بارہویں ہدایت

ہدایاتِ زرّیں

41
ہدایات زریں
پیش ہی نہیں کر سکے گا اسنے کہا کہ ان میں تو اختلاف ہے پھر تصدیق کے کیا معنے ؟ میں نے
کہا کوئی اختلاف پیش تو کرو۔اس پر وہ خوب قہقہہ مار کر ہنسا اور کہا ایک
اختلاف؟ اختلاف تو بیسیوں ہیں۔میں نے کہا ایک ہی پیش کرو۔یہ باتیں میرے منہ
سے خدا ہی کہلوا رہا تھا۔ورنہ اختلاف تو فی الواقع موجود ہیں۔گو اس قسم کے اختلاف
نہیں ہیں جس قسم کے اس کی مراد تھی۔وہ پادری تھا اور انجیل کا ماہر۔اگر کوئی اختلاف پیش
کر دیتا تو بات لمبی جا پڑتی۔مگر چونکہ میرے دل میں ڈالا گیا تھا وہ کوئی اختلاف پیش نہیں
کر سکے گا اس لئے میں نے زور دے کر کہا کہ کوئی اختلاف تو پیش کرو۔اس نے تھوڑی
دیر سوچ کر کہا، قرآن کریم میں لکھا ہے کہ مسیح پرندہ پیدا کیا کرتا تھا انجیل میں اس طرح
نہیں لکھا۔میں نے کہا ، پادری صاحب آپ تو سمجھدار آدمی ہیں اور تاریخ نویسی کا ارادہ
رکھتے ہیں۔آپ بتائیں کیا اگر ایک مؤرخ کچھ واقعات کو اپنی کتاب میں درج کر دے
اور دوسرا ان کو درج نہ کرے تو یہ کہا جائے گا کہ ان کتابوں کا آپس میں اختلاف ہے۔سن کر اس کے ساتھ جو دو انگریز تھے ان کی بے اختیار ہنسی نکل گئی اور انہوں نے کہافی
الواقع یہ تو کوئی اختلاف نہیں اس پر وہ بالکل خاموش ہو گیا۔پس جب انسان خدا تعالیٰ پر
بھروسہ کر لیتا ہے تو خدا خود اس کی مدد کرتا ہے اور اسے دشمن پر خواہ اس کا دشمن کتنا ہی قوی
ہو کامیاب کر دیتا ہے۔بارہویں ہدایت
بارہویں بات جس کا میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے اسے
استعمال کیا ہو اور اس
کا فائدہ نہ دیکھا ہو، یہ ہے کہ جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو

42
ہدایات زرین
تو ذہن میں جتنے علوم اور جتنی باتیں ہوں ان کو نکال دے اور یہ دُعا کر کے کھڑا ہو کہ اے
خدا! جو کچھ تیری طرف سے مجھے سمجھایا جائے گا میں وہی بیان کروں گا۔جب انسان اس
طرح کرے تو اس کے دل سے ایسا علوم کا چشمہ پھوٹتا ہے جو بہتا ہی چلا جاتا ہے اور کبھی بند
نہیں ہوتا۔اس کی زبان پر ایسی باتیں جاری ہوتی ہیں کہ وہ خود نہیں جانتا۔اس گر کا میں نے بڑا تجربہ کیا ہے کہ بعض دفعہ ایسا بھی ہوا ہے کہ میں پانچ پانچ منٹ
تقریر کرتا چلا گیا ہوں مگر مجھے پتہ نہیں لگا کہ کیا کہہ رہا ہوں۔خود بخو دزبان پر الفاظ جاری
ہوتے چلے جاتے ہیں اور اس کے بعد جا کر معلوم ہوتا ہے کہ کس امر پر تقریر کر رہا
ہوں۔پچھلے ہی دنوں ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے خطبہ نکاح کے وقت ایسا ہی
ہوا۔جب میں کھڑا ہو اتو پتہ نہیں تھا کہ کیا کہنے لگا ہوں مگر کچھ منٹ بول چکا تو پھر بات سمجھ
آئی کہ اس مضمون کو بیان کر رہا ہوں۔یہ بات بہت اعلیٰ درجہ کی ہے اور ہر ایک شخص کو حاصل نہیں ہوسکتی۔لیکن چونکہ یہاں
ہر طبقہ کے آدمی ہیں اور دوسرے بھی جب اعلیٰ درجہ پر پہنچیں گے تو اس کو سمجھ لیں گے۔اس
لئے میں اسے بیان کرتا ہوں۔جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو تو بالکل خالی
الذہن ہو کر کھڑا ہو اور اسی بات پر اسے بھروسہ ہو کہ جو کچھ خدا بتائے گا وہی بیان کروں
گا۔یہ تو گل کا ایک ایسا مقام ہے کہ انسان جو کچھ جانتا ہے اسے بھی بھول جاتا ہے۔ان
لوگوں کو بھول جاتا ہے جو اس کے سامنے ہوتے ہیں۔حتی کہ اپنا نام تک بھول جاتا ہے۔اور جو کچھ اس کی زبان پر جاری ہوتا ہے وہ نہیں جانتا کہ میں کیوں کہہ رہا ہوں اور اس کا کیا
مطلب ہے؟ مثلاً وہ یہ کہتا ہے کہ خدا کی عبادت کرو ان الفاظ کو تو سمجھتا ہے اور ان کا مطلب
بھی جانتا ہے مگر یہ اسے پتہ نہیں ہوتا کہ میں نے یہ کیوں کہا ہے اور کس مضمون کے بیان

