دوا بنانے کا طریق
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
دیباچه
Proving پر اعتماد نہیں کیا جاتا بلکہ مختلف وقتوں میں مختلف موسموں میں مختلف ملکوں میں کسی دوا کی
Proving کرنے والے جب اپنے اپنے مشاہدہ کی رو سے اس کے اثرات بیان کرتے ہیں تو ان
میں سے صرف متفقہ اثرات کو قبول کیا جاتا ہے اور یہ حقیقی معنوں میں Proving کہلاتی ہے۔ان
مختلف Proving کرنے والوں کی ذہنی افتاد اور جسمانی ساخت کی مختلف تفاصیل بھی درج کی جاتی
ہیں اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے الگ الگ اثرات کو بھی مرتب کر لیا جاتا ہے۔مثلاً ایک دوا
ایک موٹے آدمی پر زیادہ اثر دکھاتی ہے اور سو کھے پر کم۔یا اس کے برعکس معاملہ ہوسکتا ہے۔ایسی
صورت میں یہ لکھا جائے گا کہ یہ دوا اکثر موٹے آدمیوں پر اثر کرتی ہے اور شاذ کے طور پر پہلے آدمیوں
پر بھی وغیرہ وغیرہ۔اپنے اس تجربہ کے دوران وہ ایک دوسرے سے کوئی مشورہ نہیں کرتے۔نہ ہی ان
کو یہ علم ہوتا ہے کہ کس نباتاتی یا معدنی مادہ کا محلول بنا کر ان پر تجربہ کیا جارہا ہے نیز اس تجربہ کو مختلف
موسموں میں بھی دہرایا جاتا ہے۔اس طریق پر اس تجرباتی محلول کے جو اثرات ذہن اور جسم پر پڑتے
ہیں، تجربہ کرنے والا احتیاط سے ان کو مرتب کرتا ہے۔سب تجارب کا تجزیاتی مطالعہ کرنے کے بعد
فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اس دوا کے کیا اثرات ہیں۔ڈاکٹر ہانیمن نے ان تجارب کی روشنی میں سب سے
زیادہ اہمیت ذہنی علامتوں کو دی ہے۔اگر کسی خاص ذہنی افتاد کے مریض پر کوئی دواز یادہ اثر کرتی ہے تو
ویسی ہی ذہنی افتاد کے دوسرے شخص پر بھی ویسا ہی اثر دکھائے گی لیکن جسمانی ساخت کے ایک جیسے
ہونے کے باوجود یہ دستور بسا اوقات صادق نہیں آتا۔دوا بنانے کا طریق
ہومیو پیتھی میں دوا بنانے کے دو طریق ہیں۔سب سے پہلے دوا کے اصل جز وکو الکحل میں ملا کر
کچھ عرصہ کے لئے رکھا جاتا ہے پھر اسے چھان لیا جاتا ہے۔اس پہلی حالت کو پوٹینسی نہیں کہتے۔یہ محلول
دیباچه
10
مدر ٹیچر (Mother Tincture) کہلاتا ہے۔کئی دواؤں کو مدرٹنکچر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔مثلاً جگر کی بیماری میں کارڈس میر یانس (Cardaus Marianus) مدر (Cardaus Marianus) مدرنیچر ہی استعمال ہوتی ہے۔اگر اس کے آٹھ دس قطرے تھوڑے سے پانی میں گھول کر پلائی تو یہ دوا جگر کی بہت سی بیماریوں میں مفید
ثابت ہوتی ہے۔آپ جب بھی کسی ہو میو دوا کے ساتھ Q لکھا ہوا پائیں تو وہ مدر ٹیچر ہی کا نشان ہوگا۔مدر ٹنکچر سے ہومیو دوا بنانے کا عام طریق یہ ہے کہ الکحل یا مقطر پانی (Distilled Water)
کے 100 قطرے ایک شیشی میں ڈال لیں اس میں صرف ایک قطرہ کسی دوا کی مدر نگچر کا ڈال کر اس کا
ڈھکنا بند کر کے دوبار زور دار جھٹکا دیں جس سے وہ قطرہ تمام محلول میں اچھی طرح گھل کر ایک جان
ہو جائے۔جو دوا اس سے تیار ہوگی اس کو ایک پوٹینسی یا ایک طاقت کہیں گے۔مثلاً اگرا یکونائٹ مدرٹنکچر
کا ایک قطرہ تقریباً 100 قطرے محلول میں ڈال کر دو چار زور دار جھٹکے دیں تو اسے ایکونائٹ 1“
