہ تمام دنیا میں اکرام کی نظر سے دیکھی جاتی ہے اور مبلغ
کے لئے سب سے زیادہ دلیر ہونا ضروری ہے کیونکہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بن کر جاتا

28
ہدایات زریں
ہے۔اگر مبلغ ہی دلیر نہ ہوگا تو دوسروں میں جو اسے اپنے لئے نمونہ سمجھتے ہیں دلیری کہاں
سے آئے گی۔ہمارے مبلغوں میں اس بات کی کمی ہے اور وہ بہت سے علاقے اسی دلیری
کے نہ ہونے کی وجہ سے فتح نہیں کر سکتے ورنہ بعض علاقے اسی ہیں کہ اگر کوئی جرات کر
کے چلا جائے تو صرف دیا سلائی لگانے کی ضرورت ہوگی آگے خود بخو دشعلے نکلنے شروع ہو
جائیں گے۔مثلاً افغانستان اور خاص کر سرحدی علاقے ان میں اگر کوئی مبلغ زندگی کی پرواہ
نہ کر کے چلا جائے تو بہت جلد سارے کے سارے علاقہ کے لوگ احمدی ہو سکتے
ہیں۔کیونکہ ان کی حالت عربوں کی طرح کی ہے وہ جب احمدی ہوں گے تو اکٹھے کے
اکٹھے ہی ہونگے۔عام طور پر متمدن
ممالک میں قوانین کے ذریعہ بہت کام چلایا جاتا ہے
مثلاً اگر یہاں کسی کو کوئی دشمن قتل نہیں کرتا تو اس لئے نہیں کہ زید یا بکر کے دوست اور اس
کے ہم قوم اس کا مقابلہ کریں گے بلکہ اس لئے قتل نہیں کرتا کہ قانون اسے پھانسی دے
گا۔اس لئے ایسے ممالک میں جو متمدن ہوں قانون کے ڈر کی وجہ سے لوگ ظلم سے رُکتے
ہیں۔لیکن جہاں تمدن نہ ہو وہاں ذاتی تعلقات بہت زوروں پر ہوتے ہیں۔کیونکہ ہر ایک
شخص اپنا بچاؤ اسی میں سمجھتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے آدمیوں کی جنبہ داری کرے تا وہ بھی
بوقت ضرورت اس کی جنبہ داری کریں اور اس طرح ان ممالک میں کوئی شخص اکیلا نہیں
ہوتا۔جو حال یہاں گھرانوں کا ہوتا ہے وہ ان ممالک میں قوموں کا ہوتا ہے اور اگر ان
ممالک میں پندرہ ہیں آدمی جان ہتھیلی پر رکھ کر چلے جائیں اور کچھ لوگوں کو بھی احمدی بنا
لیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ارد گرد کی قو میں ان پر ظلم کریں گی اور قومی جنبہ داری کے خیال
سے ان کے ہم قوم بھی احمدیت قبول کر لیں گے اور اس طرح تھوڑے ہی عرصہ میں تیس
چالیس لاکھ آدمی سلسلہ میں داخل ہوسکتا ہے۔

29
ہدایات زریں
افریقہ کے لوگ اسی طرح عیسائی ہوئے۔پہلے پہل ان میں ایک عورت گئی جو علاج
وغیرہ کرتی تھی۔اس وجہ سے وحشی لوگ اسے کچھ نہ کہتے لیکن ایک دن انہیں غصہ آ گیا اور
اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا گئے۔اس عورت کا ایک نوکر تھا جسے اس نے عیسائی کیا ہوا
تھا اس نے تین سو میل کے فاصلہ پر جا کر جہاں انگریز موجود تھے بتایا کہ وہ عورت ماری
گئی ہے وہاں سے ولایت تار دی گئی۔اور لکھا ہے کہ جب ولایت میں اس عورت کے
مرنے کی تار شائع ہوئی تو جس مشن سے وہ عورت تعلق رکھتی تھی اس میں صبح سے لے کر شام
تک بہت سی عورتوں نے درخواستیں دیں کہ ہم کو وہاں بھیج دیا جائے چنانچہ بہت سے مبلغ
اپنے خرچوں پر وہاں گئے اور سارے یوگنڈا کے لوگ عیسائی ہو گئے۔وہ عورت سات سال تک اکیلی وہاں کام کرتی رہی اور جب وہ ماری گئی تو اس کی
دلیری اور جرات کی وجہ سے سب میں جرات پیدا ہوگئی اور انہوں نے کسی خطرے کی
پرواہ نہ کرتے ہوئے وہاں جانے کی درخواستیں دے دیں۔پس مبلغ کی جرات بہت بڑا کام کرتی ہے اور اس کی وجہ سے دوسروں میں بھی
جرات پیدا ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے خوشی سے سنایا کہ پیغامیوں کے مبلغوں کو
ایک جگہ مار پڑی ہے۔وہ تو خوش ہو کر سنا رہا تھا مگر میں اس وقت افسوس کر رہا تھا کہ وہاں
ہمارے مبلغ کیوں نہ تھے جنہیں مار پڑتی اور دلیری اور جرات دکھانے کا انہیں موقع
ملتا۔گو افسوس ہے کہ پیغامی مبلغوں نے بزدلی دکھائی اس موقع کو ضائع کر دیا مگر ان کا مار
کھانا خود کوئی ہتک کی بات نہ تھی بلکہ اگر وہ دلیری سے کام لیتے تو یہ ایک قابل قدر کارنامہ
ہوتا۔ہمارے واعظ حکیم خلیل احمد صاحب کو جب مدراس میں تکلیف پہنچی اور ان پر سخت
خطرناک حملہ کیا گیا اور ان کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے

آج 10 میں سے 10 باقی