ہومیو پیتھی کی ایجاد

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

دیباچہ
2
اس کے بعد ایک اور واقعہ ہومیو پیتھی میں میری دلچسپی کا موجب یہ بنا کہ جب میری شادی
ہوئی تو میری اہلیہ آصفہ بیگم (رحمہا اللہ ) کو ایک پرانی تکلیف تھی جس کا انہوں نے مجھ سے ذکر کیا۔حضرت اباجان کے پاس ہو میو پیتھی کی کتابیں بہت تھیں۔میں نے سوچا کہ ان میں سے کوئی دوائی
ڈھونڈتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا ایسا تصرف ہوا کہ پہلی کتاب کو جس جگہ سے میں نے کھولا وہاں ایک دوائی
نیٹرم میور (Natrum Mur) کی جو علامات درج تھیں وہ بالکل وہی تھیں جو آصفہ بیگم نے بتائی
تھیں۔وہ دوا میں نے اونچی طاقت میں انہیں دی۔ان کو اس کی ایک خوراک سے ہی ایسا آرام آیا کہ
پھر کبھی زندگی بھر وہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی۔اس سے مجھے یقین ہو گیا کہ ہو میو پیتھی خواہ میری سمجھ میں
آئے یا نہ آئے ، اس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے اور اس میں ضرور کچھ حقیقت ہے۔اس کے بعد میں نے
حضرت ابا جان کی لائبریری سے ہومیو پیتھی کی کتابیں لے کر پڑھنا شروع کیں۔بعض اوقات ساری
ساری رات انہیں پڑھتا رہتا۔لمبا عرصہ مطالعہ کے بعد میں نے دوائیوں اور ان کے مزاج سے
واقفیت حاصل کی اور ان کے استعمال اور خصوصیات کا اچھی طرح ذہن میں نقشہ جمایا اور پھر مریضوں کا
علاج شروع کیا۔ہو میو پیتھی کی ایجاد
ہومیو پیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر ہانیمن ہے جو 1755ء میں Saxony میں پیدا ہوا۔اس کا پورا نام
سیموئیل کرسچن فرائیڈرک ہانیمن (Samuel Christian Friedrich Hannemann)
تھا۔اسے زبانیں سیکھنے کا بڑا شوق تھا۔چنانچہ اس نے آٹھ زبانوں پر عبور حاصل کیا اور ابھی اس کی عمر
صرف 12 سال کی تھی کہ اس نے یونانی (Greek) زبان پڑھانی شروع کر دی اور اس طرح چھوٹی
عمر میں ہی زبانوں کا استاد بن گیا۔اس نے لائپسگ (Leipzig) ( آسٹریا) میں ڈاکٹری پڑھنی

دیباچه
3
شروع کی۔پھر یہ وی آنا (Vienna) گیا اور وہاں سے ایرلانگن (Erlangen) گیا جہاں
1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن (Dresden) میں پریکٹس شروع کر دی۔چونکہ پریکٹس کے دوران یہ غریبوں پر بہت احسان کرتا تھا اس لئے اس کی آمد زیادہ نہیں تھی۔الہذا اس نے پریکٹس کے ساتھ ساتھ زبانوں کے ترجمے کا کام بھی جاری رکھا۔ایلو پیتھک ڈاکٹر بننے
کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیو پیتھک طریق علاج دریافت کیا۔چھ سال زیادہ تر اپنے اوپر اور
اپنے قریبی عزیزوں پر تجربے کرتا رہا اور 1796ء میں پہلی بارطبی رسالوں میں مضامین کے ذریعے
اس نے اپنے ہومیوں پیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔1810ء میں اس نے پہلی بارا اپنی مشہور عالم
طبی کتاب Organon of Rational Medicine شائع کی جسے ہانیمن کا آرگنان کہا جاتا
ہے اور 1811ء تا1821ء کے عرصہ میں اس نے میٹریا میڈیکا (Materia Medica) تیار کی۔اس وقت کے تمام روایتی معالجین نے اس کی سخت مخالفت شروع کر دی۔1820ء میں مخالفین کے دباؤ
کے نتیجہ میں حکومت نے اس کے طریقہ علاج کو غیر قانونی قرار دے کر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی
کا فیصلہ کیا لیکن پہلے اس سے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہوتا اس نے آسٹریا کے شہزادہ کارل شوارزن برگ
(Karl Schwarzenberg) کو لائسنگ (Leipzig) بلا کر کامیابی سے اس کا علاج کیا۔پرنس
کو اس علاج سے اتنا فائدہ پہنچا کہ اس نے آسٹریا کے King Friedrich سے درخواست کی کہ
ہومیو پیتھی کے خلاف ہر پابندی کو ختم کر دیا جائے اور آئندہ بھی کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔مگر ہانیمن
کی بدقسمتی سے یہی شہزادہ ٹھیک ہونے پر فوراً عیاشی اور شراب نوشی میں مبتلا ہو گیا اور اسی سال پھر بیمار
پڑا تو ایلو پیتھک علاج شروع کیا لیکن تھوڑی مدت میں ہی دم تو ڑ گیا۔اس کا سارا الزام آسٹریا کی
حکومت نے ہانیمن پر تھونپ دیا۔اس کا رعایا پر ایسا سخت رد عمل ہوا کہ اس کی کتابیں جگہ جگہ جلائی جانے

