ہومیو پیتھک ادویہ کا استعمال

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

دیباچه
12
ہومیو پیتھک ادویہ کا استعمال
روز مرہ علاج میں یہ بات یاد رکھیں کہ وہ مریض جو گہری اور دیرینہ بیماریوں میں مبتلا ہیں مثلاً
دمه، مرگی وغیرہ۔انہیں سرسری نسخہ دنیا درست نہیں بلکہ وقت نکال کر ایسے مریضوں کا تفصیلی انٹرویوں
لینا چاہیے اور بیماری کے متعلق تمام باتیں پوچھ کر ان کی مزاجی دوا تلاش کرنی چاہیے۔بہت سے
مریض ایسے بھی ہیں جنہیں میں نے ان کی بیماری سے متعلق معرف دوائیں اور ٹکسالی کے نسخے دیئے
مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔لیکن جب مریض کو سامنے بٹھا کر اس کی تفصیلی علامتیں معلوم کیں اور
بیماری کو بھلا کر صرف علامتوں کو دیکھا تو تشخیص کردہ دوا نے حیرت انگیز طور پر کام کیا۔مثلا مرگی کے
مریضوں میں بیماری کے حملہ کے آغاز پر ہونے والا اورا (Aura) الگ الگ ہوتا ہے اور اس کی
علامات مختلف ہوتی ہیں۔بعض دوائیں ایسی ہیں جن کا مرگی کے مرض میں ذکر نہیں ملتا۔مثلاً ایک
مریض کو سر میں شور محسوس ہوتا تھا اور شور سے چوٹ سی لگتی تھی جس سے اسے وحشت ہوتی تھی اور نیند
نہیں آتی تھی۔سر اور دل شکنجے میں جکڑا ہوا محسوس ہوتا تھا۔اسے میں نے کیکٹس (Cactus) دی تو
اس کی کایا پلٹ گئی اور وہ آرام سے سونے لگا۔اور اسے مرگی کے مرض سے نجات مل گئی۔جبکہ کیکٹس کا
مرگی کی دواؤں میں کوئی ذکر نہیں۔ایسے مریضوں کو جن کا اور ا سر میں، ہوا نہیں چند دن زیر نظر رکھ کر
ان کے لئے نسخہ تجویز کرنا چاہیے۔سر تمتما اٹھے اور خون کا دباؤ بہت بڑھ جائے تو وہاں کیکٹس دینی
چاہیے۔اسی طرح بعض اور بیماریوں میں مثلاً پتے کی تکلیف میں مریض کی ساری علامتیں دیکھنی
چاہئیں۔اس سلسلہ میں بہت سی دوائیں کام دے سکتی ہیں۔ایک دفعہ میں نے ایک مریض کو پتہ کے
درد کے لئے تمام معروف دوائیں دیں لیکن اسے فرق نہیں پڑا۔وقت نکال کر جب اس کی عمومی
علامات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ کسی نفسیاتی اور اعصابی دباؤ کی وجہ سے اس کا اعصابی نظام درہم برہم ہو

دیباچه
13
گیا ہے۔دراصل وہ سپیا (Sepia) کا مریض نکلا اور سپیا دینے پر اس کی آنکھیں کھل گئیں۔درد
جاتارہا اور وہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ ضدی بیماریوں میں لازماً مریض کو سامنے بٹھا
کر اسکی تفصیلی چھان بین ہونی چاہیے۔ایک دفعہ ایسا ہی تجربہ مجھے گردے کے ایک مریض کے بارہ
میں ہوا۔میں اسے مرض کے حاد حملے کو فوراً روکنے کے لئے ایکونائٹ اور بیلاڈونا کا مشہور نسخہ دیتا
رہا لیکن اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ میں اسے وہ دوائیں دے رہا ہوں جو تب
کام آتی ہیں جب مریض کو گرمی نقصان پہنچائے اور ٹھنڈ سے فائدہ ہو۔اس مریض کو گرم غسل لینے
سے شدید تکلیف پہنچتی تھی۔میں نے اس بات کو پیش نظر رکھ کر جب اس کو میگنیشیا فاس اور کولو سنتھ ملا کر
دیں تو وہ دیکھتے دیکھتے ہی ٹھیک ہو گیا۔ہومیو پیتھی میں کوئی بھی ٹکسالی کا نسخہ ہمیشہ نہیں چل سکتا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کچھ دیر کے
لئے بیماری کو بھول کر مریض کو دیکھ کر اس کی ذاتی علامتوں کو پیش نظر رکھیں۔گرمی اور سردی کی
دوائیں ذہن میں الگ الگ رکھنی چاہئیں۔اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔مثلاً اگر مریض کی طبیعت گرم
ہے تو اسے ٹھنڈی دوا ئیں دینے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔مریض کے مزاج کے رخ اچھی
طرح ذہن میں رکھنے چاہئیں کہ کون سا ایسا مریض ہے جس کو گرمی نقصان پہنچاتی ہے یا سردی سے
تکلیف بڑھتی ہے یا حرکت نقصان پہنچاتی ہے اور آرام سے تکلیف بڑھتی ہے۔اگر یہ چیزیں ذہن نشین
ہوں تو مریض سے بات کرتے ہوئے مرض سے ہٹ کر مریض کی طرف توجہ دی جاسکتی ہے۔اگر
روز مرہ کی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہ ملے تو مرض کے حوالے سے دوائیں دی جاتی ہیں۔میں بھی
ہمیشہ وقت کی کمی کی وجہ سے ایسے ہی نسخوں کی تلاش میں رہا جن سے جلد فائدہ ہو جائے۔لمبے تجربے
کے پیش نظر احتیاط سے بنائے ہوئے یہ نسخے کام اکثر صورتوں میں آجاتے ہیں لیکن جو مریض باقی رہ