43
ہدایات زریں
کرنے کے لئے میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ہیں۔جب وہ ایسی حالت میں ہوتا ہے تو پھر
یکدم اس پر کشف ہوتا ہے کہ یہ بات ہے جس کو تو بیان کرنے لگا ہے۔مگر یہ بات پیدا
ہوتی ہے اپنے آپ کو گرا دینے سے۔جب کوئی انسان اپنے آپ
کو بالکل گرادیتا ہے تو پھر
خدا تعالیٰ اسے اُٹھاتا ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرے پاس علم ہے میں خوب لیکچر دے
سکتا ہوں مجھے سب باتیں معلوم ہیں ان کے ذریعہ میں اپنا لیکچر بیان کروں گا تو اسے خدا
تعالیٰ کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملتی۔کہا جا سکتا ہے کہ اگر لیکچر کیلئے کھڑے ہوتے وقت
بالکل خالی الذہن ہو کر کھڑا ہونا چاہئے تو پھر لیکچر کے لئے نوٹ کیوں لکھے جاتے ہیں۔اس
کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ جس طرح لیکچر کے وقت میں نے بتایا ہے کہ بالکل خالی الذہن
ہونا چاہئے اسی طرح جن لیکچروں کے لئے جوابوں کی کثرت یا مضمون کی طوالت یا اس کی
مختلف شاخوں کے سبب سے نوٹ لکھنے ضروری ہوں ان کے نوٹ لکھتے وقت یہی کیفیت
دماغ میں پیدا کرنی چاہئے اور پھر نوٹ لکھنے چاہئیں۔میں ایسا ہی کرتا ہوں اور اس وقت
جو کچھ خدا تعالیٰ لکھاتا جاتا ہے وہ لکھتا جاتا ہوں۔پھر ان میں اور باتیں بڑھالوں تو اور
بات ہے۔اسی سالانہ جلسہ پر لیکچر کے وقت ایک اعتراض ہوا تھا کہ فرشتوں کا چشمہ تو خدا
ہے جیسا کہ بتایا گیا ہے اور وہ اس چشمہ سے لے کر آگے پہنچاتے ہیں۔مگر شیطان کا چشمہ کیا
ہے اس اعتراض پر دس پندرہ منٹ
کی تقریر میرے ذہن میں آئی تھی اور میں وہ بیان ہی
کرنے لگا تھا کہ یک لخت خدا تعالیٰ نے یہ فقرہ میرے دل میں ڈال دیا کہ شیطان تو چھینتا
ہے نہ کہ لوگوں کو کچھ دیتا ہے اور چھینے والے کو کسی ذخیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ ایسا مختصر
اور واضح جواب تھا کہ جسے ہر ایک شخص آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا تھا لیکن جو تقریر کرنے کا میں

آج 10 میں سے 10 باقی