دیباچه
4
لگیں اور ہانیمن کو اس ملک سے فرار ہوکر کو تھن (Cothen) میں پناہ لینی پڑی۔یہاں ڈیوک آف
کو تھن (Duke of Cothen) نے اس کی سر پرستی کی۔وہ چودہ سال کو تھن میں رہا اور اس عرصہ
میں مزمن بیماریوں
پر گہرا تحقیقی کام کیا۔اس تحقیقی کام کی پہلی جلد 1828ء میں شائع ہوئی۔1830ء
میں اس کی بیوی کی وفات ہوئی اور 1835ء میں اس نے ایک فرانسیسی خاتون سے شادی کی اور پیرس
منتقل ہوگیا۔1835ء سے لے کر 1843ء یعنی اپنی وفات تک یہ فرانس میں رہ کر ہومیو پیتھی کی
پریکٹس کرتا رہا۔1835ء وہی سال ہے جس میں جماعت احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد پیدا ہوئے۔ہومیو پیتھی سے مراد علاج بالمثل ہے یعنی بیماریوں کا ملتی جلتی بیماریاں پیدا کرنے والے مادودں
سے علاج۔یہ علاج ہانیمن کے وقت تک رائج علاج کے بالکل برعکس اصول پر مبنی تھا۔یہ درست ہے
کہ کئی بیماریوں کے رائج علاج ایسے بھی تھے جو دراصل ہو میو پیتھک اصل کے مطابق کام کرتے تھے
مگر معالجین کو اس اصول کا کوئی علم نہیں تھا۔وہ محض تجربے کی بنا پر محدود دائرے میں بعض دواؤں کو
ہومیو پیتھک طریق علاج کے مطابق شفا دینے کے لئے استعمال کرتے تھے۔مثلاً اپی کاک (Ipecac)
اور او پیم (Opium) کو خفیف مقدار میں ہلکے نیچر کی صورت میں ملا کر متلی اور قے کے رجحان کو روکنے
کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔حالانکہ یہ دونوں دوائیں ایسی ہیں کہ انکی مقدار ذراسی بڑھا دی جائے تو
ان میں متلی اور قے پیدا کرنے کا رجحان بشدت پایا جاتا ہے۔ہانیمن نے اسی قسم کی بہت سی دوائیں
اپنی ایلو پیتھک پریکٹس کے دوران معلوم کیں اور اس بات پر غور کیا کہ آخر کیوں یہ دوائیں ایک بیماری
پیدا بھی کرتی ہیں اور ہلکی مقدار میں اس کا انسداد بھی کرتی ہیں۔اس غور کے دوران اس نے انسانی
نظام دفاع کا راز معلوم کیا۔اطباء عموماً یہ تو جانتے تھے کہ انسانی جسم میں دفاع کی طاقت ہے مگر یہ
نہیں جانتے تھے کہ دفاع کی طاقت کتنی وسیع ہے اور کن اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے اور یہ بھی نہیں

