پندہرویں ہدایت
ہدایاتِ زرّیں
46
ہدایات زریں
بالکل قریب ہے۔بلکہ جہالت سے بالکل ملی ہوئی ہے ورنہ آگے جوں جوں بڑھتے جائیں
اس کی شاخیں نکلتی آتی ہیں اور وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتیں۔اگر کسی نے ایک شاخ کو ختم کر لیا تو
اس کے لئے دوسری موجود ہے۔غرض علم کی کوئی حد نہیں ہوتی اور وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور
روحانی علوم کی تو قطعا کوئی حد ہے ہی نہیں۔ڈاکٹری کے متعلق ہی کس قدر علوم دن بدن نکل
رہے ہیں اور روز بروز ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔پس کوئی علم ختم نہیں ہوسکتا۔اور جہاں کسی
کو یہ خیال پیدا ہو کہ علم ختم ہو گیا ہے وہاں سمجھ لینا چاہئے کہ وہ علم کے درخت سے اتر کر
جہالت کی طرف آ گیا ہے۔پس کبھی یہ مت خیال کرو کہ ہمارا علم کامل ہو گیا۔کیونکہ ایک تو
یہ جھوٹ ہے کوئی علم ختم نہیں ہوسکتا۔دوسرے اس سے انسان متکبر ہو جاتا ہے اور اس کے
دل پر زنگ لگنا شروع ہو جاتا ہے۔لیکن اگر انسان ہر وقت اپنے آپ کو طالب علم سمجھے اور
اپنے علم کو بڑھاتا رہے تو اس کے دل پر زنگ نہیں لگتا۔کیونکہ جس طرح چلتی تلوار کو زنگ
نہیں لگتا لیکن اگر اسے یوں ہی رکھ دیا جائے اور اس سے کام نہ لیا جائے تو زنگ لگ جاتا
ہے۔پس ہر وقت اپنا علم بڑھاتے رہنا چاہئے اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ علم
کبھی ختم نہیں ہوتا۔پندرہویں ہدایت
پندرہویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ بلغ میں کہا
گیا ہے کہ پہنچا دے۔اور جس کو کچھ پہنچایا جاتا ہے وہ بھی کوئی وجود ہونا چاہئے جو معین اور
مقرر ہو۔ورنہ اگر کسی معین وجود کو نہ پہنچانا ہو تو یہ کہا جاتا کہ پھینک دو یا بانٹ دو۔مگر اللہ
تعالیٰ نے پہنچا نا فرمایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ معین وجود ہیں جن کو ان کا حصہ پہنچانا
ہے۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے۔كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران:۱۱۱)
47
ہدایات زریں
اس میں عموم کے لحاظ سے سب انسان آگئے ان
کو پیغام الہی پہنچاناہمارا کام ہے۔پس کسی
قوم اور کسی فرقہ کو حقیر اور ذلیل نہ سمجھا جائے۔مبلغ کا کام پہنچانا ہے اور جس کو پہنچانے کے
لئے کہا جائے اسے پہچانا اس کا فرض ہے۔اسے یہ حق نہیں کہ جسے ذلیل سمجھے اسے نہ
پہنچائے اور جسے معزز سمجھے اسے پہنچائے۔مگر ہمارے مبلغوں میں یہ نقص ہے کہ وہ ادنیٰ
اقوام چوہڑوں چماروں میں تبلیغ کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔وہ بھی خدا کی مخلوق ہے
اسے بھی ہدایت کی ضرورت ہے ان
کو بھی تبلیغ کرنی چاہئے اور سیدھے رستہ کی طرف لانا
چاہئے۔عیسائیوں نے ان سے بڑا فائدہ اُٹھایا ہے اور اس سے زیادہ ہندوستان میں ایسی
اقوام کے لوگوں کو عیسائی بنالیا ہے۔جتنی ہماری جماعت کی تعداد ہے اور اب ان لوگوں کو
کونسل کی ممبری کی ایک سیٹ بھی مل گئی ہے ہمارے مبلغ اس طرف خیال نہیں
کرتے۔حالانکہ ان لوگوں کو سمجھانا بہت آسان ہے۔ان کو ان کی حالت کے مطابق بتایا
جائے کہ دیکھو تمہاری کیسی گری ہوئی حالت ہے۔اس کو درست کرو اور اپنے آپ کو
دوسرے انسانوں میں ملنے جلنے کے قابل بناؤ۔اس قسم کی باتوں کا ان پر بہت اثر
ہوگا۔اور جب انہیں اپنی ذلیل حالت کا احساس ہو جائے گا اور اس سے نکلنے کا طریق
انہیں بتایا جائے گا تو وہ ضرور نکلنے کی کوشش کریں گے۔ان کو کسی مذہب کے قبول کرنے
میں سوائے قومیت کی روک کے اور کوئی روک نہیں ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنی قوم
کو چھوڑ دیا تو یہ اچھی بات نہ ہوگی۔ہمارے ہاں جو چو ہڑیاں آتی ہیں تبلیغ کرنے پر کہتی
ہیں ، ہم مسلمان ہی ہیں مگر ہم اپنی قوم کو کیونکر چھوڑ دیں۔یہ روک اس طرح دور ہو سکتی ہے
کہ دس پندرہ میں گھر اکٹھے کے اکٹھے مسلمان ہو جائیں اور ان کی قوم کی قوم بنی رہے جیسا
کہ یہ لوگ جب عیسائی ہوتے ہیں تو اکٹھے ہی ہو جاتے ہیں۔پس ان میں تبلیغ کرنے کی