چوتھی ہدایت

ہدایاتِ زرّیں

31
ہدایات زریں
متعلق قلق ہو۔جس جگہ گئے وہاں ایسے افعال کئے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ ہمارا ہمدرد
ہے۔اگر لوگوں پر یہ بات ثابت ہو جائے تو پھر مذہبی مخالفت سرد ہو جائے کیونکہ مذہبی
جذبات ہی ساری دُنیا کام نہیں کر رہے۔اگر یہی ہوتے تو ساری دنیا مسلمان ہوتی۔پس
مبلغ کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ جہاں جائے وہاں کے لوگوں پر ثابت کر دے کہ وہ
ان کا ہمدرد اور خیر خواہ ہے۔جب لوگ اسے اپنا خیر خواہ سمجھیں گے تو اس کی باتوں کو بھی
سنیں گے اور ان پر اثر بھی ہوگا۔چوتھی ہدایت
چوتھی بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ دنیاوی علوم سے جاہل نہ ہو۔اس سے
بہت برا اثر پڑتا ہے۔مثلاً ایک شخص پوچھتا ہے کہ جاوا کہاں ہے؟ گواس کا دین اور مذہب
سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کوئی نہ جانتا ہو تو اس کے مذہب میں کوئی نقص نہیں آ جائے
گا۔مگر جب ایک مبلغ سے یہ پوچھا جائے گا اور وہ اس کے متعلق کچھ نہیں بتا سکے گا تو لوگ
اسے حقیر سمجھیں گے کہ اتنا بھی نہیں جانتا کہ جاوا کہاں ہے جہاں تین کروڑ کے قریب
مسلمان بستے ہیں۔تو مبلغ کو جنرل نالج حاصل ہونا چاہئے تا کہ کوئی اسے جاہل نہ سمجھے۔ہاں یہ ضروری
نہیں کہ ہر ایک علم کا عالم ی ہو لیکن کچھ نہ کچھ اقلیت ضرور ہونی چاہئے۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ آپ ایک بیمار کو
دیکھنے کے لئے گئے۔وہاں ایک طبیب صاحب بھی بیٹھے تھے۔آپ نے اہل خانہ سے
پوچھا کہ تھرما میٹر لگا کر بیمار کو دیکھا ہے یا نہیں۔طبیب صاحب نے آ کر کہا اگر آپ نے

32
ہدایات زریں
انگریزی دوائیاں استعمال کرنی ہیں تو میں جاتا ہوں۔مولوی صاحب نے فرمایا کہ تھرما میٹر
کوئی دوائی نہیں بلکہ ایک آلہ ہے جس سے بخار کا درجہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر ہے۔اس
نے کہا آلہ ہو یا کچھ اور ہر ایک انگریزی چیز گرم ہوتی ہے اور بیمار کو پہلے ہی بہت زیادہ گرمی
ہے۔تو اس قسم کے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں عام باتوں کا کچھ علم نہیں ہوتا اور مجلسوں
میں سخت حقیر سمجھے جاتے ہیں۔مبلغ کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ علم مجلس سے واقف
ہو اور کسی بات کے متعلق ایسی لاعلمی کا اظہار نہ کرے جو بیوقوفی کی حد تک پہنچی ہوئی
ہو۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا جو کسی پیر کا بڑا معتقد تھا اور اپنے وزیر
کو کہتا رہتا تھا کہ میرے پیر سے ملو۔وزیر چونکہ اس کی حقیقت جانتا تھا اس لئے ٹلاتا
رہتا۔آخر ایک دن جب بادشاہ پیر کے پاس گیا تو وزیر کو بھی ساتھ لیتا گیا پیر صاحب
نے بادشاہ سے مخاطب ہو کر کہا۔بادشاہ سلامت ! دین کی خدمت بڑی اچھی چیز ہے سکندر
بادشاہ نے دینِ اسلام کی خدمت کی اور وہ اب تک مشہور چلا آتا ہے۔یہ سن کر وزیر نے کہا
دیکھئے حضور! پیر صاحب کو ولایت کے ساتھ تاریخ دانی کا بھی بہت بڑا ملکہ ہے اس پر بادشاہ
کو اس سے نفرت ہو گئی۔حضرت صاحب یہ قصہ سنا کر فرمایا کرتے تھے کہ علم مجلس بھی
نہایت ضروری ہے۔جب تک انسان اس سے واقف نہ ہو دوسروں کی نظروں میں حقیر ہو
جاتا ہے۔اسی طرح آداب مجلس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے مثلاً ایک مجلس مشورہ کی ہو رہی
ہو اور کوئی بڑا عالم ہو۔مگر اس مجلس میں جا کر سب کے سامنے لیٹ جائے تو کوئی اس کے علم کی
پرواہ نہیں کرے گا اور اس کی نسبت لوگوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔پس یہ نہایت ضروری علم
ہے اور مبلغ کا اس کو جاننا بہت ضروری ہے۔ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ وہ جغرافیہ ،
تاریخ ، حساب ، طب، آداب گفتگو، آداب مجلس و غیرہ علوم کی اتنی اتنی واقفیت ضرور رکھتا ہو

آج 10 میں سے 10 باقی