دیباچہ
5
جانتے تھے کہ اگر بیماریاں جس میں پھولتی پھلتی رہیں تو اس دفاع کی طاقت کو ان کے خلاف کس طرح
استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ہو میو پیتھی کا وہ مرکزی راز تھا جس کی دریافت کا سہرا ہانیمن کے سر پر ہے۔اس نے انسانی طبعی نظام دفاع کو اتنی گہرائی سے سمجھا اور اس کی طاقتوں کا ایسے حیرت انگیز طریق پر
مشاہدہ کیا کہ آج بھی یقین نہیں آتا کہ واقعتا انسانی جسم کو خدا تعالیٰ نے ایسی عظیم اور لطیف طاقتیں عطا
فرمائی ہیں۔مگر مشاہدہ مجبور کرتا ہے کہ انسان یقین کرے۔اس اصول کے حق میں بہت سے مزید شواہد ہانیمن کے سامنے آئے کہ جسم ہر بیرونی حملے کے
خلاف ایک طبعی رد عمل دکھاتا ہے۔ہر وہ چیز جس سے جسم اجنبیت محسوس کرے، خواہ وہ غذا ہو یا دوا
ہو یا کسی قسم کا زہر ہو، جسم کا دفاعی رد عمل اس کے خلاف حرکت میں آجاتا ہے۔یہ بیرونی حملہ جتنا کمزور
ہو اتنا ہی آسانی سے جسم اس کے خلاف کامیاب دفاع کرتا ہے۔ڈاکٹر ہانیمن نے اس طبعی نظام دفاع
سے استفادہ کرتے ہوئے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر انسانی جسم میں کوئی ایسی بیمائی موجود ہو جس کو جسم نے
کسی وجہ سے نظر انداز کر دیا ہو اور اس کا مقابلہ نہ کر رہا ہوتو اگر بہت ہی لطیف مقدار میں کوئی ایساز ہر
جس کی علامتیں اس بیماری سے ملتی ہوں جسم میں داخل کر دیا جائے مگر اسے ہلکا کرتے کرتے باکل
اثر کر دیا گیا ہو تو جسم اس نہایت کمزور بیرونی حملہ کے خلاف جو ردعمل دکھائے گا اسی ردعمل سے
اس اندرونی بیماری کو بھی ٹھیک کر دے گا جو اس زہر کی علامتوں سے قریبی مشابہت رکھتی ہے۔پس وہ طریقہ علاج جس میں انہی زہریلی اشیاء کو ویسی ہی بیماری دور کرنے کے لئے استعمال کیا
جائے جیسی وہ خود پیدا کرسکتی ہیں، اسے ہومیو پیتھی یا بالمثل طریقہ علاج کہا جاتا ہے۔مگر لازم ہے کہ
اس زہر کو جب ہو میو دوا کے طور پر استعمال کیا جائے تو اسے اتنا ہلکا کر لیا جائے کہ وہ اپنا زہر یلا اثر
پیدا کرنے کی طاقت سے کلیتا محروم ہو چکی ہو۔باوجود اس کے جسم کی لطیف دفاعی صلاحیت کا شعور اس

دیباچہ
6
موہوم حملہ کو پہچان کر اس کے خلاف رد عمل دکھائے گا۔بسا اوقات یہ زہر ہلکا کرتے کرتے عملاً بالکل
معدوم کر دیا جاتا ہے اور ایک نقطہ پر پہنچ کر اصل زہر کا کوئی نشان بھی اس دوا مین باقی نہیں رہتا جس
سے دوا بنانے کا آغاز ہوا تھا۔جوں جوں اس عمل کو اور آگے بڑھاتے چلے جائیں یعنی اس محلول کو جس
میں ابتداء کسی زہر کا قطرہ ڈالا گیا تھا مزید محلول ڈال کر یہ امر یقینی بنا دیا جائے کہ اصل زہر کی ایک لطیف
یاد کے سوا اس محلول میں اس زہر کا کوئی ایٹم تک باقی نہیں رہا تو جتنی بار اس عمل کو آگے بڑھائیں گے
اتاہی اس محلول کی ہومیو پیتھک پوٹینسی اونچی ہوتی چلی جائے گی۔حیرت
انگیز بات یہ ہے کہ اس محلول
میں گھلی ہوئی موہوم یاد کے پیغام کو روح سمجھ جاتی ہے اور روح کے تابع جسم بھی عمل دکھاتا ہے اور اس کا
دفاعی نظام اس حملہ کے خلاف بیدار ہو جاتا ہے۔اگر روح میں یہ صلاحیت نہ ہو کہ زہر کی محض ایک یاد
کے حملہ کو سمجھ سکے اور بعینہ اس کے خلاف دفاع کے لئے جسم کے دفاعی نظام کو تیار کر سکے تو 30 طاقت
سے اوپر کوئی ہومیو پیتھی طاقت بھی کام نہیں کر سکے گی۔لیکن مشاہدہ بتاتا ہے کہ ایک قانون کی طرح
لازما بہت اونچی طاقتیں یعنی ایک لاکھ طاقت میں بھی ہو میود وا قطعی اثر دکھاتی ہے۔یہ اتنا لطیف نظام ہے کہ کہ روح کے وجود کو تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں رہتا۔اصل زہر کا موجود ہونا تو
کجا، ہومیو پیتھی دوا کی اونچی طاقتوں میں اس کے واہمہ کا موجود ہونا بھی ممکن نہیں ، پھر بھی وہ دوا بھر پور
اثر کرتی ہے۔ہومیو پیتھی کے منکرین تو الرجی کے نظام کی بھی کوئی معقول تو جیہ پیش نہیں کر سکتے۔ایک
دفعہ امریکہ میں ایک ایسی خاتون پر جسے انڈے سے الرجی ہو جاتی تھی ڈاکٹروں نے تجربہ کیا اور اسے
ایک ایسی عمارت میں رکھا جس کی کسی منزل پر بھی انڈا رکھنے کی اجازت نہیں تھی خواہ وہ کسی پرندے کا
بھی ہو، وہاں کچھ عرصہ تک وہ بالکل ٹھیک رہی لیکن ایک دن اسے اچانک شدید الرجی ہوگئی۔اس پر
فوری طور پر تحقیق شروع ہوئی اور نیچے سے اوپر تک اس بلند و بالا عمارت کے ایک ایک کونے کی مکمل