دیباچه
14
جائیں ان کے بارہ میں مذکورہ بالا طریق اختیار کرنا لازم ہے۔عام طور پر ہومیو پیتھ اس فلسفے کو قبول کرتے ہیں کہ ہو میو پیتھی کی ایک دوائی کو دوسری میں نہ ملایا
جائے۔میں بھی شروع شروع میں ایسا ہی کرتا رہا۔مگر پھر مجھے یہ طریق بدلنا پڑا۔اس کی وجہ میری یہ
مشکل تھی کہ ایک دوا کی پہچان کے لئے جتنا وقت چاہیے۔مجھے وہ وقت اکثر میسر نہیں آتا تھا۔ربوہ کے
قیام کے دوران میرا اصل کام جو جماعت کی طرف سے سپر در ہایا وقف جدید کا کام تھا یا انصار اللہ اور
خدام الاحمدیہ وغیرہ کا۔اس طرح انجمن اور تحریک جدید کمیٹیوں میں بیٹھنے کے لئے بھی وقت نکالنا پڑتا
تھا اور ان سب مصروفیات کے علاوہ میں وقف جدید کیدفتر میں ہی شام کو ہومیو پیتھک ڈسپنسری بھی
کھولتا تھا جہاں بعض دفعہ سوسو مریض آجایا کرتے تھے یہ ڈسپنسری ابتدا میں گھر پر چلتی تھی جس کے لئے
زیادہ تر مغرب اور عشاء کے درمیان وقت میسر آتا تھا۔یہ مصروفیات مجھے مجبور کرتی تھیں کہ اپنے علم اور
تجربات کی روشنی میں ایسے مرکبات بنالوں جو اکثر مریضوں کیلئے کارآمد ثابت ہوں۔جن کو فائدہ نہ ہو
انہیں متبادل مرکبات دیا کرتا تھا اور آخر پر جو چند مریض رہ جاتے تھے ان کا علاج مذکورہ بالا طریق پر
کرتا تھا۔پس مرکب بنانے پر مجبور ہونے کی ایک وجہ تو یہ ہے۔دوسری وجہ یہ ہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج تو دن بدن نئی دواؤں سے مزین ہو رہا ہے اور ایسی
دوائیں دریافت ہورہی ہیں جو سابقہ دواؤں سے بہتر اثر دکھاتی ہیں یا سابقہ دواؤں میں ان مریضوں
کا علاج ہی نہیں۔اس لئے جب مرکبات بنائے جاتے ہیں تو دراصل ایک نئی دودا وجود میں آتی ہے۔کیونکہ اکثر دوائیں جو پہلے استعمال ہو رہی ہیں وہ قدرتی مرکبات ہی تو ہیں۔مثلاً نکس وامیکا کو ایک دو
کہنا اس لئے درست نہیں کہ نکس وامیکا تو بہت سی دواؤں کا قدرتی طور پر بننے والا ایک مرکب ہے۔پس میں ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے مرکبات پر اس پہلو سے غور کرتا ہوں کہ آخری نتیجہ کے طور پر ان کی
کون سی علامات قابل اعتبار ہیں اور ہر گز ضروری نہیں کہ ہر دوا جو اس مرکب میں شامل ہو اس کی تمام

آج 10 میں سے 10 باقی