کہیں گے۔اس ایکونائٹ 1 کی طاقت بڑھانا مقصود ہو تو پھر اس کا صرف ایک قطرہ کسی محلول کے
تقریباً 100 قطروں میں ملا دیں اور زور دار جھٹکے دیں تو جو دوا تیار ہوگی اسے ایکونائٹ 2 کہیں
گے۔ایکونائٹ 2 کا ایک قطرہ لے کر وہی عمل دہرائیں کہ محلول کے سو قطروں میں اسے ملا کر جھٹکے دیں
تو ایکونائٹ 3 تیار ہو جائے گی۔اسی طرح 30 بار کریں توا یکونائٹ 30 طاقت تیار ہوگی۔ہم جو روز
مرہ ہومیو دوائیں استعمال کرتے ہیں وہ اسی طرح بنائی جاتی ہیں اور ان کی طاقت کے ساتھ لفظ ”“
لکھا جاتا ہے۔”‘ کا صرف یہ مطلب ہے کہ دوا کی ہر پوٹینسی میں اس کی نچلی طاقت سے ایک قطرہ
لے کر 100 قطرے محلول میں ملایا گیا ہے۔اگر ہر بار محلول کے 100 قطروں کی بجائے صرف دس
قطرے لے کر ان میں مدد نیچر کا قطرہ ڈالیں اور اس عمل کو اسی طرح دہراتے رہیں تو ہر بار جو دوا تیار ہو
گی اس کی طاقت کے سامنے ”D “ لکھا جائے گا۔”D “ اس کے عدد کو ظاہر کرتا ہے۔بائیو کیمک
دیباچہ
11
دوا ئیں اسی طریق پر محلول کی بجائے ایک قسم کے ہلکے میٹھے سے تیار کی جاتی ہیں۔مثلاً مدر ٹیچر ایک
قطرہ لے کر دس گنا Dextrose میں جو پھلوں سے تیار کردہ میٹھے کی بہت ہلکی قسم ہے خوب اچھی طرح
پیس کر اسے یکجان کر دیں۔بعض دوا ساز مدرٹنکچر کی بجائے اصل زہر کا جس سے دوا تیار کرنا مقصود ہو
ایک چھوٹا سا ذرہ دس گرام Dextrose میں ملا دیتے ہیں اور اسے اچھی طرح گھوٹ کر ملا دینے کے
بعد جو دوا بنتی ہے اسے 1X کہتے ہیں۔جب اس میں سے ایک گرام لے کر اسے مزید دس گرام
Dextrose میں خوب پیس کر یک جان کر دیں تو یہ 2X دوا بن جائے گی۔اس 2X میں سے ایک
گرام لے کر دس گرام Dextrose میں اسی طریق پر اچھی طرح ملا کر یکجان کر دیں تو یہ 3X پوٹینسی
بن جائے گی۔غرضیکہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ دوا کی طاقت بڑھ رہی ہے تو ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ اصل زہر کی طاقت
بڑھ رہی ہے نہیں ، بلکہ ہر دفعہ جب اصل زہر کی طاقت کم ہو کر سوواں حصہ رہ جاتی ہے تو جو د وابنتی ہے
اس کی ایک طاقت بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح بائیو کیمک دوا کا حال ہے۔ہر دفعہ اصل زہر دسواں حصہ کم
ہوتو بائیو کیمک دوا کی ایک طاقت اونچی ہو جائے گی۔ہومیو پیتھک دواؤں کے ساتھ عام طور پر C
لکھنے کا رواج نہیں رہا بلکہ 1-2-3یا30-200 وغیرہ لکھا جاتا ہے۔چونکہ دنیا میں یہ معروف ہو چکا ہے
اس لئے C لکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی جاتی۔لیکن بعض ملکوں میں بعض کمپنیاں اپنی بنی ہوئی دواؤں کے
ساتھ ” یا ”D وغیر وضر و لکھتی ہیں لیکن بائیوکیمک دواؤں کے ساتھ ”X“ لکھنے کا رواج ہر جگہ اسی C‘یا “ ضرو
66
طرح قائم ہے۔بائیو کیمک دواؤں کے ساتھ آپ ہمیشہ 1۔12X۔6X۔3X۔2X وغیرہ لکھا
ہوا دیکھیں گے۔اگر ایک ہزار طاقت ہو تو انگریزی میں وہ 1M کہلائے گی۔10M لکھا جائے تو
دس ہزار طاقت ہوگی۔اگر ایک لاکھ طاقت بنائی گئی ہو تو اسے CM کہتے ہیں۔