دیباچه
7
تلاشی لی گئی۔بالآ خر جب وہ سب سے بالائی منزل کی چھت تک پہنچے تو دیکھا کہ وہاں ایک گھونسلے میں
ایک کبوتری نے ایک انڈا دیا ہوا تھا۔یہ چھت بیمار عورت کے فلیٹ سے پندرہ ہیں منزل او پر تھی۔اس سے یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ انسانی جسم اتنے دور دراز کے لطیف اثرات کو بھی جو ہواؤں میں
گھل کر کالعدم ہو چکے ہوں گے محسوس کر لیتا ہے جب کہ کسی انتہائی جدید ز و حس برقی آلہ کے لئے بھی
یہ ممکن نہ تھا کہ اس انڈے کے وجود کو محسوس کر سکے۔الرجی کے ضمن میں ہونے والی تحقیقات سے ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ الرجی کے بعض
مریض موسم میں آئندہ ہونے والی تبدیلی کے اثرات بھی اتنے دن پہلے محسوس کر لیتے ہیں کہ جب
ابھی انتہائی لطیف سائنسی آلات نے بھی انہیں محسوس نہ کیا ہو۔مثلاً بعض مریض ایسے ہیں جنہیں بجلی
کے کڑکنے اور موسم میں اضطراب پیدا ہونے سے الرجی ہو جاتی ہے۔چنانچہ تحقیق سے جو حیرت انگیز
بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ موسم کی ظاہری تبدیلیاں ابھی پیدا ہی نہیں ہوئی تھیں اور ان کے کوئی آثار بھی
کسی سائنسی آلہ کے ذریعہ منضبط نہیں ہو سکے تھے پھر بھی ایسے مریضوں میں اس الرجی کے آثار ظاہر
ہونے شروع ہو گئے جس کا تعلق اس بگڑے ہوئے موسم سے تھا۔اللہ تعالیٰ نے پرندوں
کو بھی یہ ملکہ عطا
فرمایا ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی سے پہلے ہی اسے محسوس کر لیتے ہیں اور شور مچانے لگتے ہیں۔روح ضرور ردعمل دکھاتی ہے۔ہو میو پیتھی میں جسم در حقیقت روح کے تابع رد عمل دکھاتا ہے نہ کہ
از خود۔ہو میو پیتھی میں جو دوائی دی جاتی ہے وہ اتنی لطیف ہوتی ہے کہ اس میں کوئی بھی جسمانی مادہ باقی
نہیں رہتا۔اس لئے ظاہر ہے کہ جسم اس کے خلاف کوئی رد عمل دکھا ہی نہیں سکتا۔صرف روح ہی جو ایک
لطیف حقیقت ہے اور کوئی مادی وجود نہیں رکھتی اس لطافت کو محسوس کر سکتی ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمد یہ
نے بھی اس طرز کے علاج کے لئے روحانی علاج کا لفظ استعمال کیا ہے۔یہ وہ پیروں فقیروں والی

آج 10 میں سے 10 باقی