دسویں ہدایت
ہدایاتِ زرّیں
37
ہدایات زریں
ضروری ہیں۔پس اگر زیادہ نہیں تو کم ہی پڑھ لے۔آٹھ کی بجائے دوہی پڑھ لے اور اگر
یہ بھی نہ ہو سکے تو یہاں تک کرلے کہ نماز سے پہلے پانچ منٹ لیٹے لیٹے استغفار پڑھ لے
اور آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھاتا جائے۔اس کے علاوہ ذکر الہی اور دوسری عبادتوں کا بھی
شغل رکھنا چاہئے کیونکہ ان کے بغیر روح کو جلاء نہیں ہوتا۔فرائض تو ایسے ہیں کہ اگر کوئی ان
کو ادا نہ کرے تو مبلغ رہتا ہی نہیں اور فرائض تو ادا کئے ہی جاتے ہیں۔کیونکہ اگر مسجد میں نہ
آئے تو وہ سمجھتا ہے کہ لوگ کہیں گے اچھا مبلغ ہے! لیکن قرب الہی حاصل کرنے کے لئے
اور روحانیت میں ترقی کرنے کے لئے نوافل پڑھنے ضروری ہیں اور دیگر از کار کی بھی بہت
ضرورت ہے۔نویس ہدایت
نویں چیز مبلغ کے لئے دعا ہے۔دعا خدا کے فضل کی جاذب ہے۔جو شخص عبادت تو
کرتا ہے مگر دُعا کی طرف توجہ نہیں کرتا اس میں بھی کبر ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور اس
کے انعام کی ضرورت نہیں سمجھتا۔حالانکہ موسی جیسا نبی بھی خدا تعالیٰ سے کہتا ہے۔رَبّ
الي لِمَا نَزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: ۲۵) کہ جو کچھ تیری طرف سے مجھ پر
بھلائی نازل ہوئیں اس کا محتاج ہوں۔پس جب حضرت موسی نبی ہو کر خدا تعالیٰ کے محتاج
ہیں تو معمولی مؤمن کیوں محتاج نہ ہوگا ؟ ہر ایک مبلغ کو دُعا سے ضرور کام لینا چاہئے اور اس کو
کسی حالت میں بھی نہ چھوڑ نا چاہئے۔دسویں ہدایت
دسویں چیز مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں انتظامی قابلیت ہو۔اگر اس میں یہ
38
ہدایات زریں
قابلیت نہ ہوگی تو اس کا دائرہ عمل بہت محدود ہوگا اور اس کی کوششوں کا دائرہ اس کی زندگی پر
ہی ختم ہو جائے گا۔اس لئے اسے اس بات کی بھی فکر ہونی چاہئے کہ جس کام کو اس نے
شروع کیا ہے وہ اس کے ساتھ ہی ختم نہ ہو جائے بلکہ اس کے بعد بھی جاری رہے اور یہ اسی
صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے قائمقام بنائے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبلغ
تھے مگر آپ مبلغ گر بھی تھے۔ہمارے مبلغوں کی اس طرف قطعاً توجہ نہیں ہے۔وہ یہ
کوشش نہیں کرتے کہ جہاں جائیں وہ اپنے قائمقام بنا ئیں اور کام کرنے والے پیدا
کریں۔تاکہ انتظام اور ترتیب کے ساتھ کام جاری رہے۔یہ اس طرح ہوسکتا ہے کہ مبلغ
جن لوگوں کو دوسروں کی نسبت زیادہ لائق دیکھیں اور جو شوق رکھیں ان کو مختلف مسائل
کے دلائل سکھائیں اور ہر بار ان میں اضافہ کرتے رہیں۔اور دیکھتے رہیں کہ انہوں نے
پہلے دلائل کو یاد کر لیا ہے یا نہیں۔اور پھر انہیں یہ بھی کہیں کہ ہمارے بعد تم تبلیغ کرنا اور اس
کے متعلق ہمیں اطلاع دیتے رہنا۔میں نے تالیف و اشاعت کے دفتر کو اس کے متعلق
تاکید کی تھی کہ ہر جگہ تبلیغ کرنے والے مقرر کئے جائیں اور اس نے نیم مردہ سی تحریک بھی
کی جو اسی حالت میں رہی۔کئی جگہ تبلیغی سیکرٹری مقرر ہی نہیں ہوئے اور کسی جگہ مقرر ہوئے
تو انہوں نے کچھ کیا نہیں۔دراصل ان کو پہلے خود زندہ ہونا چاہئے اور زندگی کی علامات
ظاہر کرنی چاہئیں تا کہ دوسروں کو زندہ کر سکیں لیکن جبکہ وہ خود مردہ حالت میں پڑے ہیں تو
ان سے کسی کام کی کیا اُمید ہوسکتی ہے۔غرض جہاں مبلغ جائیں وہاں دوسروں کو تبلیغ کرنا سکھا ئیں اور بتائیں کہ اس طرح
بحث کرنی چاہئے۔بحث کرنا اور بات ہوتی ہے اور لیکچر دینا اور۔اس لئے بحث اور
ا
دوسرے مذاہب کے متعلق گفتگو کرنے کے گر سکھانے چاہئیں تا کہ ایسے لوگ پیدا ہو